Tag: Bloomberg Report

  • پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے، بلومبرگ

    پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے، بلومبرگ

     بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت نئی دہلی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو شدید پریشانی لاحق ہے۔

    معروف امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حق میں امریکی جھکاؤ سے نئی دہلی بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ امریکا سے نئے تعلقات کے بعد پاکستانی قیادت کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کاسامنا ہے، پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں۔

    Bloomberg

    امریکا اور پاکستان کے درمیان کسی مسئلے کے بغیر آسانی سے تجارتی معاہدہ طے پایا، پاکستان کے برعکس بھارت کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

     بلومبرگ رپورٹ کے مطابق پاکستان صدر ٹرمپ کے دور میں امریکی تجارتی معاہدہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہے۔

    پاکستان اور امریکا کے مابین تیل اور دیگر معدنیات کے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ہوئی، ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی معاہدہ طے پایا۔

    بلوم برگ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی، امریکا کے ساتھ یہ نئی گرم جوشی پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے۔

  • پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ ہوگا یا نہیں؟ عالمی ادارے کی رپورٹ

    نیویارک : عالمی نجی مالیاتی، سافٹ ویئر، ڈیٹا اور میڈیا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ میں ڈیفالٹ کے حوالے سے کیے گئے جائزے کا مثبت حوالہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں تاہم معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، مشکل معاشی حالات پر قابو پانے کیلئے آئی ایم ایف کی امداد حاصل کرنا ہوگی۔

    بلوم برگ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اپریل 2024 تک قرض کی ادائیگی سے پریشان ہیں اور سیلاب سے تباہ کاری کی وجہ سے پاکستان کو مزید بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرض جاری کرے گا، پاکستان کو ورلڈ بینک سے 1.7 ارب دیگر ممالک سے5 ارب قرض لینے کیلئے آئی ایم ایف قسط درکار ہے۔

    اس کے علاوہ جون تک قرض کی ادائیگیوں کیلئے 5.9 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرنے میں مدد کریں گے، پاکستان کو مشکل حالات سے نکلنے کیلئے فنڈز کی دستیابی ممکن ہو جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ سال پاکستان کی مالیاتی ضرورت کم از کم 11 ارب ڈالر ہوں گی اور یہ رقم پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگی، پاکستان کو 8.8 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کیلئے بھی درکار ہیں۔

    بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو 2.2ارب بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے درکار ہوں گے، پاکستان کو اپریل 2024 میں 1 ارب ڈالر بانڈز کی سہولت حاصل ہوگی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

    اسلام آباد: عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 36 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر ہے۔

    بلومبرگ کا کہنا ہے کہ یہ لسٹنگ گزشتہ 3 ماہ کے اعداد و شمار پر ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کی مالیت 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم آسان اقساط میں پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔

    یہ اخراجات اسٹاک مارکیٹ اتنظامیہ اٹھا رہی ہے، اسے بروکرز پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ سسٹم سے کمپنیوں کی کراس لسٹنگ آسان اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کے مطابق شینزین دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے جہان ایک دن میں 40 لاکھ سودے ہوتے ہیں اور ایک سیکنڈ میں 2 ہزار سودے بک کیے جاتے ہیں۔

    معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    چینی اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کار فرمز اربوں ڈالر کا سرمایہ مینیج کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے پاکستانی حصص بازار میں 2 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔