Tag: boat

  • حضرت نوحؑ السلام کی کشتی کس ملک میں ہے؟ ویڈیو دیکھیں

    حضرت نوحؑ السلام کی کشتی کس ملک میں ہے؟ ویڈیو دیکھیں

    اللہ رب العزت نے انسان کی رہنمائی اور اصلاح کے لیے دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر و انبیاء مبعوث فرمائے جنہوں نے اللہ کی وحدانیت اور احکامات لوگوں تک پہنچائے۔

    پیغمبروں اور انبیاء نے اللہ کی جانب سے ملنے والے احکامات اور تعلیمات کو دنیا میں بسنے والے لوگوں تک پہنچایا اور خدائے رب ذوالجلال کی عبادت کا درس دیا۔ دنیا میں بھیجے جانے والے انبیاء کی طویل داستان ہے جنہوں نے لوگوں کر صراط مستقیم پر لانے کی انتھک جدوجہد کی اور ربِ ذوالجلال کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔

    اسی طرح خدائے ربِ ذوالجلال نے دعوت و تبلیغ کے لیے دنیا میں حضرت نوح علیہ السلام کو بھیجا، جنہوں نے 9سو سال تک اپنی امت کو  راہِ راست (دین حق)  پر آنے کا درس دیا تاہم صرف 80 لوگ اُن پر ایمان لائے۔

    حضرتِ نوحؑ السلام کا تعلق حضرتِ آدم کی نویں یا دسویں پشت ہے جبکہ شجرہ نسب کے حساب سے آپ حضرت ادریسؑ کے پڑ پوتے بھی ہیں، آپؑ نے  اپنی امت کے لوگوں کو حسن عقائد اور اصلاحِ اعمال کی طرف 9 سو سال تک راغب کیا جن میں سے صرف 80 لوگ ایمان لائے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ حضرت نوحؑ نے عراق کے شہر رافدین میں تبلیغ کی کیونکہ اس علاقے میں آپ کی موجودگی کے آثار ملتے ہیں جبکہ اس شہر کی تاریخ میں جس اصلاح پسند شخص کا ذکر ہے اُن کے احوال حضرت نوح سے ملتے ہیں اسی طرح طوفانِ نوح کے آنے کے واقعے کی طرز پر اس علاقے میں عذاب آنے کے اثرات بھی موجود ہیں اسی بنیاد پر مورخین نے ’بلاد الرافدین‘ کو حضرتِ نوح کامسکن قرار دیا۔

    خدائے رب ذوالجلال نے حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی بنانے کا حکم دیا جو انہوں نے تیار کی اور طوفان میں وہی کشتی اہل حق کو محفوظ رکھنے میں کام آئی جبکہ دنیا کے جو لوگ بھی آپؑ کی تعلیمات پر ایمان نہیں لائے وہ تباہ ہوگئے۔

     چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’وہ یقین کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ یہ کشتی نوح علیہ السلام کے استعمال میں رہنے والی کشتی ہے، جو انہوں نے چار ہزار 8 سو سال قبل مسیح اللہ کے حکم سے بنائی تھی‘۔

    مشہور جریدے کرسچن سائنس مانیٹر کے ماہرین کہتے ہیں کہ نوح علیہ السلام کی کشتی کی باقیات ترکی کے مشرقی علاقے میں واقع کوہِ ارہارات سے ملی ہیں، یہ ایک چوٹی ہے جس کی اونچائی 14 ہزار فٹ بلند ہے۔

    حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی تین سو گز لمبی، 50 گز چوڑی اور تیس گز اونچی تھی، جو 6 ماہ 8 دن تک پانی پر تیرتی رہی اور 10 محرم الحرام کو جودی پہاڑ پر ٹھہری اور پھر آپؑ اپنی قوم کے ساتھ نیچے اترے۔

    مسلم محققین کے مطابق کشتی کے رکنے کا مقام ‘جودی پہاڑ‘ تھی، جو کوہِ کردا کا حصہ ہے، یہ علاقہ جذیرہ ابن عمر کے قریب میں واقع ہے، اس کشتی کی تین منزلیں ہیں جو کئی میٹر برف کے نیچے دبی رہی۔

    مورخین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب پانی کم ہوا تو حضرتِ نوح نے خسران شہر آباد فرمایا اور مسجد تعمیر کی جسے ’سمانین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، واضح رہے کہ حضرتِ نوح کا مزارِ مبارک لبنان میں واقع ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے 25 افراد کو بچالیا

    دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے 25 افراد کو بچالیا

    کوٹ ادو : روجھان کے مقام پر دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تاہم دو بچے  جاں بحق اور ایک بچی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق دریائے سندھ کشتی الٹنے کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ضرورت سے زیادہ افراد کشتی میں سوار کیا گیا، جس کے نتیجے میں کشتی نے تھوڑا سفر طے کیا اور اپنے وزن زیادہ ہونے کے سبب الٹ گئی، جس میں 25 افراد ڈوب گئے تھے بعد ازاں مقامی افراد نے ہنگامی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت 25 افراد کو ریسکیو کر کے جان بچائی۔

    مزید پڑھیں :  دریائے سندھ سے مزید چار لاشیں برآمد، تعداد 32 تک جا پہنچی

    بچائے جانے والے افراد میں میں دو بچے ابراہیم اور ثمینہ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک بچی اسماء کی تلاش کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتی میں سوار ہونے والا خاندان ایک مقام سے دوسرے مقام منتقلی کے لیے جارہا تھا،متاثرین کا کشتی میں موجود مال، مویشی اور گھریلو سامان ڈوب گیا ہے۔

    یار رہے پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد دریاؤں نہروں، سمندروں میں طغیانی آئی ہے جبکہ ملک میں موجود ڈیمز میں بھی پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔

  • کراچی کی سڑکوں‌ پر پانی جمع، شہری کشتی لے کر آگیا

    کراچی کی سڑکوں‌ پر پانی جمع، شہری کشتی لے کر آگیا

    کراچی: برساتی پانی کا مقابلہ کرنے کے لیے کراچی کے شہری نے انوکھا قدم اٹھایا، شہری کشتی لے کر سڑک پر نکل آیا اور چپو چلانے شروع کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارش ہوئی تو موسم بھی خوشگوار ہوگیا اورسب کے چہرے کھل اٹھے،بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور بارش سے لطف اندوز ہوتی رہی۔


    Citizens run boats in rainy water in Karachi by arynews

    بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہوگیا لیکن انتظامیہ سڑکوں سے پانی نہ نکال سکی تو ایک شہری کشتی لے کر نکل آیا۔ کراچی والوں نے برساتی پانی کاتوڑ نکال لیا۔ شہری انتظامیہ تو رین ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ایمر جنسی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی البتہ ایک شہری نے ہنگامی صورتحال میں سفر کے لئے کشتی کا استعمال شروع کردیا۔

    چند گھنٹے کی بارش کے بعد شاہراہیں پانی پانی ہوگئیں تو بڑی بڑی گاڑیاں بند ہوگئیں۔ کوئی کارسوار مکینک کو تلاش کرتا نظر آیا تو موٹر سائیکل مکینک کی دکانوں پر بھی رش نظر آیا۔

    ایسے میں جب شہر کا شہر مفلوج تھا ایک شہری نے اپنی کشتی نکالی بچہ بٹھایا اور بارش میں خوب انجوائے کیا۔

    علاوہ ازیں شہر کے بیشتر علاقوں میں آسمان پر گہرے سیاہ بادل اب بھی چھائے ہوئے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

     

  • شامی پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 17 جاں بحق

    شامی پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 17 جاں بحق

    انقرہ : ترکی کی سمندری حدود میں شامی پناہ گزینوں کی کشتی اُلٹ گئی ، حادثے میں 17پناہ گزین ڈوب کرہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں پانچ بچے اورپانچ خواتین بھی شامل ہیں ۔

    یہ شامی پناہ گزین ترکی سے یونان جانےکی کوشش کر رہے تھے کہ دوران سفر کشتی اُلٹ گئی۔
    واضح رہے کہ شامی پناہ گزینوں کو جرمنی نے اپنی سرزمین پر پناہ دینے کے لئے آمادگی ظاہر کی تھی۔

    مذکورہ پناہ گزیں اپنی زندگی بچانے کیلئے اپنی اور اپنے معصوم بچوں کی جان پر کھیل کر محفوظ مقامات کا رخ کررہے ہیں۔

    تاہم کئی یورپی ممالک شامی پناگزینوں کو پناہ دینے کے لئے تیارنہیں ہیں۔