Tag: bohra-community

  • کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

    کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

    کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے ، نماز عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق داودی بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے آج عید الفطر منارہے ہیں، کراچی میں بوہری برادری کی نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی بوہری کمیونٹی کی مساجد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی بوہرا برادری کے اپنے سیکیورٹی رضاکاروں نے فرائض انجام دیئے جبکہ پولیس اور رینجزر کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    نماز عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی سمیت امن و امان کے لِئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    مزید پڑھیں : خیبرپختونخواہ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

    دوسری جانب ملک میں اس سال بھی دو عیدیں منانے کی روایت برقرار ہے، خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    خیال رہے بوہرا برادری مصری کلینڈر کے حساب سے اسلامی سال کا آغاز کرتی ہے اور سارا سال اسی پر عمل پیرا رہتی ہے۔ اس کلینڈ کے تحت اُن کے اپنے طریقہ کار کے تحت سال کا آغاز اور اسلامی ماہ شروع ہونے کے دن مخصوص کیے ہوئے ہیں۔

    اس حساب سے بوہراہ برادری رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت سال کے تمام اسلامی ماہ چاند سے ایک یا دو روز قبل مناتی ہے۔

  • ملک بھرمیں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے

    ملک بھرمیں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے

    کراچی : ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرکی طرح کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آباد بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہی ہے۔

    کراچی میں بوہرہ جماعت کے تحت عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات طاہری مسجد صدر، پاکستان چوک، سولجربازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد، حیدری، سٹی کورٹ، پان منڈی، شبیرآباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے۔

    نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا جہاں بوہری برادری کی بڑی تعداد نے نماز عیدا ادا کی۔

    عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات میں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کےبھرپور انتظامات کیے گئے۔

    نماز عید کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ بوہرا برادری مصری کلینڈر کے مطابق تہوار اور تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

  • عمران خان کی داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات

    عمران خان کی داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات

    کراچی : داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے عمران خان ،مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق روحانی پیشوا سیدنا محمدعالی قدرمفضل سیف الدین سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ملاقات کی، عمران خان کراچی میں داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا کے گھر گئے، ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر خصوصی بات چیت کی گئی، سیدنا مفضل نے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے پختونخوا حکومت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی جبکہ بوہرا جماعت کے عمائدین کی جانب سے عمران خان کو روایتی شال پہنائی گئی۔

    دوسری جانب داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل اور قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی ملاقات کی۔


    مزید پڑھیں : بوہرہ جماعت کے پیشوا کوپاکستان کے ویزے جاری


    یاد رہے چند روز قبل ہی داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا علی قدر مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ایک ماہ پاکستان میں قیام کریں گے اور محرم الحرام میں منعقد ہونیوالے مذہبی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین اور ان کے ہمراہ آنے والے دوسو افراد کو تیس یوم کے لیے پاکستان کے ڈ بل انٹری اور پولیس ویری فیکیشن سے مستثنیٰ ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی ’’بوہرا برادری‘‘ آج عید منارہی ہے

    مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی ’’بوہرا برادری‘‘ آج عید منارہی ہے

    کراچی: دنیا بھر کی طرح شہر قائد اور حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مصری کلینڈر پر عمل پیرا ’’بوہرا برادری‘‘ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

    تفیصلات کے مطابق دنیا بھر میں اسلامی کلینڈر کے حساب سے چلنے والی بوہرا برادری آج مذہبی جوش وجذبے سے عیدِ قرباں منارہی ہے، اس ضمن میں کراچی میں بوہری برادری کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد کیا گیا۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں آدم مسجد سٹی کورٹ، سولجر بازار، حیدری مارکیٹ اور شیر آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی بوہرا برادری کے اپنے سیکیورٹی رضاکاروں نے فرائض انجام دیئے تاہم سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نماز عید کے بعد بوہرا برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں ذبح بھی کیے اور کمیونٹی کے افراد کو عید الضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

    یاد رہے بوہرا برادری مصری کلینڈر کے حساب سے اسلامی سال کا آغاز کرتی ہے اور سارا سال اسی پر عمل پیرا رہتی ہے۔ اس کلینڈ کے تحت اُن کے اپنے طریقہ کار کے تحت سال کا آغاز اور اسلامی ماہ شروع ہونے کے دن مخصوص کیے ہوئے ہیں۔ اس حساب سے بوہراہ برادری رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت سال کے تمام اسلامی ماہ چاند سے ایک یا دو روز قبل مناتی ہے۔

  • کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

    کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

    کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق داودی بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے آج عید الفطر منارہے ہیں، کراچی میں بوہری برادری کی نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    نماز عید کے موقع پر ملک کی سلامتی ،سعودی عرب میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔