Tag: boeing 777

  • جدہ : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ تباہی سے بچ گیا

    جدہ : پی آئی اے کا ایک اور طیارہ تباہی سے بچ گیا

    جدہ : پی آئی اے کا ایک اور جہاز تباہی سے بچ گیا، جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 کے ایک طیارے میں آگ لگ گئی، پرایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے سے دھواں نکلتا دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ ایئر پورٹ پر ملتان روانگی کیلئے تیار پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 سے اچانک دھواں نکلنے لگا.

    پی آئی اے کا عملہ طیارے سے دھواں نکلنے سے لاعلم تھا، پی آئی اے عملے کی لاعلمی کے باوجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا.

    ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 740 جدہ سے ملتان کیلئے پہلے ہی 9 گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکار تھی۔ خوش قسمتی سے وقوعہ کے وقت جہاز میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا.

    پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کا جنریٹر سسٹم میں فنی خرابی ہوگئی تھی اور اے ٹی یو سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا، طیارے کے پرزہ جات کراچی سے جدہ بھیج دیئے گئے ہیں، طیارہ ٹھیک ہوتے ہی پرواز کو ملتان کیلئے روانہ کردیاجائے گا۔

  • پی آئی اے کی لندن سےاسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

    پی آئی اے کی لندن سےاسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن کی لندن سے اسلام آباد پرواز میں طیارےکےباتھ روم سےپانی رسنےلگا جس نے ایوی ایشن انجینئرزکی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سےاسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے786 کےباتھ روم سے پانی نکل کرفلور پر پھیل گیا۔

    بوئنگ ٹرپل سیون کی مخدوش حالت کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کوموصول ہوگئی ہے کہ کس طرح پانی طیارے کے فلور پر پھیل گیا ہے۔

    پانی کی وجہ سےطیارےکےالیکٹرک سسٹم میں بھی خرابی پیدا ہوگئی اورطیارہ خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد صلاح الدین کے مطابق اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی ایک پرواز کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے طیاروں کی فوری طور پر مرمت کے احکامات صادر کئے تھے۔

    دوسری جانب جدہ سے پشاورجانیوالی پرواز کاروٹ بھی تبدیل ہونےکے سبب مسافروں کو شدیددشواری کاسامنا کرناپڑا ہے۔