Tag: boat crash

  • لیبیا کشتی حادثہ : سرگودھا کے نوجوان عزیزکے اہل خانہ غم سے نڈھال

    لیبیا کشتی حادثہ : سرگودھا کے نوجوان عزیزکے اہل خانہ غم سے نڈھال

    سرگودھا: لیبیا میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نوجوان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، بڑھاپے کا سہارا چھن جانے پر متوفی کے والد غم سے نڈھال ہیں، جواں سال عزیز یورپ جانے کی خواہش میں موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے رہائشی عزیز احمد کو اپنے مالی حالات بہتر کرنے کیلئے یورپ جانے کی آرزو موت کے منہ میں لے گئی۔

    لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے جہاں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے ان میں عزیز احمد بھی منہ زور لہروں کی نذر ہوگیا، اس کا ہنستا بستا گھرماتم کدہ بن گیا۔

    ہلاکت کی خبر ملنے پرعزیز کے گھر میں چیخ و پکار مچ گئی، جواں سال عزیز دو بچوں کا باپ تھا بڑھاپے کا سہارا چھن جانے پر نوجوان عزیز کے والد غم سے نڈھال ہیں، دلسوز دہائی دی کہ حکومت کسی بھی طرح میرے بیٹے کی لاش لادے، اس کی بیوہ اور بچے حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔

     مرحوم کی رہائش گاہ پر پرسہ دینے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عزیز احمد چار ماہ قبل اٹلی کیلئے روانہ ہوا تھا، بیرون ملک بھجوانے کیلئے ایجنٹ نے ساڑھے سات لاکھ روپے لئے تھے۔


    مزید پڑھیں: لیبیا، کشتی ڈوبنے سے 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے، 8کی شناخت


    واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے قریب بحیرہ احمر میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے، امدادی ٹیموں نے ابتدائی طور پر دس افراد کی لاشیں نکال لیں جن میں سے آٹھ کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 16پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے8 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، متوفیان کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

  • اٹک :  کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ﮈوب گئے

    اٹک : کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ﮈوب گئے

    اٹک : خورد کے مقام پرکشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ﮈوب گئے، کافی تلاش کے بعد اندھیرے کے باعث ریسکیوں کارروائیاں روک دی گئیں۔

    ﺫرائع کے مطابق جہانگیرہ کے ایک ہی خاندان کے 4 بدنصیب نوجوان پکنک کی غرض سے اٹک خورد کے مقام پر سیر وتفریح کے لئے آئے تھے۔

    ریسکیو ﺫرائع کے مطابق چاروں نوجوانوں نے دریا کنارے کھڑی کشتی کا انجن اسٹارٹ کی اور کشتی کو بیچ دریا لے گئے، نوجوان پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ کر سکے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور کشتی کو موڑتے ہوئے کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے چاروں نوجواں تیز پانی کی لہروں نظر ہوگئے۔

    اطلاع پر ریسکیو1122موقع پر پہنچی تاہم پانی کے تیز بہاؤکی وجہ سے نوجوانوں کی تلاش میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا. سائے ﮈھلنے تک ریسکیو کاروائیاں جاری رہیں مگر اندھیرا پھیلنے کے کاروائیاں روک دی گئی۔

    کہا جارہا ہے کہ اگلے دن صبح تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    واضح ریے کہ دریائے سندھ اور دیگر علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاﺫ کر رکھا ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے پر 100سے زائد افراد کو اب تک گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔