Tag: blogger

  • زندہ آکٹوپس کھانے والی خاتون کو آکٹوپس نے جکڑ لیا

    زندہ آکٹوپس کھانے والی خاتون کو آکٹوپس نے جکڑ لیا

    بیجنگ : زندہ آکٹوپس کھانے کی کوشش کرنے والی خاتون خود مشکل کا شکار ہوگئی، سمندری مخلوق حملہ کرکے خاتون  کے چہرے کو جکڑ لیا۔

    سمندر میں رہنے والا آکٹوپس جسے 8 ٹانگیں ہونے کی وجہ سے ہشتت پا بھی کہا جاتا ہے بظاہر تو بے ضرر سی مخلوق معلوم ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی بات اس جانور کو ناپسند ہو تو یہ کتنا خطرناک ہوجاتا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر چینی خاتون بلاگر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آن لائن ویڈیو کے دوران زندہ آکٹوپس کھانے کا ارادہ رکھنے والی خاتون پر آکٹوپس نے کیسے حملہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ شروع میں خاتون اپنے مداحوں سے کہہ رہی تھی کہ ’دیکھو کتنی قوت سے جکڑ ا ہوا ہے‘ اور اپنے اوپری ہونٹ سے آکٹوپس کو ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

    تاہم درد کی شدت کے باعث خاتون بلاگر یہ کہتے ہوئے رونے لگی ’میں اسے نہیں ہٹا پارہی ہوں‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کچھ دیر جدوجہد کے بعد خاتون آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے سے میں کامیاب تو ہوگئی لیکن چہرے سے سمندری مخلوق کے کاٹنے کے باعث خون بہہ رہا تھا۔

    خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ ’میرا چہرہ خراب ہوگیا‘ آخر میں خاتون نے چیختے ہوئے کہا کہ ’اگلی ویڈیو میں ضرور کھاؤں گی‘۔

    خیال رہے کہ اب سے 40 کروڑ سال قبل وجود میں آنے والا یہ جانور زمین کے اولین ذہین جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یعنی جس وقت یہ زمین پر موجود تھا، اس وقت ذہانت میں اس کے ہم پلہ دوسرا اور کوئی جانور موجود نہیں تھا۔

    آکٹوپس میں ایک خاصا بڑا دماغ پایا جاتا ہے جس میں نصف ارب دماغی خلیات (نیورونز) موجود ہوتے ہیں اور انسانوں کی نسبت 10 ہزار گنا زائد جینز موجود ہوتے ہیں جنیہیں یہ مخلوق اپنے مطابق تبدیل کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ آکٹوپس موقع کے حساب سے اپنے آپ کو ڈھالنے کی شاندار صلاحیت رکھتا ہے، یہ نہ صرف رنگ بدل سکتا ہے بلکہ اپنی جلد کی بناوٹ تبدیل کرکے ایسی شکلیں اختیار کر لیتا ہے کہ دشمن یا شکار نزدیک ہونے کے باوجود بھی دھوکہ کھا جاتا ہے۔

  • سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بلاگر کو دھمکیاں دینے سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے بلاگر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کبھی اس بلاگر سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کبھی بلاگ ہٹانے سے متعلق کچھ کہا ہے۔

    نوٹس کے مطابق سلمان خان پر چلنے والے کار حادثہ کیس میں 2 بلاگ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ بلاگ میں کیس کے حقائق کو بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔

  • بلاگرکوکوڑےمارنے کی سزا، سعودیہ نے کینیڈا کی تنقید مسترد کردی

    بلاگرکوکوڑےمارنے کی سزا، سعودیہ نے کینیڈا کی تنقید مسترد کردی

    مونٹریال:سعودی عرب نے کینیڈا کے صوبے کیوبیک سے کہا ہے کہ وہ ان کی حکومت پر بلاگر کو کوڑے مارنے کے معاملے پر تنقید بند کرے۔

    بلاگر رائف بدوی کو اسلام کی اہانت کے جرم میں ایک ہزار کوڑون کی سزا سنائی گئی ہے۔

    کینیڈا میں سعودیہ کے سفیر نائف بن بندر السودیری نے کینڈین حکومت کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ’’سعودی حکومت اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مدداخلت برداشت نہیں کرے گی اور یہ کہ وہ اپنے انصاف کے نظام پر ہونے والے حملے کو مسترد کرتے ہیں‘‘۔

    یہ خط کینیڈا اور اسکے صوبے دونوں کی حکومتوں کو بھیجا گیا جہاں بلاگر بدوی کی بیوی اور تین بچوں نے پناہ حاصل کررکھی ہے۔

    کیوبیک کے امیگریشن منسٹر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت رائف بدوی کی حمایت جارے رکھے گی کیونکہ یہ انسانی حقوق کے منافی فیصلہ ہے۔

    رائف بدوی کے جدہ میں 50 کوڑے 9 جنوری کو مارے جاچکے ہیں اور باقی کی سزا کے لئے اس کی صحت بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔