Tag: boeing 777 planes

  • پی آئی اے کی دس سالہ تاریخ میں12 بوئنگ 777 طیارے آپریشن میں مکمل فعال

    پی آئی اے کی دس سالہ تاریخ میں12 بوئنگ 777 طیارے آپریشن میں مکمل فعال

    کراچی : پی آئی اے کی دس سالہ تاریخ میں پہلی بار12 بوئنگ 777 طیارے آپریشن میں مکمل فعال کردئیے گئے، طیارے کینیڈا، برطانیہ ، یورپ سمیت حج آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل تاحال جاری ہے، ادارے کی دس سالہ تاریخ میں پہلی بار تمام بوئنگ 777 طیارے آپریشن میں مصروف ہیں۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی کاوشوں اور شعبہ انجنیئرنگ نے بارہ777 طیاروں کو اڑان کے قابل بنایا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران دو سے چار طیارے ہمیشہ گراؤنڈ رہتے تھے، پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کینیڈا، برطانیہ ، یورپ سمیت حج آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    قومی ایئرلائن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بوئنگ777طیارے آسمان میں اڑان بھررہے ہیں، پی آئی اے کی دس سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی بھی بوئنگ طیارہ گراونڈ نہیں ہے۔

    پی آئی اے کا فلیٹ مجموعی طور پر31 جہازوں پر مشتمل ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مسافروں کو دور جدید کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

  • پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت 8 طیارے گراؤنڈ، فضائی آپریشن متاثر

    پی آئی اے کے بوئنگ777 سمیت 8 طیارے گراؤنڈ، فضائی آپریشن متاثر

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آٹھ جہازوں کو گراؤنڈ کردیا گیا، لیز پر حاصل کیے جانے والے طیاروں کی بھاری رقم ادا کی جارہی ہے جبکہ اندرون ملک پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کےبوئنگ777 سمیت8 طیارےگراؤنڈ کردیئے گئے، فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پی آئی اے کے شبعہ انجینئرنگ کی ناقص پالیسی اور حکمت عملی کے باعث لیز پر حاصل طیارے استعمال نہیں کئے جاسکے، پی آئی اے کے بوئینگ777طیارے سمیت8طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے۔

    فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون12طیارے، اے ائیر بس320گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ایک777 تین اے320اور اے ٹی آر کے چار طیارے گراؤنڈ کئے گئے ہیں۔

    ان میں سے777اور اے 320 کے گراؤنڈ طیارے لیز پر حاصل کئے گئے ہیں، لیز کے طیاروں سے آمدنی صفر ہے جبکہ بھاری کرایوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

    چار اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے سے اندرون ملک کے چھوٹے روٹس اور شمالی علاقہ جات کی پروازیں منسوخی کا شکار ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹرپل سیون، ایک اے320 دواور ایک اےٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی اور باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔

  • پی آئی اے کے بوئنگ 777طیارے نے پروازوں کا آغازکردیا

    پی آئی اے کے بوئنگ 777طیارے نے پروازوں کا آغازکردیا

    کراچی : پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے بارہویں بوئنگ 777طیارے نے پروازیں شروع کر دیں، بوئنگ 777 طیارہ کل سے بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کر دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ بارہویں بوئنگ 777 طیارے نے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز پی کے 308 کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام چار بجے روانہ ہوئی، تین سو مسافروں کو پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی نے رخصت کیا۔

    بوئنگ  777 طیارہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے اور اس پر پی آئی اے کا رنگ و روغن کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الٰہی نے نئے طیارے کی فضائی آپریشن میں شمولیت اور پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے کہا کہ اس بارہویں  777 طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔