Tag: board of secondary Education

  • نویں جماعت کے انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    نویں جماعت کے انرولمنٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سال2022 کے سائنس وجنرل گروپ ریگولرکے انرولمنٹ کارڈ جاری اعلان کردیا ہے۔

    بورڈ حکام کی جانب سے اسکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق انرولمنٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

    اس حوالے سے چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ خود یا اپنے بااختیار نمائندے کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں بھیج کر بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک بی کانفرنس ہال سے صبح 10:00 بجے سے سہ پہر2:00بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 10:00بجے سے 12:00 تک انرولمنٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق پیر26ستمبر کو نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ منگل27ستمبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل، ملیر۔ بدھ 28ستمبر کو لانڈھی، کورنگی، بن قاسم، صدر، لیاری اور جمعرات29ستمبر کو کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ انرولمنٹ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

  • کراچی : کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ آج ہورہا ہے

    کراچی : کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ آج ہورہا ہے

    کراچی : سندھ بھر میں ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات اپنے اختتام کو پہنچے آج کلاس نہم سائنس گروپ کا آخری پرچہ لیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کے تحت کلاس نہم کا آج آخری پرچہ حیاتیات کا ہوگا، رواں برس صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔

    2گھنٹے پر محیط پرچے کا ٓاغاز صبح ساڑھے9 بجے ہوا جبکہ اس کا اختتام ساڑھے11بجے ہوا، نہم سائنس گروپ کے83655 طلبا،72867 طالبات امتحان دیں گے۔

    جنرل گروپ جماعت نہم میں طالبات کی تعداد10942،طلباکی تعداد7682ہے، امتحانات کیلئے443 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ پرچوں کی ترسیل کیلئے18 حب سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

  • فزکس کا پرچہ پہنچنے میں تاخیر پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی

    فزکس کا پرچہ پہنچنے میں تاخیر پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی

    کراچی : میٹرک کے امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کا نوٹس لے لیا گیا، ثانوی تعلیمی بورڈان غیر حاضر ہونے والے سینٹر کنٹرول آفیسر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے گا۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پیر کے روز شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے دوران سینٹر کنٹرول آفیسر (سی سی او) کی غیرحاضری اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے443امتحانی مراکز میں سے کچھ امتحانی مراکز پر فزکس کا پرچہ تاخیر سے امتحانی مراکز پر پہنچا۔

    جس کی وجہ سے کچھ امتحانی مراکز پر پرچے تاخیر سے شروع ہوئے جس کی وجہ سے امتحانی مراکز پر مامور عملے اور طلباء وطالبات کو سخت پریشانی کا سامنا ہوا لیکن ناظم امتحانات سید محمد علی شائق نے اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ جن مراکز پر امتحانی پرچے تاخیر سے پہنچے تھے وہاں اضافی وقت دے کر طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کی۔

    بورڈ کے تمام ذمہ دار افسران نے پورے کراچی میں قائم کئے گئے 11 مرکزی امتحانی حب پروقت سے پہلے ہی امتحانی پرچہ اور سندھ حکومت کی جانب سے مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے بورڈ آفس نے 25 لاکھ حفاظتی ماکس، 513 سینٹی ٹائزراور ایک ہزار تھرمومیٹر وقت پر پہنچا دیئے تھے لیکن کچھ سینٹر کنٹرول آفیسر بورڈ کی جانب سے بنائے گئے مرکزی امتحانی حب پر نہیں پہنچے۔

    ثانوی تعلیمی بورڈکے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بورڈ کی جانب سے بنائے گئے مرکزی امتحانی حب کی تعداد 11 سے بڑھا کر 18 کر دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے تمام سینٹرز کنٹرول آفیسر کے لیٹر کینسل کر دیئے گئے ہیں لہٰذا تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کے مجاز نمائندے کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ کی جانب سے مرکزی امتحانی سینٹرپر بھیج کر با آسانی امتحانی پرچہ جات حاصل کر سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : دسویں جماعت کے پہلے پرچے میں تاخیر : طلبہ اور والدین سراپا احتجاج

    انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ غیر حاضر ہونے والے سینٹر کنٹرول آفیسر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے گی جس کیلئے بورڈ نے ہنگامی طور پر سینئر افسران مسز حور مظہر، خالد احسان اور سید منیر حسن پر مشتمل ایک3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو دو روز کے مختصر وقت میں اپنی رپورٹ چیئرمین میٹرک بورڈ کو پیش کرے گی۔

  • کراچی: میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بحال

    کراچی: میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بحال

    کراچی: غیرملکی ہیکر نے بورڈ آف سیکنڈری سمیت متعدد تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرلیں البتہ انہیں تکنیکی ٹیم نے بروقت اقدامات کر کے بحال کروالیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ہیکر نے سب سے پہلے میٹرک بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کی، تکنیکی ٹیم نے 11 گھنٹے بعد اسے بحال کیا۔ نامعلوم ہیکر نے تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کے صفحہ اول کو سیاہ کردیا تھا اور یہاں پر ایک پیغام بھی درج تھا۔

    میٹرک بورڈ ذرائع کے مطابق بھارتی ہیکر نے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی، قبل ازیں سندھ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی ہیکر نے ہیک کی تھی۔ ہیکر نے پیغام کے ساتھ اپنی آئی ڈی بھی دی تھی جس میں اُس نے منتظمین کو رابطہ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

    بعد ازاں ہیکر نے کھاریاں یونیورسٹی، اسلامیہ کالج کی ویب سائٹ بھی ہیک کی جبکہ اُس نے انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی بھی دھمکی دی جس کو تکنیکی ٹیم نے پہلے ہی محفوظ بنالیا۔

    ہیکنگ کیا ہے؟ 

    کوئی بھی نامعلوم شخص ویب سائٹ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوکر اس کے صفحہ اول پر پیغام درج کردیتا ہے، ویب سائٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اداروں کی طرف سے تکنیکی ٹیم بھی بھرتی کی جاتی ہے۔

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی بہتری کے بعد ہیکرز نے بھی مختلف اکاؤنٹس اور ویب سائٹس پر قبضہ کرنے کے لیے نئے طریقے دریافت کیے۔

    ہیکر مرضی کے بغیر سسٹم تک رسائی کر کے ڈیٹا کو نقصان پہنچاتا ہے جو کسی بھی ادارے یا شخص کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر فشنگ کے ذریعے ایڈمن پاسورڈ حاصل کرتے ہیں، یہ بظاہر عام سی ترکیب ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر اور دیگر ڈولپمنٹ لینگویجز پر مہارت بھی ضروری ہے۔

    ہیکنگ ایک جرم ہے جس کے ذریعے ہیکرز کسی بھی آئی ڈی یا ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرکے رقم کا مطالبہ یا پھر اپنے دیگر خواہشات منواتے ہیں۔