Tag: bolly wodd film

  • ساؤتھ انڈین فلمیں بالی ووڈ سے زیادہ بہتر ہیں، نصیرالدین شاہ

    ساؤتھ انڈین فلمیں بالی ووڈ سے زیادہ بہتر ہیں، نصیرالدین شاہ

    ممبئی : بھارتی فلموں کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے جنوبی بھارت کی فلموں کو بولی ووڈ کی فلموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیش کیے جانے کا انداز بہت عمدہ ہوتا ہے۔

    بھارتی فلم انڈسٹری پر پانچ دہائیوں سے راج کرنے والے 72 سالہ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ گو کہ جنوبی بھارت کی فلمیں معقولیت اور حساسیت سے عاری ہوتی ہیں لیکن ان کے پیش کرنے کا انداز ہمیشہ کافی بہتر ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار نے کہا کہ تامل، کناڈا، ملیالم اور تیلگو فلم انڈسٹری بالی ووڈ یا ہندی فلمی صنعت سے زیادہ تخلیلاتی اور حقیقی ہے۔

    اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کی فلمیں معقولیت اور حساسیت سے عاری ہونے کے باوجود جس انداز میں پیش کی جارہی ہیں وہ بہت عمدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ساؤتھ کی فلمیں ہندی سنیما سے بہتر نتائج دے رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں میں ساؤتھ کی فلمیں جیسے کہ کے جی ایف، پشپا دی رائز، کنتارا اور آر آر آر نے مقامی باکس آفس پر ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور بہت زیادہ بزنس کیا۔

    اکشے کمار اور عامر خان جیسے ہندی سنیما کے صف اول کے اداکاروں کی حالیہ ماہ و سال میں جاری ہونے والی کئی ہندی فلمیں گزشتہ برس باکس آفس پر اچھے نتائج نہ دے سکیں۔

    اس کی تازہ مثال اکشے کمار کی فلم "سیلفی” ہے جو دو روز قبل جمعہ کو ریلیز ہوئی لیکن توقع سے کم نتائج کی حامل رہی۔

  • عالیہ بھٹ کی فلم پر ریلیز سے پہلے تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا، ویڈیو یکھیں

    عالیہ بھٹ کی فلم پر ریلیز سے پہلے تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا، ویڈیو یکھیں

    ممبئی : حسین زیدی کی معروف کتاب "مافیا کوئینز آف ممبئی” پر مبنی بننے والی بھارتی فلم گنگو بائی کاٹھیا واڑی ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہو گئی ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم کے خلاف گنگو بائی کے خاندان نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا ہے۔

    Gangubai Kathiawadi trailer: Alia Bhatt is an alpha female in Bhansali's film | Entertainment News,The Indian Express

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم "گنگو بائی کاٹھیاواڑی” حسین زیدی کی کتاب "مافیا کوئیز آف ممبئی” پر بنائی گئی ہے، اس فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ہیں اور اس فلم کی ریلیز25 فروری کو ہونا تھی۔

    گنگو بائی کے خاندان کی جانب سے شکایات کے بعدعدالت نے سجنے لیلا بھنسالی، عالیہ بھٹ اور حسین زیدی کو ہتک عزت کے نوٹس روانہ کردیئے ہیں۔

    حسین زیدی کی کتاب کے مطابق گنگو بائی نے چار بچوں بابو راؤ، بے بی، شکونتلا اور راجن کو گود لیا۔ گنگو بائی بالی وڈ میں کام کرنے کےلیے گھر سے بھاگ گئی اور بعد میں اسے ایک بازاری عورت کے طور پر کام کرنے مجبور کیا گیا۔ پھر وہ انڈر ورلڈ کی ایک معروف شخصیت بن گئی۔

    گنگو بائی کے گود لیے بچوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی ماں کو ایک بازاری عورت کے روپ میں دکھایا جائے، حتی کہ ایسی عورت کا بیٹا بھی یہ نہیں چاہے گا۔ یہ صرف پیسے کے لیے کیا گیا ہے اور یہ کسی کے کردار پر حملہ ہے۔

    Gangubai Kathiawadi: Netizens furious over 'racist' scene, Vijay Raaz playing trans role, Entertainment News | wionews.com

    خاندان کا الزام ہے کہ ’اس فلم میں ہماری ماں کو ایک سماجی کارکن سے طوائف بنا دیا گیا ہے۔‘ گنگو بائی کے بیٹے بابو راؤ جی شاہ نے کہا کہ ’فلم میں میری ماں کو طوائف دکھایا گیا ہے۔ جس سے ہمارے خاندان کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب گنگوبائی کی پوتی بھارتی کا کہنا تھا کہ ’فلم بنانے والوں نے پیسے کے لالچ کی وجہ سے میرے خاندان کو بدنام کیا ہے۔ اسے ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ فلم بنانے والوں نے خاندان کی رضامندی تک نہیں لی اور نہ ہی کتاب کے لیے کوئی ہمارے پاس آیا۔

    Gangubai Kathiawadi trailer: Alia Bhatt shines as feisty queen of Kamathipura, Ajay Devgn makes powerful cameo. Watch | Bollywood - Hindustan Times

    طے شدہ شیڈول کے مطابق فلم 25 فروری کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب یقین سے کہنا مشکل ہے کہ گنگو بائی کا ٹھیاواڑی کب ریلیز ہو گی؟ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے سنجے لیلا بھنسالی، حسین زیدی اور عالیہ بھٹ کو ہتک عزت کے نوٹسز بھیج دیے ہیں۔