Tag: Blind Student

  • لاہور: نابینا طالبہ سے زیادتی، محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل

    لاہور: نابینا طالبہ سے زیادتی، محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل

    لاہور: دیبالپور میں 16 سالہ نابینا طالبہ سے زیادتی پر محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث تین ملازمین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے معطل کر دیا۔

    ترجمان اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 90 دن کے لیے معطل کیا گیا، ملازمین میں میوزک ٹیچر محمد کامران خان، چوکیدار صفدر اور اٹینڈنٹ اللہ دتا شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اس کیس میں ڈی پی او فرقان بلال کی ہدایت پر گزشتہ روز 2 ملزمان کامران اور صفدر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، جب کہ تھانہ سٹی دیپالپور میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نابینا طالبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتے رہے۔ متاثرہ نابینا طالبہ کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • میٹرک کا امتحان، نقل کے الزام میں نابیناطالبہ کی کاپی ضبط

    میٹرک کا امتحان، نقل کے الزام میں نابیناطالبہ کی کاپی ضبط

    کراچی: میٹرک جنرل گروپ کے امتحان میں نقل کے الزام پر اسکول ٹیچر نے نابینا طالبہ کی کاپی ضبط کرکے اُسے پرچہ دینے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک جنرل گروپ کے امتحان میں گورنمنٹ کمپری ہنسیو اسکول نارتھ ناظم آباد میں اسکول ٹیچر نے نابینا طلبہ پر نقل کا الزام لگا کر کاپی چھینی اور اُسے ثانوی تعلیمی بورڈ کے حوالے کردیا۔ امیدوار کی جانب سے اسکول ٹیچر کو صفائی پیش کرنے کے باوجود اسکول انتظامیہ نے کاپی ضبط کی اور طلبہ کو پرچہ دینے سے روک دیا۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ تک معاملہ پہنچا تو انہوں نے نابینا طلبہ کو انصاف فراہم کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ امتحان لینے والے متعلقہ عملے سے باز پرس کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اسکول ٹیچر نے مؤقف اختیار کیا کہ طلبہ نقل کرتی ہوئی پکڑی گئی مگر  حیران کن بات یہ ہے کہ نابینا طلبہ کیسے نقل کرسکتی ہے ۔