Tag: blind cricket

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی بلائنڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کا قیام

    ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی بلائنڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کا قیام

    لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بینائی سے محروم خواتین کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر کو  پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ملاقات ہوئی جس میں بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے پناہ جذبہ پایا جاتا ہے جس کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم بینائی سے محروم پاکستانی خواتین اور لڑکیوں کو کرکٹ کے میدانوں تک لانے میں اُن کی مدد کررہے ہیں تاکہ کھیل کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

    مارگریٹ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں کسی بھی معذوری کا شکار خواتین اور لڑکیوں کو اگر موقع فراہم کیا جائے تو وہ صحت مند مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتی ہیں کیونکہ کھیل احساس محرومی کو ختم کرنے میں سب سے معاون ہے۔

    قومی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیپال کے ساتھ پہلی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی ، بعد ازاں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ جولائی میں سیریز کھیلے جائے گی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلین ہائی کمیشن نے بلائنڈ ویمنز کرکٹرز کی تربیت کے لیے لاہور میں 26 ستمبر تا یکم اکتوبر چھ روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔

    پاکستان بھر سے بصارت سے محروم خواتین کرکٹر نے حصہ لیا جہاں نفیس احمد اور دیگر نے اُن کی کھیل کے قوانین اور فزیکل فٹنس کے حوالے سے تربیت کی۔

    کیمپ کے آخری روز حصہ لینے والی کھلاڑیوں کی 2 ٹیموں کے درمیان 10اوورز کا میچ بھی کھیلا  گیا۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیم کا قیام ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’کراچی سے اٹک تک تقریباً 150 لڑکیوں نے ٹیم میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کرائے جن میں سے 65 کو منتخب کیا گیا، تربیت کا پہلا مرحلہ ایبٹ آباد میں ہوا جبکہ دوسرا لاہور میں ہوا جن میں سے 15 لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا‘۔

  • بھارت نے پہلابلائنڈ ٹی 20 ایشیاکپ جیت لیا

    بھارت نے پہلابلائنڈ ٹی 20 ایشیاکپ جیت لیا

    کوچی : بھارت نے پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ بھارت کے دو سونو رنز کے جواب میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ایک سو ترسٹھ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوچی میں کھیلے گئے، فیصلہ کن میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو پچاسی رنزکاشاندار آغاز فراہم کیا۔

    میچ کے دسویں اوور میں ساجد نواز نے بھارتی اوپنرکی چھٹی کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ بھارتی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹ پر دو سو آٹھ رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

    ہدف کےتعاقب میں پاکستانی کھلاڑی شروعات سے ہی مشکلات کا شکار رہے، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی ایک سو ترسٹھ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔

    بھارت نے پینالیس رنز سے کامیابی حاصل کرکے پہلا بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا۔