Tag: Bol TV

  • بول ٹی وی کے صحافیوں کیلئے اےآروائی کے دروازے کھلے ہیں، سلمان اقبال

    بول ٹی وی کے صحافیوں کیلئے اےآروائی کے دروازے کھلے ہیں، سلمان اقبال

    کراچی :  سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال  نے کہا ہے کہ بول ٹی وی نیٹ ورک کے بحران میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے بول ٹی وی نیٹ ورک کے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کیلئے اے آروائی نیوز کے دروازے کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سےزیادہ صحافیوں کوادارےمیں ملازمتیں دیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر میڈیا ہاؤسز بھی بول ٹی وی کے صحافیوں کا ساتھ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے ہمیشہ صحافیوں کے مفاد کو ترجیح دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بول ٹی وی کے بحران میں متاثرہ صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

    دریں اثناء پی ایف یو جے کے جننرل سیکیریٹری رانا عظیم نے سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلمان اقبال صاحب کا مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،بول کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

     رانا عظیم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی میڈیا ہاؤس بند نہ ہو۔

  • ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    ڈسکہ واقعے پر حکومت نے فوری اقدامات کئے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے، بول چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس کینسل کردی گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ڈسکہ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا،لوگوں نے اس پرغم و غصہ کا اظہار کیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعے پرپنجاب حکومت نے فوری قدم اٹھایا ہے ،کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان میں آگ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بول چینل کو لائسنس موجودہ حکومت نے نہیں دیا۔موجودہ حکومت کے دورمیں جو سیکیورٹی کلیئرنس دی گئی تھی وہ حکومت نے کینسل کردی ہے ۔

  • مشرف نے بول ٹی وی پرپروگرام کی میزبانی کی افواہوں کی تردید کردی

    مشرف نے بول ٹی وی پرپروگرام کی میزبانی کی افواہوں کی تردید کردی

    سابق آرمی چیف اورصدرپرویزمشرف نے بول ٹی وی پرنیوزپروگرام کی میزبانی سے متعلق سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کو بے بنیاد قرارد ے دیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ’پرومو‘ گردش کررہا تھا جس سے ظاہر کیا جارہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف بول ٹی وی پر ایک پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    پرویز مشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویٹر اور فیس بک پر اپنے تصدیق شدہ اکاوئنٹس سے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔