Tag: boat capsized

  • بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق

    بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلا دیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے، درجنوں لاپتا ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت موسم صاف تھا اور دریا میں طغیانی بھی نہیں تھی، حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

    غوطہ خور اور دیگر ریسکیو اہل کار لاپتا افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کشتی کے ذریعے سفر کرنا معمول ہے اور تمام بڑے دریاؤں میں مسافر کشتیاں چلتی ہیں۔

  • بھارت : کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

    بھارت : کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

    جے پور : بھارت میں کشتی یاتریوں کی کشتی الٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں اب تک آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، کشتی میں 35 افراد سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں کوٹہ ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے میں آج صبح چمبل ندی میں ایک کشتی ڈوبنے سے آٹھ افراد کی ہلاکت ہوگئی، جبکہ دیگر کی تلاش کی جاری ہے۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح کچھ لوگ چمبل ڈھیبری سے کشتی میں سوار ہوکر کر نیشور مہادیو مندر جارہے تھے کہ اچانک کشتی پلٹ گئی۔ ان میں سے کچھ لوگ تیر کر کنارے پر آگئے، جبکہ کچھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق کشتی میں خواتین سمیت 35 لوگ سوار تھے۔ اب تک 8افراد کی نعشیں ندی سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    اس کشتی میں خواتین اور بچے سمیت بوڑھے اور جوان افراد بھی سوار تھے، اس کے علاوہ کچھ سامان اور گاڑیاں بھی اس میں رکھی گئیں تھیں۔یہ حادثہ آج صبح 8 بجے پیش آیا ہے، مقامی لوگوں نے ان کو بچانے کیلیے بھرپور کوششیں کیں۔

    مقامی افراد نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی ملی بھگت سے یہاں غیر قانونی طور پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

  • فلوریڈا : تیرہ سالہ بچے نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لیا

    فلوریڈا : تیرہ سالہ بچے نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لیا

    فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا میں تیرہ سالہ بچے نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا کر نئی زندگی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں تیرہ سالہ بچے نے سرفنگ بورڈ کے زریعہ ڈوبتے ہوئے شخص کو جان بچالی، ڈرون کیمرے سے بنائی جانے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر کی بلند لہروں نے ایک چھوٹی سی کشتی کو الٹا کر رکھ دیا۔

    کشتی کے بکھرے ملبے میں موجود شخص زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف تھا کہ ایک تیرہ سالہ سرفر فرشتہ بن کر اس کی مدد کو آ گیا۔

    سرفنگ بورڈ کے زریعہ دونوں موت کو شکست دے کر ایک سو پچاس فٹ دور پتھروں بنی جیٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

    آٹھویں کلاس کے طالب علم کی اس انسانی ہمدردی کی کوشش کو میڈیا میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

    https://youtu.be/Oy4Ogefydn8


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔