Tag: body building

  • باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    باڈی بلڈنگ کے ورلڈ ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے جو ملک کے لیے نہایت خوشی کی خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل کے تحت پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا عالمی ایونٹ رواں سال اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر رمیز ابراہیم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھارت، فرانس، اٹلی، جرمنی، کینیڈا سمیت 30 سے ممالک شرکت کریں گے، اور مسٹر اینڈ مسز یونیورس سمیت 30 کیٹگریز میں 300 سے زائد تن ساز اور ماڈلز شریک ہوں گے۔

    ایشین چیمپئن رمیز ابراہیم نے کہا کہ یہ عالمی ایونٹ گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ فزیک انٹرنیشنل کے تحت منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی 3 خواتین باڈی بلڈرز بھی پاور لفٹنگ کی کیٹگری میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    انھوں نے کہا باڈی بلڈنگ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

  • کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جم جاتے ہیں ، اگر ہاں تو پھر اس کے لیے ایک باقاعدہ وارڈروب آپ کی روز کی مشقت کو دلچسپ بنا سکتا ہے۔

    عموماً باڈی بلڈنگ یا فٹنس کے لیے جم جانے والے افراد ایک عام سے ٹی شرٹ اور اسپورٹ ٹراؤزر میں جم کا رخ کرتے ہیں جس میں ورک آوٹ کرنا ان کے لیے آرا م دہ ہو، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جم جانے کے لیے بھی ایک وارڈروب ہونا چاہیے ۔

    اگر نہیں سوچا تو آج سے سوچنا شروع کریں کہ یہ عمل آپ کی روزمرہ کی باڈی بلڈنگ کا ایک پیشہ ورانہ رخ دے گا، اور آپ اپنے روٹین کے ورک آؤ ٹ میں حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

    اگر آپ واقعی یہ وارڈروب بنانے جارہے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وارڈروب میں کیا کیا ہونا چاہیے۔

    شرٹ

    ایکسرسائز کے لیے بغیر آستینوں والی شرٹ آپ کو جم میں لگے آئینوں کے ذریعے اپنے ورک آؤٹ کے مسلز پر فوری اثرات جانچنے میں مدد دیتی ہے ، اگر آپ ہلکے رنگوں کی شرٹ استعمال کریں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ اب تک کتنا پسینہ بہا چکے ہیں۔

    ٹراؤزر کا انتخاب

    بہت سے لوگ اکثر جینز کی پتلون یا شارٹ نیکر میں جم چلے جاتے ہیں، جبکہ ورک آؤٹ کرنے کے لیے سویٹ پینٹس یا پاجامے انتہائی مناسب ہیں، اگر آپ گہرے رنگوں کے پاجامے استعمال کریں تو اور بھی بہتر ہے ۔ اس سے پسینہ بہنے پر آپ کے زیریں جسم کے خدوخال نمایاں نہیں ہوں گے۔

    فٹ وئیر

    یقیناً آپ نے دفتری استعمال کے جوتے الگ اور پارٹی کے جوتے الگ کررکھے ہوں گے ، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے جم کے لیے بھی جوتے مختص کریں ، بہتر یہ ہے کہ یہ جاگرز یا اسنیکرز ہوں ، چپل میں جم جانا انتہائی معیوب لگتا ہے اور کبھی کبھار ہاتھ سے ویٹ لفٹنگ کا سامان گر جانے کی صورت میں آپ کے پاؤں کو زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی رہتا ہے

    ہیڈ بینڈ

    کسی بھی کھیل یا ورک آؤٹ کی طرح باڈی بلڈنگ میں بھی بال حد سے زیادہ تنگ کرتے ہیں، اگر آپ جم جاتے ہیں تو آپ کو اس کا اندازہ ضرور ہوگا، سو ایک اچھا سا ہیڈ بینڈ آپ کے ان مسائل کو حل کرسکتا ہے۔