Tag: board of governors

  • سعودی فٹبال فیڈریشن، خاتون نے رکنیت کی درخواست جمع کروا دی

    سعودی فٹبال فیڈریشن، خاتون نے رکنیت کی درخواست جمع کروا دی

    ریاض : سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے فٹبال فیڈریشن کی رکینت حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد سے مختلف شعبوں میں نمائندگی دینا شروع کردی ہے، حالیہ دنوں نئی اصلاحات کے تحت سعودی فٹبال فیڈریشن نے خواتین کے لیے دروازے کھول دئیے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے فٹبال فیڈریشن کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین شپ کے امیدوار قسی الفواز نے کہا ہے کہ فیڈریشن کی رکینیت کے حصول کے لیے سعودی خاتون بھی امیدوار ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قصی الفواز سعودی فٹبال فیڈریشن کے بلامقابلہ امیدوار ہیں، بورڈ اگلے ماہ فٹبال فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فٹبال فیڈریشن کے امیدوار چیئرمین قصی الفواز نے انتخاب سے قبل ہی لوئی السبیعی فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل اور نائب بھی مقرر کرلیا ہے جبکہ برطانوی روجر ڈرابر سمیت دو سعودی شہریوں ڈائریکٹر بورڈ کا رکن نامزد کردیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کی حکومت نے ریاست کے سرکاری نشریاتی پر پہلی مرتبہ خاتون نیوز کاسٹر کو خبرنامہ پڑھنے کے لیے متعارف کروا گیا تھا۔

    اس سے قبل ریاستی حکام کی جانب سے پانچ سعودی خواتین کو جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے سعودی عرب کی ایئر لائن کے جہاز اڑانے کے لیے پائلٹ کا لائسنس دیا تھا۔

    سعودی حکام کی جانب سے وژن 2030 کے تحت خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعدد خواتین نے آن لائن ٹیکسی سروس میں خدمات انجام دینا شروع کردی تھی۔

  • شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    لاہور: شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے، شہریان خان اس سے قبل دو ہزار تین سے دو ہزار چھ تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں۔

    چئیرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین اور پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس سائر کی سربراہی میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہوا، اجلاس میں بورڈ کے نو ممبران نے شرکت کی، چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے شہریار خان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے بعد شہریار خان کو بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کردیاگیا، شہر یار خان اس سے قبل بھی دو ہزار تین سے دو ہزار چھ تک چئیرمین پی سی بی رہے چکے ہیں، اسی سالہ شہریار خان دوسری مرتبہ چئیرمین منتخب ہونے والے پہلے شخص ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین تشکیل دےدیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین تشکیل دےدیا گیا

     :لاہور :پی سی بی کانیا آئین تشکیل دےدیاگیا۔ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ہوں گے،چیئرمین کی تقرری کا اختیار پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے پاس ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔۔ نئے آئین کے مطابق وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈکے پیٹرن ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنرز کا انتخاب تین سال کے لئے ہوگا۔

    پی سی بی چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز کریں گے۔ نئے آئین کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی عدم موجودگی پر بورڈ آف گورنرز قائم مقام چیئرمین منتخب کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے پاس چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات بھی موجود ہوں گے۔۔

    نئے آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کے پاس چیئرمین پی سی بی کے خلاف عدم اعتماد کا حق ہوگا۔ چئیرمین کرکٹ بورڈ بورڈ آف گورنرز کو جواب دہ ہوگا۔ آئین میں واضح ہے کہ بورڈ آف گورنرز کا ممبر ہی چیئرمین پی سی بی تعینات ہوگا۔کوئی بھی شخص دوبارہ بھی چیئرمین پی سی بی منتخب ہوسکتا ہے۔ سلیکشن کمیٹیوں اور کپتان کی تقرری کا اختتار بھی چئیرمین کے پاس ہوگا۔