Tag: bokoharam

  • نائجر: مسجد میں تین خودکش حملے، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نائجر: مسجد میں تین خودکش حملے، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نیامی: افریقی ملک نائجر کی ایک مسجد میں یکے بعد دیگرے تین خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ نائجر کے شہر ’دیفا‘ میں پیش آیا جہاں مقامی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد افطار کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک تین خودکش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 10 نمازی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد میں نمازی مغرب کی اذان سن کر معمول کے مطابق افطار کرنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران یکے بعد دیگرے زور دار دھماکے ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ دھماکے میں دس افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ترجمان نائجر آرمی کا کہنا ہے کہ شہر دیفا میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور افریقہ کے دیگر ممالک سے جڑے نائجری بارڈرز پر سخت کنڑول ہے تاکہ شدت پسند عناصر ملک میں گھس نہ سکے۔


    برلن میں انتہاپسندوں نےمسجد پرحملہ کرکےآگ لگادی


    ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے نائجیریا میں برسرپیکار عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام کی جانب سے بھی ہوسکتے ہیں کیوں کہ یہ تنظیم نائجر میں بھی فعال ہوچکی ہے جس کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب نائجر کے وزیر اعظم ’محمدو اسوفو‘ سرکاری دورے پر فرانس کے دار الحکومت پیرس میں موجود ہیں جس کے بعد وہ دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔


    کابل : مسجد میں خود کش حملہ: 8افراد ہلاک 22 زخمی


    واضح رہے کہ نائجیریا اور نائجر سمیت دیگر افریقی ممالک میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں اب تک پندہ ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نائجیریا میں بم دھماکہ، 32 افراد ہلاک

    نائجیریا میں بم دھماکہ، 32 افراد ہلاک

    نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بم دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، واضح رہے کہ چند دن قبل ہی نائجیرین صدرمحمد بوہاری نے اعلان کیا تھا کہ شدت پسند تنظیم داعش شکست کے قریب ہے۔

    دھماکہ ریاستی دارالحکومت کے جمبوٹو نامی علاقے میں ہوا فی الحال واضح نہیں ہے کہ دھماکہ خودکش یا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا ہے۔

    نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سعد بیلو نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 32 افراد ہلاک اور80 زخمی ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں مہینے نائیجیرین صدرنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کرنے والے سپاہیوں کواعزازات سے نوازا تھااورچھ سال سے جاری پرتششد دور کے متاثرین کے کیمپ کا بھی دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پرصدربوہاری کا کہناتھا کہ’’بوکو حرام شکست کے بے حد قریب ہے، سپاہی ہوشیاررہیں اورایسے مقامات پر خصوصی نظر رکھیں جنہیں مذکورہ دہشت گرد تنظیم آسان نشانہ سمجھ کرحملہ کرسکتی ہے۔

  • نائجیریا میں دہشت گردی،45افرادجاں بحق

    نائجیریا میں دہشت گردی،45افرادجاں بحق

    ابوجہ: نائجیریا کے شہر بورنو میں شدت پسندوں کے حملےمیں پینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے بورنو کے ایک نواحی گاؤں پردھاوا بول دیا مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے بیس افراد موقع پردم توڑگئے،جبکہ متعدد زخمیوں نے دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق مسلح افراد فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے۔