Tag: blogging

  • غیر اخلاقی ویڈیو چیٹ پر سعودی نوجوان گرفتار

    غیر اخلاقی ویڈیو چیٹ پر سعودی نوجوان گرفتار

    ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں مقیم ابوسن نامی بچے کو امریکی خاتون بلاگر کرسٹینا کروکیٹ کے ساتھ غیر اخلاقی آن لائن ویڈیو چیٹ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ایک آن لائن ویڈیو چیٹ منظر عام پر آئی جس میں 19 سالہ ابو سن نامی لڑکے کو امریکی بلاگر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھایا گیا تھا، جس میں 21 سالہ امریکی خاتون اور سعودی نوجوان ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کررہے تھے۔

    سعودی لڑکے کی مزاحیہ ویڈیو چیٹ کے بعد صارفین کی بہت بڑی تعداد نے اُس سے گفتگو کی خواہش ظاہر کی، ابو سن کی مزاحیہ باتیں عرب دنیا کے عوام کو متاثر کرنے میں کامیاب رہیں۔ لائیو براڈکاسٹنگ کی ویب سائٹ پر ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے صارفین کی بہت بڑی تعداد اس بات چیت کو سننے کے لیے جمع ہوجاتی تھی اور اس سے خوب لطف اندوز ہوتے تھے۔

    سعودی نوجوان کو روزانہ کی بنیاد پر امریکی لڑکیوں سےٹوٹی پھوٹی انگریزی میں بات کرتے ہوئے دیکھ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین بہت محظوظ ہوتے نظر آتے تھے تاہم اس کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ بھی دیکھنے میں آرہا تھا۔

    saudi-1

    ریاض کی مقامی پولیس نے سعودی نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ابو سن کی ویڈیوز نوجوانوں کے ذہن میں غلط اور منفی رجحانات پیدا کرنے کا سبب بن رہیں تھیں جس کی کئی افراد نے شکایات بھی درج کروائیں‘‘۔

    پولیس نے ابو سن کی گرفتاری کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’’نوجوان کو اُس وقت گرفتار کیاگیا تھا جب وہ کویتی نوجوان کے ساتھ ویڈیو چیٹ میں مصروف تھا، ملزم کی گرفتار ی کے وقت اُس کے دو دوست اُس کے ہمراہ موجود تھے تاہم انہیں ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے‘‘۔

  • آن لائن پیسے کمانے کے طریقے

    آن لائن پیسے کمانے کے طریقے

    کراچی (ویب ڈیسک) – آن لائن پیسہ کمانا پاکستان کے ہر اس شہری کی خواہش ہوتی ہے جو انٹرنیٹ تک رسائی رکھتا ہے لیکن یہ ایک ایسا راستہ ہے جہاں بہت کم لوگ ہی کامیاب ہو پاتے ہیں ورنہ زیادہ ترافراد اس معاملے میں دھوکے بازی کا ہی شکار ہوئے ہیں۔

    مندرجہ ذیل سطور میں ہم آپ کو بتائیں گے وہ طریقے جن پرعمل پیرا ہوکر آپ با آسانی آن لائن پیسے کما سکتے ہیں وہ بھی بغیر دھوکہ کھائے۔

    اول: انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ یا بلاگ شروع کیجئے آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کسی بھی چیزکے بارے میں ہوسکتا ہے آیا وہ کوئی مشہور شخصیت ہو یا کوئی چیز یا کوئی ملک لیکن ایک بات یقینی بنائیے کہ جو بھی مواد آپ شیئر کر رہے ہیں وہ کہیں سے چرایا نا ہو بلکہ آپ نے خود لکھاہو۔

    ویب سائٹ سے پیسے کمانے کے لئے آپ کو آن لائن ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے رابطہ کرنا ہوگا جو کہ آپ کی ویب سائٹ پر اپنے اشتہار لگائے گے جیسے کہ گوگل ایڈ سینس وغیرہ۔

    یاد رکھئے کہ ابتدائی تین مہینے آ پ کی توجہ پیسے کمانے پرنہیں بلکہ ویب سائٹ پراوسطاً ایک ہزار وزیٹرز لانے پر مبذول کیجئے۔

    دوئم: اگر آپ ذاتی ویب سائٹ یا بلاگنگ شروع نہیں کرنا چاہتے تو آپ کے لئے دوسراراستہ فری لانس کام کرنا ہے یعنی آپ کسی اور ویب سائٹ کے لئے کام کرنے شروع کردیں جو کہ آپ کو آپ کے کام کی قیمت ادا کریں لیکن خیال رکھئیے گااگر کوئی ویب سائٹ آپ سے کام شروع کرنے کے لئے کسی بھی مد میں کوئی رقم طلب کر رہی ہے تو ہوشیار ہوجائیں یہ دھوکہ ہے۔

    سوئم:اگر آپ بذات ِخود کسی قسم کی ویڈیوز بناتے ہیں تو آپ ویڈیو شیئر کرنے کی ویب سائٹس سے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔