Tag: BMW

  • ڈرائیور کے موڈ کے حساب سے رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف

    لاس ویگاس: دنیا بھر کی آٹو موبائل کمپنیاں اپنی گاڑیوں میں نت نئے اور جدید تجربے کر رہی ہیں، ایک ایسے ہی تجربے میں ایسی گاڑی پیش کی گئی ہے جو رنگ بدل سکتی ہے۔

    بی ایم ڈبلیو نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران 2 کانسیپٹ گاڑیاں پیش کیں جن میں سے ایک مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلتی ہے۔

    دیکھنے میں یہ دونوں گاڑیاں ایک جیسی ہیں اور دونوں کو آئی ویژن ڈی کانسیپٹ کا نام دیا گیا ہے، مگر گاڑی کا ایک ورژن رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے کلر چینجنگ پینلز استعمال کیے گئے ہیں۔

    اس کمپنی نے گزشتہ سال بھی اس طرح کی کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا تھا مگر اس کا رنگ صرف گرے میں تبدیل ہوتا تھا۔

    مگر اس سال متعارف کروائی گئی گاڑی آئی وژن ڈی متعدد رنگوں میں تبدیل ہوسکتی ہے بلکہ اس کے مختلف حصے بھی الگ الگ رنگ کے ہوسکتے ہیں، یہاں تک کہ پہیے کا رنگ بھی تبدیل کرنا ممکن ہے۔

    گاڑی کا دوسرا ورژن یوزر انٹر فیس کے نئے خیالات کے اظہار کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    اس گاڑی کے باہری حصے میں ہیڈ لائٹس اور گرل درحقیقت ایک ڈسپلے پینل ہے جو مختلف شکلوں میں بدل سکتا ہے، جس سے چہرے کے تاثرات جیسے خوشی یا دیگر کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔

    گاڑی کے اندر ونڈ شیلڈ کو ہی ٹچ اسکرین ڈسپلے بنا دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق 2025 میں یہ فیچر حقیقی گاڑیوں میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    اس ڈسپلے میں ڈیجیٹل مواد کو چلانا بھی ممکن ہے جبکہ گاڑی سے متعلق تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

    کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل قریب میں اس گاڑی کے دونوں ورژنز کو عام صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا یا نہیں۔

  • شہری سوا کروڑ کی کار دریا میں پھینک کر چلا گیا

    شہری سوا کروڑ کی کار دریا میں پھینک کر چلا گیا

    بنگلور: بھارت میں ایک شخص نے قیمتی بی ایم ڈبلیو دریا میں پھینک دی اور گھر چلا گیا، پتا چلا ہے کہ مذکورہ شخص ڈپریشن کا شکار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں کی موت پر افسردہ بھارتی شہری نے 1.3 کروڑ روپے کی BMW کار دریا میں پھینک دی۔

    کرناٹک کے سری رنگا پٹنہ میں دریائے کاویری کے بیچ میں دیہاتیوں، اور ماہی گیروں نے ایک چمکیلی کار ڈوبتی دیکھی تو انھوں نے گھبرا کر پولیس کو مطلع کر دیا، ان کا خیال تھا کہ کار کو شاید حادثہ پیش آ گیا ہوگا، اور اندر ڈرائیور بھی ہو سکتا ہے۔

    پولیس نے فوری طور پر ہنگامی اہل کاروں کو طلب کیا تاہم غوطہ خوروں نے دیکھا کہ کار کے اندر کوئی نہیں تھا، اس کے بعد گاڑی کو دریا سے نکال لیا گیا۔

    کار کی رجسٹریشن کی تفصیلات نکلوا کر پولیس نے کار کے مالک کا پتا چلایا، جو بنگلورو کے مہالکشمی علاقے کا رہائشی تھا، پولیس مذکورہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے سری رنگا پٹنہ لے آئے، تاہم پوچھ گچھ کے دوران اس نے غیر واضح اور بے ربط باتیں کیں، جس پر پولیس نے اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جنھوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی موت کے بعد ڈپریشن میں چلا گیا تھا، اور غم سے نڈھال ہو کر اس نے بنگلورو میں اپنے گھر واپس جانے سے پہلے کار کو دریا میں پھینک دیا۔

    واضح رہے کہ کار BMW X6 تھی جس کی قیمت تقریباً 1.3 کروڑ روپے ہے، سری رنگا پٹنہ کی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص، جس کی شناخت کا پتا نہیں چل سکا، الجھن میں اور پریشان دکھائی دے رہا تھا۔

    پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو چھوڑ دیا، اور کوئی شکایت درج نہیں کی گئی، جب کہ شہری کے اہل خانہ کار واپس بنگلور لے گئے۔

  • دیہاڑی دار مزدور "لگژری گاڑیوں”  کا مالک نکلا

    دیہاڑی دار مزدور "لگژری گاڑیوں” کا مالک نکلا

    فیصل آباد: فالودے اور پاپڑ والے کے بعد اب مزدوروں کے نام پر بھی بے نامی لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نامی زون میں مزدور اور چوکیدار کے نام پر بارہ سے زائدگاڑیاں سامنے آگئیں ہیں، مزدور کا تعلق فیصل آباد جبکہ چوکیدار کراچی کا رہائشی ہے۔

    ایف بی آر زون کے مطابق فیصل آباد کا دیہاڑی دار مزدور لاکھوں کی بی ایم ڈبلیو اور لینڈ روور جیپ کا مالک نکلا، مزدور کا نام زاہد اقبال ہے جو کہ اپنے نام دو لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے پر حیران ہے۔

    مزدور زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ گاڑیاں میرے نام پر کیسے ہیں ؟ مجھے معلوم نہیں جبکہ ایف بی آر زون کا کہنا ہے کہ زاہد اقبال نامی مزدو کےنام دو لگژری گاڑیاں ہیں، دونوں گاڑیاں بےنامی ٹرانزکشن ایکٹ کے زمرےمیں آتی ہیں۔

    ایف بی آر زون کے مطابق کراچی کے ایک چوکیدار کے نام پر دس گاڑیاں سامنے آئی ہیں، اس معاملے میں کار ڈیلر کا نام بھی بےنامی گاڑیوں میں استعمال ہوا ہے، ایف بی آر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مزدور،چوکیدار اور کار ڈیلر کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر کے بے نامی زون کراچی کی اہم کامیابی

    اس کے علاوہ ایف بی آر بےنامی زون نے مزدور اور چوکیدار سے دیگر ضروری دستاویز طلب کئے ہیں، دستاویز کی عدم فراہمی پر بے نامی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے جعلی بینک اکاؤئنٹس کیس میں کراچی میں پاپڑ والے اور فالودے والے کے اکاؤئنٹس سے اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کا سراغ لگایا تھا۔

  • خود بہ خود چلنے والی جدید موٹرسائیکل متعارف

    خود بہ خود چلنے والی جدید موٹرسائیکل متعارف

    لاس ویگاس: جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی بی ایم ڈبلیو نے جدید سہولیات سے آراستہ موٹرسائیکل متعارف کرادی جو سیلف ڈرائیونگ کی سہولت سے مالا مال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سالانہ کنزیومر الیکٹرونکس شو جاری ہے جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے جدید سہولیات سے آراستہ حیران کن اشیاء متعارف کرائی جارہی ہیں۔

    دو روز قبل سی ای ایس 2019 شو کے دوران بی ایم ڈبلیو نے حیرت انگیز خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت سے لیس ہیوی بائیک متعارف کرائی جو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔

    کمپنی نے اس موٹرسائیکل کو آر 1250 جی ایس کا نام دیا جس میں ایسی لینس نصب کیے گئے جو گاڑیوں پر نظر رکھیں گے اور اس پر بیٹھنے کے بات بائیک چلانے کی کوئی جنجھٹ نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم ایجاد، سکڑنے والی موٹرسائیکل متعارف

    بی ایم ڈبلیو کے انجینئرز نے یہ موٹرسائیکل تین سال کے عرصے میں تیار کی، جس پر بیٹھ کر اپنا مقام لکھیں تو یہ آپ کو اُسی جگہ پر خود لے جا کر چھوڑ دے گی۔

    کمپنی کے مطابق موٹرسائیکل میں آٹومیٹک ایمرجنسی بریک دیے گئے جو کسی بھی خطرے کی صورت میں فوراً کام کریں گے علاوہ ازیں کچھ ایسے سینسر بھی نصب کیے گئے جو گاڑی کو ٹکر لگنے سے پہلے آگاہ کردیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: اڑنے والی بائیک اب عام لوگ خرید سکیں گے

    بی ایم ڈبیلو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی فی الحال موٹرسائیکل فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اس ایجاد کا مقصد ایسے نظام کو متعارف کرانا ہے جس کی مدد سے دیگر لوگوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

  • بی ایم ڈبلیو کے ’باتھ ٹب‘ میں سفر کرنا چاہیں گے؟

    بی ایم ڈبلیو کے ’باتھ ٹب‘ میں سفر کرنا چاہیں گے؟

    کیا آپ نے کبھی ایسی گاڑی میں سفر کیا ہے جس میں بیٹھ کر آپ کو ایسا لگے کہ آپ باتھ ٹب میں بیٹھے ہوں اور پانی آپ کی گاڑی میں سے اڑ اڑ کر سڑک پر گر رہا ہو؟

    اسے تصور کرنا یقیناً نہایت مشکل ہوگا کیونکہ یہ ایک اچھوتا خیال ہے۔ تاہم ایک شخص نے اس اچھوتے خیال کو حقیقت میں بدل دیا۔

    یوٹیوب پر اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے یوٹیوب اسٹار کہلائے جانے والے کولن فرز نے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی کو گرم پانی کے ٹب میں بدل ڈالا۔

    اس کے لیے اس نے گاڑی کا تمام ساز و سامان واٹر پروف سامان سے تبدیل کردیا تاکہ وہ خراب نہ ہو یا پانی گاڑی سے لیک نہ ہو۔ اس کے بعد اس نے گاڑی کو پانی سے بھر ڈالا اور گاڑی کے انجن کے ذریعے اسے نیم گرم کردیا۔

    لیکن اس کا مشاہدہ کرنے کا اصل مزہ پڑھنے میں نہیں، دیکھنے میں ہے، لہٰذا آپ بھی یہ مزیدار ویڈیو دیکھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔