Tag: bloodthirsty shark attacks a boat

  • خطرناک شارک کا کشتی پر حملہ : ویڈیو سامنے آگئی

    خطرناک شارک کا کشتی پر حملہ : ویڈیو سامنے آگئی

    سمندر میں شکار کرنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے اور ماہی گیروں کے ساتھ بعض اوقات ایسے واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں جس سے ان زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے۔

    اسی نوعیت کا ایک عجیب اور ناقابل یقین واقعہ امریکا میں پیش آیا، جہاں ایک خونخوار شارک نے ایک ماہی گیر کی کشتی پر حملہ کرکے اسے اپنے جبڑے سے کاٹنے کی کوشش کی۔

    شارک کے حملے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرہورہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑی "ٹائیگر شارک” امریکی ماہی گیر اسکاٹ ہاراگوچی کی کشتی کے بائیں جانب سے حملہ کرتی ہے اور اسے جبڑے میں پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

    ہاراگوچی نے کہا کہ میں نے ایک آواز سنی جو لگ رہی تھی کہ کوئی کشتی انجن کے بغیر میری طرف آرہی ہے۔ میں نے اسے چیک کیا تو کوئی بڑی بھوری چیز نظر آئی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلے سوچا کہ شاید یہ کچھوا ہے لیکن پھر اس نے مجھے چونکا دیا، یہ ایک شارک تھی جو تیزی کے ساتھ کشتی کی طرف آئی اور اس پر حملہ کردیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹائیگر شارک کو "سمندری شیر” بھی کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کی خطرناک ترین شارکوں میں سے ایک ہے۔

    ٹائیگر شارک کو ایک انتہائی جارحانہ شکاری سمجھا جاتا ہے جس میں بہت مضبوط حواس ہوتی ہے اور یہ خونخوار جانور تصور کی جاتی ہے۔