Tag: BMM

  • بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان

    بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان

    کوئٹہ : بلوچستان متحدہ محاذ کے سربراہ سراج رئیسانی نے اپنی پارٹی کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا، سردارنور احمد بنگلزئی بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان متحدہ محاذ کو بلوچستان عوامی پارٹی میں ضم کردیا گیا، اس بات کا اعلان بی ایم ایم کے سربراہ سراج رئیسانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج رئیسانی کا کہنا تھا کہ امید ہے بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی محرومیاں دور کرے گی، پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرینگے، اس موقع پر سردار نور احمد بنگلزئی نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے مسائل حل کرے گی، واضح رہے کہ سردار نور احمد بنگلزئی جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما تھے۔

    علاوہ ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال نے سراج رئیسانی اور سردار نور احمد بنگلزئی کو خوش آمدید کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی رنگ اور قوم پرستی سے بالاتر جماعت ہے، ہم تمام قوموں کو اپنے ہمراہ لے کر آگے جارہے ہیں، ایک پلیٹ فارم پر ہی بلوچستان کی عوام کے مسائل حل کرینگے۔

  • بلوچستان متحدہ محاذ نے جمعے کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    بلوچستان متحدہ محاذ نے جمعے کو ہڑتال کا اعلان کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی، سماجی اورمذہبی جماعتوں کے متحدہ محاذ نے آئندہ جمعے کو صوبہ بھرمیں ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے میں شائع ہونے والے توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف ہڑتال کا اعلان بلوچستان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے متحدہ محاز کی جانب سے کیا گیا۔

    ہڑتال 23 جنوری کو ہوگی اورنمازِجمعہ کے بعد صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوں گے۔

    متحدہ محاز کے رہنماء شمس منیگل کا کہنا ہے کہ حضوراکرمؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ جمعے کو کاروبار بند رکھا جائے۔

    انہوں مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ گستاخاکانہ خاکوں کی اشاعت کے ردعمل میں فرانس سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔