Tag: Bohri community

  • سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    کراچی : بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیف الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، سندھ سے محبت و امن کاپیغام لے کر واپس جاؤں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بوہری جماعت خانہ آمد کے موقع پر ان سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹرسلیم مانڈوی والابھی شریک تھے۔

    ملاقات میں مذہبی اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیاگیا، بوہری جماعت کےروحانی پیشوا نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیوں بزرگوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سندھ حکومت کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی پر آنے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ دھرتی مہمان نوازی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، سندھ دھرتی کی پہچان محبت سچائی مہمان نوازی، صوفی ازم ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک روحانی پیشوا کی سندھ میں آمد ہوئی، سندھ محبت کے پرچار کی دھرتی ہے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان کی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات


    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کی، مہمان کی عزت احترام کرنا ہمارےخون میں شامل ہے۔

  • ملک بھرمیں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے

    ملک بھرمیں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے

    کراچی : ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھرکی طرح کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آباد بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہی ہے۔

    کراچی میں بوہرہ جماعت کے تحت عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات طاہری مسجد صدر، پاکستان چوک، حیدری، سٹی کورٹ، پان منڈی، شبیرآباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے۔

    عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات میں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کےبھرپور انتظامات کیے گئے۔

    نماز عید کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔