Tag: Board of Directors Meeting

  • کراچی : پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 437 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

    کراچی : پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 437 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

    کراچی : پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اعداد وشمار کے مطابق ادارے کا سال 2018میں مجموعی خسارہ437ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے، ایک سال میں خسارہ کی اڑان میں32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے مالی سال 2018 کے نتائج کی منظوری دے دی ہے، گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں منظوری کے بعد پی آئی اے نے باضابطہ طور پرسال2018 کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔

    رپورٹ کے مطابق سابقہ ادوار میں ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کو 2018 میں بھی خسارے کی اڑان بلندی پر رہی۔67 ارب 32 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔

    ایک سال میں پی آئی اے کے خسارہ کی اڑان میں32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پی آئی اے کے جاری کردہ مالی سال کے نتائج میں اعداد و شمار کے مطابق قومی ائیرلائن کو2017 میں50 ارب98 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

    سالانہ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا مجموعی خسارہ31 دسمبر 2018کو437 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ31 دسمبر تک پی آئی اے پر مجموعی قرضہ 288ارب روپے تک جا پہنچا۔

    جس کی مد میں پی آئی اے کو قرض پر سالانہ16 ارب روپے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے، قومی ائیرلائن نے مالی نتائج اسٹاک ایکسچینج میں بھی جمع کرادیئے ہیں۔

     

  • پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیا روں کی شمولیت کی منظوری

    پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیا روں کی شمولیت کی منظوری

    کراچی : پی آئی اے نے اپنے بیڑے میں نئے طیارے شامل کرلیے، سی ای او کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل17اگست سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے بزنس پلان اور دیگر امور زیر بحث آئے، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے کی شمولیت کے حوالے سے منظوری دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق بیڑے میں بوئنگ 777اور ائیر بیس 320طیارے شامل کئے جائیں گے، اجلاس میں پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کی کامیابی پر بورڈ ممبران نے سراہا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے عازمین حج کو بر وقت سعودی عرب پہنچا کر قومی فریضہ ادا کیا ہے، پی آئی اے نے پچھلے سال کی نسبت 25فیصد سے زائد عازمین حج کو سعوی عرب پہنچایا۔

    پچھلے سال67ہزار عا زمین کو سعودی عرب پہنچایا تھا جبکہ رواں سال 83ہزار سے زائد عازمین کو پی آئی اے سے سعودی عرب پہنچایا گیا۔

    اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی، سی ای او نے بورڈ آف ڈائریکٹر کو بریفنگ میں بتایا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی 17اگست سے شروع ہوگی،جو کہ چار ستمبر تک جاری رہیں گی، پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری عمل ہے۔

  • پی آئی اے کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری

    پی آئی اے کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری

    کراچی : پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ائر لائن کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی آئی اے عرفان الہٰی کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ائر لائن کے پانچ جہاز فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ قومی ائر لائن کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں چار ارب روپے کی لاگت سے پانچ بوئنگ 777 طیاروں کی بزنس اور اکانومی کلاس کی نشستیں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں ائر لائن کو ڈیلی ویجز پر افرادی قوت فراہمی کی ذمہ دار کمپنی کو بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ذرائع کے مطابق ائر لائن کو ڈیلی ویجز افرادی قوت فلکرن کے بجائے اسکائی ویز نامی نئی کمپنی فراہم کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔