Tag: blood pressure

  • امرود بلڈ پریشر میں کمی کے لیے معاون

    امرود بلڈ پریشر میں کمی کے لیے معاون

    بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

    انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

    سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ان غذاؤں سے اپنا بلڈ پریشر گھٹائیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

    ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

  • محبت کا رشتہ ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید، تحقیق

    محبت کا رشتہ ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید، تحقیق

    کیلی فورنیا: امریکا کے تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ محبت میں گرفتار ہونے والا شخص جسمانی طور  پر عام لوگوں سے زیادہ فٹ اور ذہنی پریشانیوں سے آزاد ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن ورجینیا کے ماہرین نے حالیہ تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ محبت کے رشتے کا احساس شروع ہوتے ہی انسان کے دماغ میں مثبت سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کسی بھی رشتے میں شروع ہونے والے پیار کے بعد انسان کو 12 غیر معمولی احساسات ہوتے ہیں، رشتے کا آغاز ہوتے ہی ایک سیکنڈ کے پانچویں حصے میں دماغ میں مثبت سرگرمی شروع ہوجاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ناکام محبت، لڑکی کا بحر ہند میں پھینکا ہوا خط مل گیا

    تحقیقاتی ماہرین نے انکشاف کیا کہ پیار کا مثبت اثر صرف ذہن پر ہی نہیں پڑتا بلکہ اس کی وجہ سے جسمانی صحت پر بھی حیران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ محبت میں گرفتار ہونے والا شخص رشتے سے جڑتے ہی خود کو بہت سی پریشانیوں سے آزاد کرلیتا ہے اور وہ بلڈپریشر، جسمانی و سردرد سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

    تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ رشتے سے منسلک ہونے کے بعد جسم میں نیا قوتِ مدافعت پیدا ہوتا ہے جبکہ جسم میں ڈوپامین اور آکسیٹوسین ہارمونز کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لازوال محبت، بیوی کے انتقال کی خبر سُن کر شوہر بھی چل بسا

    محققین کا کہنا ہے کہ ہارمونز کی مقدار میں اضافے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور سر و جسمانی درد کا احساس چالیس فیصد تک ختم ہوجاتا ہے جبکہ اسی وجہ سے الرجی اور مختلف انفیکشن بھی تقریبا ختم ہوجاتے ہیں۔

    تحقیق کاروں کا مزید کہنا ہے کہ محبت کا اظہار کرنے کے نتیجے میں انسانی جسموں میں موجود ہارمون ہسٹامین کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے بلڈپریشر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔

  • نیلی روشنی میں‌ بیٹھ کر بلڈپریشر کو قابو کرنا ممکن، تحقیق

    نیلی روشنی میں‌ بیٹھ کر بلڈپریشر کو قابو کرنا ممکن، تحقیق

    لندن: برطانیہ کے تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیلی روشنی میں روزانہ آدھے گھنٹے بیٹھنے سے بلڈ پریشر کے مرض کو قابو کرنا ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر گولڈ فورڈ میں واقع ’سرے یونیورسٹی‘ کے ماہرین نے نیلی روشنی میں روزانہ آدھے گھنٹے بیٹھنے کا حیران فائدہ تلاش کرلیا۔

    تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ سائنسی ترقی اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے انسانوں میں تیزی کے ساتھ بلڈپریشر اور دل کی بیماریاں پھیلیں اور اس سے بہت سارے لوگ متاثر بھی ہوئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈپریشر بلاشبہ ایسی بیماری ہے جس کو قابو میں کرنے کے لیے مہنگی ادویات بھی استعمال کرنا پڑتی ہیں مگر اب ایسا طریقہ علاج سامنے آگیا جو ہم سب کے لیے حیران کُن ہے۔

    تحقیق میں ماہرین نے 14 مردوں کو آدھے گھنٹے تک روشنی میں بٹھایا اور اس کے بعد اُن کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیلی روشنی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ادویات کا کام کرسکتی ہے، ہم نے جن افراد کو  نیلی روشنی میں چھوڑا اُن کا بلڈپریشر کنٹرول ہوگیا تھا۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے ایک اور گروپ کو بلڈپریشر کم کرنے کی ادویات بھی دیں، حیران کن طور پر ’بلیو لائٹ‘ میں بیٹھنے اور  گولی استعمال والے لوگوں کا بلڈپریشر برابر ہی تھا۔

    ماہرین نے مردوں کو 450 نینو میٹرز خالص نیلی روشنی میں آدھے گھنٹے تک بٹھایا تو اُن کا نہ صرف بلڈ پریشر کنٹرول ہوا بلکہ دل کی دھڑکن، خون کے بہاؤ کی رفتار بھی نارمل رہی۔

    تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر کرسٹیان ہیس کا کہنا تھا کہ ’نیلی روشنی انسانوں کے لیے فائدے مند ہے کیونکہ یہ انسانی جسم میں موجود نائٹرک آکسائیڈ کے اخراج کو یقینی بناتی ہے جس کے بعد خون کی نالیاں پرسکون ہوجاتی اور اس سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے‘۔

  • کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

    کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

    بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں، عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

    دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔

    مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا وربال جھڑنے لگتے ہیں۔

    hair-post-1

    کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے آپ کے سفید بال بھی کالے ہوجائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔ مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقے سے آپ اپنے سفید بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے کالے کرسکتے ہیں۔

    مصنوعی طریقوں کے مقابلے میں قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، اس کے لئے کالی مرچ کے استعمال کا قدرتی طریقہ درج ذیل ہے۔

    سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ

    سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز بھنگڑا سیاہ ہے، اس کے علاوہ روغن کلونجی، اور کالی مرچ نہایت مفید ہیں۔

    تیل بنانے کی ترکیب:

    بھنگڑا سیاہ 25 گرام ۔ کالی مرچ 25 گرام اور کلونجی کو ملا کر پانی میں ابال لیں اورپھر اسے چھان کر تیل میں ملا لیں اس تیل کو لگانے سے بال کالے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ آملہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

    صبح کے ناشتہ میں دو عدد آملہ اس طرح کھایئے جس طرح چیونگم کھائی جاتی ہے، اس طریقہ علاج سے آپ کے سفید بال سیاہ ہوجائیں گے۔

    bloodpressure

    بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے

    بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے چھوٹی چندن کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے، چھوٹی چندن سو گرام اور خشک دھنیا دو سو گرام اور سو گرام مصری لے کر ان تینوں اشیاء کو ملا کر ایک چائے کے چمچ کے برابر مقدار میں کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول ہو جاتا ہے۔

  • خبردار! ذیابیطیس جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

    خبردار! ذیابیطیس جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

    واشنگٹن: ذیابیطیس کے مریض خبردار ہوجائیں اگرآپ سگریٹ نوشی فرماتے ہیں یا آپ کا کولیسٹرول خطرناک حد تک بڑھا ہوا ہے تو آپ دل کے شدید مسائل کا شکارہوسکتے ہیں اورآپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ کہ ذیابیطیس کا شکار افراد کو تین طرح کے حادثات پیش آسکتے ہیں، دل کا دورہ اسڑوک یا موت۔

    تحقیق کے مطابق ان تینوں مسائل کا سدباب ان مسائل کے روک تھام کی بہترمعلعومات رکھ کرکیا جاسکتا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ مرض کے ماہرسے باقاعدہ ملاقات، اسکریننگ، لیب ، وزن اور بلڈ پریشر کی پڑتال، کے ذریعے اس
    جان لیوا مرض کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    ہائی بلڈ پریشر، سگریٹ نوشی اورشوگر پرقابو رکھ کربھی ان تمام عوامل پرقابو رکھا جاسکتا ہے۔۔

    تحقیق کے مطابق 25 ملین سے زائد امریکن ذیابیطیس کے مرض میں مبتلا ہیں اوراگریہ شرح ایسے ہی بڑھتی رہی تو ہرتین میں سے ایک بالغ شخص ذیابیطیس کا شکارہوگا۔۔

  • کیلا خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

    کیلا خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

    طبی ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لئےکیلے کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔

    کیلے پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے کیونکہ اس میں شامل پوٹاشیم انسانی خون میں نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتا ہے بلکہ اس کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق کیلے کھانے سے دل کی بھی مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ کیلے میں موجود فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی دل کو صحت مند رکھتے ہیں، ان سے شریانوں کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں، کیلے کا استعمال کینسر، سانس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں بھی سود مند اور مفید ثابت ہوتا ہے۔

    اس کے علاوہ کیلے میں شامل وٹامن ’بی‘ ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، کیلے کا روزانہ استعمال نہ صرف دل کے دورے سے بچاتا ہے بلکہ سرطان جیسے موذی مرض سے بھی بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اس میں شامل پروبائیٹک بیکٹیریا ہڈیوں کی نشونما میں اہم کردار اداکرتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال نظام ہاضمہ کے لئے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے۔

    ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دو کیلے ڈیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد توانائی کی بحالی کے لئے کافی ہیں، کیلا ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے کے علاوہ اسے فٹ رکھنے میں مددگار ہوتا ہے، اسے اپنی روزمرہ غذاؤں میں شامل کرنا بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بھی بنتا ہے۔

    کیلا جسم میں خون کی کمی نہیں ہونے دیتا، کیوں کہ یہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے، بلند فشار خون کو معتدل رکھنے میں کیلا بہت مفید ہے، کیلے میں پائی جانے والے پوٹاشیم کی بھاری مقدار اور اس کے مقابل نمکیات کی کم مقدار خون کے دورانیہ کو بہتر بناتی ہے

  • ٹماٹرکا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مفید

    ٹماٹرکا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مفید

    آسٹریلیا :سرخ ٹماٹروں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹروں میں پائے جانے والے جُز لائکو پینے کی روزانہ پچیس ملی گر ام مقدار خون میں چکنائی کی سطح کو دس فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

    ٹماٹر سے قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر نارمل کرنے میں مدد ملتی ہے، ٹماٹر میں قدرتی طور پر پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے، جو ہمارے بلند فشار خون کو روکتا ہے۔

    ٹماٹر لائکوپین حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی ذریعہ ہے۔ اس میں ہمارے جسم کی صحت کے لئے بے شمار فائدے ملتے ہیں، مثال کے طور پر لائکوپین میں موجود فیٹوکمپاؤنڈ ایل ڈی ایل کے ہمارے جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں اس قدرتی غذا کی یہ افادیت دوسری غذاؤں کے مقابلے میں برعکس ہے، یہ وہ غذا ہے جس کو پکانے کے بعد بھی اس کی غذائیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔

    ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو پکا کرکھانا یا اس کا پیسٹ استعمال کرنا کچے ٹماٹر کھانے سے زیا دہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور روزانہ پچاس گرام ٹماٹر کے پیسٹ کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

    امریکا میں ہونیوالی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر اور ٹماٹر سے بنی ہوئی چیزوں کو خوراک میں شامل کرنے سے نہ صرف کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، بلکہ دل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے، ٹماٹر کھانے سے انسان صحت مند رہتا ہے۔

    ٹماٹر میں وٹامن کے اور کیلشیم بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں اور ہڈیوں کے ٹشوز کے لیے مفید ہوتا ہے

  • ناریل پانی شوگر لیول، بلڈ پریشر اور گردوں کیلئے فائدہ مند

    ناریل پانی شوگر لیول، بلڈ پریشر اور گردوں کیلئے فائدہ مند

    روزانہ ناریل کا پانی پینے سے نہ صرف آ پ خوبصورت نظرآئیں گے بلکہ یہ شوگر لیول، بلڈ پریشر اور گردوں کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

    ناریل کے پانی سے متعلق حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو ناریل کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے اور ایسے افراد میں دل کے دورے سمیت دیگر دل کے امراض دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔

    یہی نہیں ناریل کا پانی شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے، ناریل کے پانی میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جس کے استعمال سے انسان کے پیشاب کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔