Tag: Board of Higher Secondary Education

  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اینڈرائڈ ایپ لانچ کر دی

    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے اینڈرائڈ ایپ لانچ کر دی

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آفیشل اینڈرائڈ ایپ لانچ کر دی۔

    تعلیمی بورڈ کی جانب سے لانچ ہونے والی اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

    اس لنک پر کلک کر کے آپ گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائڈ ایپ انسٹال کر سکتے ہیں۔

    طلبہ اینڈرائڈ ایپ سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج، ڈیٹ شیٹس اور اپنے امتحانی مراکز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اینڈرائڈ ایپ پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ سرکلرز، نوٹیفکیشن اور پریس ریلیز بھی موجود ہوں گے۔

  • کامرس سال دوم کے امتحانی نتائج کا اعلان ہو گیا

    کامرس سال دوم کے امتحانی نتائج کا اعلان ہو گیا

    کراچی: کامرس سال دوم (ریگولر گروپ) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات لے اڑیں۔

    ناظم امتحانات انور علیم راجپوت کے مطابق کامکس کالج کی لائبہ علی نے 93.9 فی صد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن کامکس کالج ہی کی طوبیٰ عمیر نے 92.82 فی صد نمبر لے کر حاصل کی۔

    ناظم امتحانات کے مطابق تیسری پوزیشن کامکس کالج ہی کی سیدہ نذل عدنان نے 92.62 فی صد نمبر لے کر حاصل کی۔

    کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات میں 44 ہزار 114 طلباہ شریک ہوئے، جن میں سے 26 ہزار 151 طلبہ تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔

    ناظم امتحانات انور علیم راجپوت کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.30 فی صد رہا۔

    چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پروفیسر سعید الدین نے نتائج کے حوالے سے کہا کہ کرونا کی وبا کے دوران رزلٹ اچھا رہا، بچوں کو پاس کرنا مجبوری تھی، اب بچوں نے بڑی محنت کی اور رزلٹ ساٹھ فی صد آیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سرکاری کالجز کا کوئی بھی طالب علم پوزیشن نہ لے سکا، انٹر بورڈ میں ہم منیجمنٹ گروپ بنا رہے ہیں، کامرس گروپ میں نصاب کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

  • کراچی: کامرس ریگولر سال اوّل کے نتائج کا اعلان

    کراچی: کامرس ریگولر سال اوّل کے نتائج کا اعلان

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر سال اوّل کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامرس ریگولر سال اوّل کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے، نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

    یہ نتائج بورڈ کی ایپ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق انٹر بورڈ اب تک 2021 میں ہونے والے تمام امتحانات کے نتائج کا اعلان کر چکا ہے۔

    کامرس ریگولر کے امتحانات میں 47 ہزار 636 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جس میں 46 ہزار 39 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

    امتحانات میں 45 ہزار 307 امیدواروں نے تمام 7 پرچوں میں کامیابی حاصل کی، 478 طلبہ 6 پرچوں میں، 148 طلبہ 5 پرچوں میں، جب کہ 106 طالب علم 4 پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔