Tag: Bodyguard

  • رنویر سنگھ کو ان کے باڈی گارڈ نے تھپڑ مار دیا، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    رنویر سنگھ کو ان کے باڈی گارڈ نے تھپڑ مار دیا، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اپنے ہی باڈی گارڈ نے تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ اپنے باڈی گارڈ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک ایوارڈ تقریب میں موجود ہیں جہاں ان کے مداحوں نے انہیں گھیر رکھا ہے۔

    ا س موقع پر ان کا باڈی گارڈ لوگوں کے ہجوم کو دور کرنے کی کوشش کرنے کیلئے اپنا ہاتھ اُٹھا کر انہیں پیچھے ہٹنے کا اشارہ کرنے ہی لگتا ہے کہ اچانک غلطی سے اس کا ہاتھ جاکر زور سے رنویر سنگھ کے گال پر پڑجاتا ہے۔

    رنویر سنگھ باڈی گارڈ کے ہاتھ سے تھپڑ لگنے پر اپنے گال پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں اور مسکرا کر کہتے ہیں کہ کیا ہوگیا یار اور آگے چل پڑتے ہیں۔

    اب مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین نے اس پر اپنے فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے صارفین نے لکھا کہ "مارو اور مارو اوور ایکٹنگ کو 😂،” جب کہ دوسروں نے رنویر کی وائرل ویڈیو کو صرف پسند کیا اور دل والا لائیک دیا۔

  • ٹرمپ اپنے باڈی گارڈ کے مقروض، سالوں بعد بھی قرض واپس نہ کیا

    ٹرمپ اپنے باڈی گارڈ کے مقروض، سالوں بعد بھی قرض واپس نہ کیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک باڈی گارڈ کو شکایت ہے کہ ٹرمپ نے ایک بار اس سے پیسے لے کر برگر کھایا تھا لیکن تاحال وہ رقم واپس نہیں کی، باڈی گارڈ نہایت قلیل تنخواہ کا ملازم ہے لہٰذا یہ رقم اس کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ کے باڈی گارڈ کیون میکے نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ٹرمپ اس کے اب بھی مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ایک چیز برگر کے پیسے مجھ سے لیے اور وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے یہ رقم واپس کردیں گے، لیکن تاحال انہوں نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا۔

    کیون میکے کے مطابق ٹرمپ اس کے 113 امریکی ڈالرز کے مقروض ہیں۔

    کیون میکے نے اسکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے لیے کام کیا تھا اوراسی دوران 2012 میں انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ انہوں نے سابق صدر کے لیے سنہ 2008 میں چیز برگرز خریدے تھے۔

    دوران انٹرویو محافظ نے بتایا کہ کام کے دوران وہ اکثر سوچتے تھے کہ ٹرمپ ابھی بلا کر انہیں پیسے واپس کریں گے اور کہیں گے کہ یہ وہ رقم ہے جو مجھ پر واجب الادا ہے لیکن ایسا کبھی بھی نہیں ہوا۔

    سابق امریکی صدر کی شخصیت کے متعلق محافظ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کام شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ اچھے آدمی ہیں لیکن بعد میں علم ہوا کہ انہیں تو اپنے الفاظ تک کا پاس نہیں ہے۔