Tag: boieng 777

  • روس :  بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    روس : بوئنگ 777 طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    ماسکو :  روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایئر پورٹ پر بوئنگ 777مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں بوئنگ 777 طیارے نے انجن میں خرابی کے سبب ہنگامی لینڈنگ کی ہے، واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کے انجن کنٹرول سینسرز کے آپریشنز میں خرابی پر طیارے کے کریو نے ماسکو میں ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    انتظامیہ کے مطابق بوئنگ 777 کی کارگو پرواز ہانگ کانگ سے میڈریڈ جا رہی تھی، طیارہ چیکنگ کے بعد دوبارہ میڈریڈ کی جانب پرواز کرے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست ڈنیور میں بوئنگ 777 طیارے کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ایئر لائن نے بوئنگ 777 کے تمام طیارے گراؤنڈ کر دیئے تھے۔

    اس موقع پر بوئنگ کمپنی نے 777 طیاروں کو دنیا بھر میں عارضی طور پر گراؤنڈ کرنے کی سفارشات دی تھیں۔

  • ملیشیا کے طیارے کی گمشدگی کا معمہ حل ہونے کے قریب

    ملیشیا کے طیارے کی گمشدگی کا معمہ حل ہونے کے قریب

    پیرس: بحرِہند کے جزیرے لاری یونین سے ملنے والا جہاز کا پرکا حصہ جو کہ مبینہ طورپر16 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ملیشین طیارے کا ہے، تحقیق کاروں کے حوالے کردیا گیا۔

    پیرس ایئرپورٹ کی ویب سائٹ نے تصدیق کی ہے کہ لاری یونین کے ساحل سے ملنے والا پرکا حصہ مزید تحقیق کے لئے وزارتِ دفاع کے زیرانتظام لیبارٹری بھجوایا جارہا ہے جو کہ تولوز شہرمیں واقع ہے۔ طیارے کے پرکی حفاظت کے لئے پولیس اس کے ہمراہ رہے گی۔

    ملیشیا کے وزیرِٹرانسپورٹ نے جمعے کو کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ لاری یونین سے ملنے والا جہاز کا حصہ بوئنگ 777 کا ہے اور عنقریب پرواز نمبر’ایم ایچ 370‘کی گمشدگی کا معمہ حل ہونے والا ہے۔

    وزیرٹرانسپورٹ عبدالعزیز کپراوی کا کہنا تھا لا ری یونین سے ملنے والے پر کے حصے پر موجود سیریل نمبر سے تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ ملیشیا کے گمشدہ طیارے کا ہے اور اب ہم یہ یقین کرسکتے ہیں کہ ایم ایچ 370 بحرہند میں کہیں حادثے کا شکارہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بد قسمت طیارہ بوئنگ 777 پرواز نمبر ایم ایچ 370 اب سے لگ بھگ 16 ماہ قبل مارچ 2014میں لاپتہ ہوگیاتھا ، طیارے میں عملے سمیت 239 افراد سوار تھے۔

    ایم ایچ 370 نامی یہ پرواز کوالالمپور سے چین کے شہر بیجنگ جارہی تھی۔