Tag: Bloomberg

  • پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر

    امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی ڈالر بانڈز 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    بلومبرگ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کے معاہدے ہونے سے ڈالر بانڈز مارکیٹ کو سپورٹ ملی جس سے رواں مالی سال سرمایہ کاروں کو بیس فیصد سے زیادہ کا فائدہ ہوا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے نئے معاہدے پر فارسٹ ٹریک مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ نیا پروگرام پاکستان میں مستقل طور پر مالیاتی دباو میں کمی، قرضوں کی ادائیگیاں اور پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا۔

  • پاکستان کو قرض سے ریلیف کی ضرورت ہے، دنیا کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا: وزیر اعظم

    پاکستان کو قرض سے ریلیف کی ضرورت ہے، دنیا کو ساتھ کھڑا ہونا ہوگا: وزیر اعظم

    نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو قرض سے خاطر خواہ ریلیف کی ضرورت ہے، دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ آج ہم موسمیاتی تبدیلی کا نشانہ بنے کل کوئی اور ملک بھی بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت سیلاب متاثرین کے ساتھ ہونا چاہیئے تھا، میں یہاں اس لیے ہوں کہ دنیا کو بتا سکوں ہمارے ملک میں کیا ہوا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےکلاؤڈ برسٹ ہوا، موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان کا کاربن گیسز کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، 400 بچوں سمیت 1500 افراد جاں بحق ہوئے، سیلاب کے باعث 4 ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ 10 لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اور تباہی کا مشاہدہ کیا، انہوں نے سیلاب سے تباہی کو ناقابل یقین قرار دیا۔ امریکی صدر نے بھی پاکستان میں سیلاب سے متعلق بات کی ان کا شکر گزار ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے، 3 لاکھ بچے وبائی امراض اور بھوک کا شکار ہیں، پاکستان کو قرض سے خاطر خواہ ریلیف کی ضرورت ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل اور یورپی ممالک کے سربراہان سے کہا کہ ریلیف کے لیے مدد کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ابتدائی طور پر نقصان کا تخمینہ 30 بلین ڈالر لگایا گیا ہے، دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بات کی کہ متاثرہ افراد کے لیے پروگرام بنایا جائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ماہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھانا پڑتی ہے، میری روسی صدر سے ملاقات ہوئی۔ روسی صدر سے پیٹرول خریدنے اور اناج کی برآمد کی بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام دوستوں کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں، سیاست چھوڑ کر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ آج ہم موسمیاتی تبدیلی کا نشانہ بنے کل کوئی اور ملک بھی بن سکتا ہے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمارا پڑوسی ہے اور ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا ہے، یہ ہمیں طے کرنا ہے کہ پرامن پڑوسی بن کررہنا ہے یا کشیدگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ کشمیر کا ہے، بھارت کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

  • پاکستانی کرنسی کے گراوٹ پر بلومبرگ کے خدشات

    پاکستانی کرنسی کے گراوٹ پر بلومبرگ کے خدشات

    اسلام آباد: دنیا کے نمایاں مالیاتی ،اقتصادی اعداد و شمار اور خبروں کے پلیٹ فارم بلوم برگ نے پاکستانی روپے سے متعلق اہم ترین بیان جاری کیا ہے۔

    بلومبرگ رپورٹ میں ​پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملکی کرنسی اس ہفتے اپنی قدر سات اعشاریہ نو فیصد کھو چکی ہے یہ انیس سو اٹھانوے کے بعد بدترین گراوٹ ہے۔

    بلومبرگ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان بڑھتی ضروریات کو آئی ایم ایف بیل آؤٹ سے پورا کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان کو جون دو ہزار تئیس تک تینتیس ارب پچاس کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے اور اس کے پاس دستیاب فنانسنگ پینتیس ارب 90 کروڑ ڈالر کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستانی روپے کی بے قدری رک نہ سکی۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ، انٹر بینک میں 229 روپے کا ہوگیا

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ امریکی ڈالر آج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پرکھلا، انٹربینک میں روپے کےمقابلے میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپےپر پہنچ گیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کو آئی ایم ایف کی سپورٹ حاصل ہے ورنہ اس کی اتنی طلب نہیں ہے کہ تین دن میں پندرہ روپے بڑھ جائے۔

  • دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے،تحقیقاتی رپورٹ

    دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کورونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے،تحقیقاتی رپورٹ

    لاہور :بلوم برگ نے پاکستان میں ویکسین لگنے کی رفتار کو سست ترین قرار دے دیا اور کہا موجودہ رفتار سے ویکسینیشن کرنے پر اگلے 10 برس میں 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین دی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوم برگ کی تحقیقاتی رپورٹ نے پاکستان میں ویکسین لگنے کی رفتار کو سست ترین قرار دیتے ہوئے کہا دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان آبادی کو کورونا ویکسین لگانے میں بہت پیچھے ہے۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں موجودہ رفتار سے ویکسینیشن کرنے پر اگلے 10 برس میں 75 فیصد آبادی کو ہی ویکسین دی جاسکتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی سست روی کا شکار ہے، لاہور کے لئے یہ مدت 11 سال سے زائد بنتی ہے، جس میں تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

    بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز دو ماہ قبل 3 فروری سے کیا گیا ، فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی جبکہ 2لاکھ 22ہزار سے زائد عام شہری ویکسین لگوانے میں شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 11 کروڑکی آبادی میں اب تک صرف 3 لاکھ 47ہزار 561افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس اعتبار سے روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار 7سو 92افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، اگر اسی رفتار کو اوسط مانا جائے تو اگلے پونے 53 سالوں میں پنجاب کی کل آبادی کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔

    بلومبرگ نے کہا ہے کہ لاہور کی سوا کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف 1لاکھ 77ہزار 3سو 69افراد کو ویکسین لگائی جاسکی ہے ، لاہور میں روزانہ 29سو سے زیادہ شہریوں کو ویکسین دی گئی ، جس سے لاہور میں اوسط یہ عرصہ 11سال بنتا ہے ۔

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ، یوکرین ، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی آبادی کا 75 فیصد کی ویکسی نیشن میں 10 سال لگیں گے، فلپائن کو 5 سال تک کا عرصہ درکار ہوگا جبکہ بھارت 4 اور ارجنٹائن 3 سال میں اپنی آبادی کے 75 فیصد عوام کو کورونا ویکسین لگا سکیں گے ۔

    ترکی ، برازیل ، جرمنی ، فرانس ، اسپین اور اٹلی کو ایک سال درکار ہوگا اور اسی طرح برطانیہ ، امریکہ ، اسرائیل اور چلی سمیت چند دیگر ممالک ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی آبادی کے 75 فیصد حصے کو کرونا ویکسین لگا سکیں گے۔

  • وزیراعظم کی بہتر معاشی پالیسی کی ’بلومبرگ‘ نے تائید کردی

    وزیراعظم کی بہتر معاشی پالیسی کی ’بلومبرگ‘ نے تائید کردی

    اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسی اور حکمت عملی کی تائید کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسی اور حکمت عملی کی تائید کردی، بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا میں پابندیاں نرم کرنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بڑے برانڈز سرمایہ کاری کے لیے اب پاکستان کا رخ کررہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق انکارپوریٹڈ، ہیوگو باس اے جی، ٹارگٹ کارپوریشن او رہینس برانڈز انکارپوریشنڈ سمیت متعدد ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں جبکہ بہت سے دیگر برانڈز نے نام نہ ظاہر کرنے کی درخواست کی ہے۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد ستار کا کہنا ہے کہ ’گارمنٹس تیار کرنے والی ملز کے پاس بڑی تعداد میں آرڈرز موجود ہیں اور بہت سے لوگ آئندہ چھ ماہ تک کوئی آرڈر نہیں لے سکتے۔‘

    رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے جو پاکستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کا 10٪ بنتا ہے، برآمدات میں اضافہ معیشت میں ترقی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، عمران خان کی حکومت موجودہ مالی سال میں 2.1 فیصد اضافے کا ہدف بنا رہی ہے۔

    Pakistan's textile segments post growth after virus lockdown ends

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان سے فورٹسکو میٹلز گروپ لمیٹڈ آسٹریلیا کے چیئرمیننے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مشیرتجارت عبد الرزاق داؤد اورچیئرمین بی او آئی عاطف آر بخاری موجود تھے۔

    اینڈریو فورسٹ نے قابل تجدید توانائی اور گرین انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا تھا کہ سرمایہ کاری سےمقامی افراد کے لیے روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے پاکستان میں فورٹسکی گروپ کی سرمایی کاری میں دلچسپی کو سراہا اور ملک میں کاروباری منصوبے شروع کرنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کروائی تھی۔

  • بھارتی حکمراں نظریاتی جنونی ہیں، بلوم برگ کے بھارت سے متعلق چشم کشا انکشافات

    بھارتی حکمراں نظریاتی جنونی ہیں، بلوم برگ کے بھارت سے متعلق چشم کشا انکشافات

    واشنگٹن : امریکی جریدے بلوم برگ نے بھارت کی اصل صورتحال بےنقاب کردی، بلوم برگ کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت پرنظریاتی جنونیوں کی حکومت ہے، تنقید کرنے پر ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ نے مودی سرکارکے جھوٹے دعوؤں کا بھانڈاپھوڑدیا، بلوم برگ کا کہنا ہے کہ بھارت کی سیاست اور سول سوسائٹی پرہندوبالادستی کی تحریک نے قبضہ کرلیا ہے، بھارت پرنظریاتی جنونی حکومت کررہے ہیں۔

    بلوم برگ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں چارماہ سے لاک ڈاؤن کرکے مسلمان اقلیت کواجتماعی سزادی جارہی ہے اور بھارت میں میڈیا،عدلیہ اورفوج جبرکا شکارہیں۔

    امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان مخالف پروگرامزہوتے ہیں،حکومت پرتنقید کرنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے، اوباما نےمودی کوبھارت کاریفارمرانچیف کہاپرصورتحال اس کےبرعکس ہے، مودی کی ہندوانتہا پسند اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث بھارتی معیشت طویل مدت کے خسارےکی جانب گامزن ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روزمنظورکئے گئے متنازع بل میں مسلمانوں کے علاوہ تمام تارکین وطن کوشہریت دینے کی منظوری دی گئی، شہریت کے متنازع ترمیمی بل کی لوک سبھا میں منظوری کیخلاف بھارت کی جنوب مشرقی ریاستوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

    آسام میں دوروزہ ہڑتال جاری ہے، تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکز بند ہیں اورٹرانسپورٹ بھی معطل ہے جبکہ مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور مظاہرین نے سڑکوں پرٹائرجلاکراحتجاج کیا۔

  • ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں ابتدائی بہتری حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے، ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک کا چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قرضے برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے، کمرشل لینڈرز کو چاہیئے کہ نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ کرے۔ تمام ایسے اقدامات لیے جائیں گے جو پائیدارترقی کا باعث بنیں۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہا ہے، ملکی معیشت میں جامع بہتری جلد متوقع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود پرفیصلہ افراط زر کے اعداد و شمار پر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، ذخائر میں 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات میں 1.95 ارب ڈالر کی کمی آئی، یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان میں آئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

    اسلام آباد: عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 36 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ یہ لسٹنگ گزشتہ 3 ماہ کے اعداد و شمار پر ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کی مالیت 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم آسان اقساط میں پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔

    یہ اخراجات اسٹاک مارکیٹ اتنظامیہ اٹھا رہی ہے، اسے بروکرز پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سسٹم سے کمپنیوں کی کراس لسٹنگ آسان اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کے مطابق شینزین دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے جہان ایک دن میں 40 لاکھ سودے ہوتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں 2 ہزار سودے بک کیے جاتے ہیں۔

    معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    چینی اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار فرمز اربوں ڈالر کا سرمایہ مینیج کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی حصص بازار میں 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

  • عالمی جریدے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    عالمی جریدے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    کراچی : بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بن گئی، یہ بات بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہی۔

    بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کے زبردست رجحان کے باعث دنیا میں آگے ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرگزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔

    بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق بینک، میوچل فنڈز، انشورنس کمپنیوں کا ہدف شیئرز کی خریداری ہوگا،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال64ملین ڈالر کے شیئرز خریدے

    سی پیک منصوبہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی،بلومبرگ

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف فروری جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ تیز تر ہوگی، آئندہ سال فروری میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ بھی آئے گا۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے،  بلومبرگ

    وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، بلومبرگ

    اسلام آباد : امریکی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے ملک کو تقریبا 12ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، اسد عمر کو فوری طور پر سخت معاشی امتحان سے گزرنا ہوگا، انھوں نے اینگرو کو پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا وزیر خزانہ اسد عمر رسک لینے سے نہیں ڈرتے، انھوں نے اینگرو کو پاکستان کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بنایا۔

    بلومبرگ کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو فوری طور پر سخت معاشی امتحان سے گزرنا ہوگا، وہ غیر روایتی طریقے سے مسائل حل کرنا جانتے ہیں۔

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے امریکی ادارے نے کہا ملک کو تقریبا 12ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے، زرمبادلہ 9ارب90 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں،ب تجارتی اور جاری کھاتے کا خسارہ بہت بڑھ گیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں 2بار کمی کی جاچکی ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق نئے وزیرخزانہ کو ٹیکس وصولی میں اضافےپر کام کرنا ہوگا، ملکی آبادی کا صرف 1فیصد ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ملکی نظام چلانے کے لیے نو ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جس کیلئے قرضہ لینا پڑ سکتا ہے، آئی ایم ایف کے سے قرضہ لینے یا نہ لینے کافیصلہ پارلیمنٹ کی مشاورت کیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیر خزانہ بننے سے قبل بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان کے چینی قرضوں کی فکر کرنے کے بجائے اپنے چینی قرضوں کی فکر کرے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے بیرونی قرضوں کی صورتحال سنجیدہ ہے لیکن ہمیں چینی قرضوں کا مسئلہ نہیں ہے۔