Tag: Body of a woman

  • اٹلی میں خاتون کی دو سال پرانی لاش برآمد

    اٹلی میں خاتون کی دو سال پرانی لاش برآمد

    اٹلی کے علاقے پریسٹینو میں ایک گھر سے 70سالہ خاتون کی 2 سال سے کرسی پر بیٹھی لاش ملی ہے جس کی شناخت ماربنیلا بیریٹا کے نام سے ہوئی ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق کے مطابق پریسٹینو میں طوفانی ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی تھی مارینیلا کے گھر کے عقب میں درختوں کے اکھڑجانے کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے پولیس نے ان کے گھر فون کیا لیکن کسی نے فون ریسیو نہ کیا۔

    پولیس جب میرینیلا کے گھر پہنچی تو انہیں گھر میں کرسی پر مارینیلا کی لاش ملی، لاش کی حالت انتہائی خراب تھی جس سے پولیس نے اندازہ لگایا کہ خاتون کے انتقال کو دو برس سے زائد عرصہ بیت چکا ہے اور لاش تب سے اسی حالت میں پڑی ہے۔

    پڑوسیوں کے مطابق انہوں نے مارینیلا کو آخری بار ستمبر 2019 میں دیکھا تھا اس کے بعد وہ کافی عرصے تک نظر نہیں آئیں جس سے انہیں لگا کہ وہ کہیں اور منتقل ہوگئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے معائنے میں کسی مجرمانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے، حکام نے بتایا کہ بیریٹا کے خاندان میں سے اب کوئی بھی اس دنیا میں موجود نہیں ہے۔

    مقامی کونسل نے بیریٹا کی میت کی آخری رسومات کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

  • مچھلی بازار سے پلاسٹک میں لپٹی لڑکی کی لاش برآمد، علاقہ خوفزدہ

    مچھلی بازار سے پلاسٹک میں لپٹی لڑکی کی لاش برآمد، علاقہ خوفزدہ

    واشنگٹن : نیویارک کی پرانی مچھلی مارکیٹ سے بے گھر دوشیزہ کی پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری نیویارک میں واقع پرانی مچھلی مارکیٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

    نوجوان لڑکی کی لاش پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی جسے اس کے دوستوں نے دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا۔

    لڑکی کے جسم پر تشدد یا کسی قسم کے نشانات نہیں ہیں، پولیس نے دوشیزہ کی موت کی وجوہات جاننے کےلیے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کم از کم ایک ہفتہ قبل ہوئی اور لاش آج برآمد ہوئی ہے، جس پر دوشیزہ کے دوستوں نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو ایک ہفتہ قبل گودام کی جانب لے جایا گیا تھا تاہم پولیس نے ابھی دوستوں کی بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے لیکن ابھی تک سیکیورٹی اہلکاروں نے لڑکی کے دوست کو شامل تفتیش نہیں کیا ہے۔

    مقامی رہائیشوں کا کہنا ہے کہ مچھلی مارکیٹ کی پرانی بلڈنگ کا کنٹرول کئی برس سے بے گھر افراد نے سنبھالا ہوا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مچھلی بازار بہت قدیمی ہے اور بیسویں صدی میں یہ مارکیٹ سالانہ 125 ملین پاوٗنڈ کی مچھلی فروخت کرتی تھی تاہم بعد ازاں اس بلڈنگ کو بند کردیا۔