Tag: board of intermediate

  • انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا

    انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں انٹر بورڈ کراچی کے گیٹ پر ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو لوٹ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعلیٰ ٰثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ویجلنس اور مانٹیرنگ ٹیم کو گھیر کر لوٹ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویجلنس ٹیم شام کے وقت نقل کے دوران پکڑے گئے موبائل فون لے کر آ رہی تھی، ویجلنس ٹیم نے اسلامیہ کالج سے نقل میں استعمال ہونے والے فون برآمد کیے تھے۔

    انٹر بورڈ کے گیٹ پر تعینات گارڈز نے ڈاکوؤں کی کوئی مزاحمت نہیں کی، چیئرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے، تفتیش کی جا رہی ہے۔

    چیئرین انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق پولیس کو گیٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

  • انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

    انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(گیارہویں) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    مجموعی کامیابی کا تناسب %66.92فیصد رہا، اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے گیارہویں کلاس کے امتحانات کے نتیجے کا اعلان کردیا ہے، سال 2021-22میں بورڈ میں ریگولر انرولمنٹ کلاس گیارہویں 83324 رہی جبکہ 56001 بچے کامیاب رہے۔

    مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب %68.38 فیصد رہا، سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 3122 جبکہ682 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %24.31 فیصد رہا۔

    بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 86446 تھی جس میں 56683 بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب %66.92 فیصد رہا۔

    بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کرکے بھی اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔

  • بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف

    کراچی : بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان میں انٹربورڈ گریڈ14 کا آئی ٹی افسر بھی اکرم شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تقرری لیٹر ، جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ گروہ جعلی نوکریاں، داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بناتا تھا، ملزمہ سرکاری نوکریوں کیلئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیتی تھی اور جعلی نوکریوں کے اپائنمنٹ لیٹر بھی دیے جاتے تھے۔

    ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسر نے رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بھی بنوائی، مارک شیٹ بنانےکے عوض پولیس افسر نے 80ہزار روپے دیے۔

    ملزمہ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کا آئی ٹی افسر اکرم میرا دوست تھا، کون سا سرٹیفکیٹ کس طرح تیار کیا جاتا ہے اکرم نےطریقہ بتایا۔

    دوسری جانب  انٹر بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پولیس نے چھاپہ نہیں مارا بلکہ  سیکرٹری بورڈ کی شکایت پر کارروائی کی۔

  • ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    کراچی : انٹر کے سالانہ امتحانات میں صرف پانچ ماہ باقی ہیں۔لیکن کسی بھی سرکاری کالج میں انٹرسال اول کے تدریسی عمل کاآغازنہ ہوسکا،مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلےمکمل نہ ہونے سے نیا سیشن شروع نہ ہوسکا۔

    امتحانات میں کچھ ہی عرصہ رہ گیا ہے لیکن ہزاروں طلبہ و طالبات اب تک داخلہ سے محروم ہیں۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے امیدواروں کیلئےکلیم سینٹرکی تعدادپندرہ سےکم کرکےصرف تین کردی ہے جبکہ آن لائن داخلہ فارم سےپینسٹھ ہزارسےزائدامیدواروں کےفارم مسترد بھی ہوئےتھے۔

    جس کی وجہ سے امیدوار،والدین کالجزاورمحکمہ تعلیم کے دفاترکے چکرلگانے پرمجبور ہیں، اور جلد تعلیمی سال کے آغاز کے منتظر ہیں۔