Tag: bolly wood actor

  • سانپ کے ڈسنے سے زخمی سلمان خان اسپتال سے ڈسچارج، تصاویر سامنے آگئیں

    سانپ کے ڈسنے سے زخمی سلمان خان اسپتال سے ڈسچارج، تصاویر سامنے آگئیں

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں ان کے ایک فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے اور اب اسے اسپتال سے فارغ بھی کردیا گیا ہے اور پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔

    بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کی اتوار کی صبح اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں 6 گھنٹے تک رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

    یہ اطلاع آنے کے بعد سے ان کے پرستار ان کی صحت و زندگی کے حوالے سے پریشانی کا شکار تھے، جسے دور کرنے کے لیے ان کے والد نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان مکمل طور پر تندرست اور خطرے سے باہر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ویسے بھی جنگلوں میں پایا جانے والا یہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔ والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے سلمان کو چند دوائیں تجویز کی ہیں، تاہم وہ اب مکمل تندرست ہیں۔

    سلمان خان کے اسپتال سے جانے کے بعد ان کی تصاویر بھی سامنے آئیں ہیں، جس میں وہ فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ میں ان کی ماں کا کردار نبھانے والی بینا کاک کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

    سلمان خان اپنی اس تصویر میں سیاہ شرٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں بنے پلرز رنگین غباروں سے سجے نظر آرہے ہیں، جو ان کی سالگرہ کے لیے سجائے گئے ہیں۔

    اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان خان کہا کہ ان کے فارم ہاؤس کے ایک کمرے میں سانپ گھس آیا تھا اور بچے ڈر رہے تھے تو وہ وہاں پہنچ گئے اور کہا کہ انھیں ایک لکڑی دی جائے۔

    انہیں جو لکڑی دی گئی وہ کافی چھوٹی تھی، لمبی لکڑی منگوائی اور بڑے پیار سے سانپ کو باہر لے آیا، سانپ لکڑی پر چڑھ کر میرے ہاتھ پر آگیا اور میں نے اسے چھوڑنے کیلئے پکڑ لیا اس کے بعد سانپ نے مجھے تین بار کاٹا اس کے بعد میں نے سانپ کو چھوڑدیا۔

  • چاکلیٹی ہیرو ششی کپور پر فلمائے گئے سدا بہار گیت

    چاکلیٹی ہیرو ششی کپور پر فلمائے گئے سدا بہار گیت

    کراچی : ماضی کے مشہور اداکار اور چاکلیٹی ہیرو ششی کپور جو آج ہم میں نہیں رہے، وہ صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ فلم پروڈیوسر بھی تھے، انہوں نے بڑی تعداد میں ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ کچھ انگریزی فلموں میں بھی کام کیا۔

    ششی کپور نے ماضی کی کئی معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، ان کا پورا گھرانہ ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہے، ان کے بڑے بھائی راج کپور، شمی کپور سمیت ان کے بھتیجوں رشی کپور، رندھیرکپور اور ان کے بھائی راج کپور کے پوتوں اور پوتیوں کرشمہ کپور ، کرینہ کپور اور رنبیر کپور نے فلموں میں کام کرکے خوب شہرت سمیٹی ہے۔


    چاکلیٹی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان پر فلمائے گئے کچھ مشہور گیت ہم قارئین کی نذر کررہے ہیں۔

    ‘‘فلم جب جب پھول کھلے کا ایک خوبصورت گیت ’’ پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا، پردیسیوں کو ہے ایک دن جانا
    جسے گلوکار محمد رفیع نے گا کر امر کردیا۔

    ‘‘فلم شرمیلی کا مشہور گیت ’’کھلتے ہیں گل یہاں کھل کے بکھرنے کو ملتے ہیں دل یہاں مل کے بچھڑنے کو
    جسے گلوکار کشور کمار نے اپنی دلفریب آواز میں گایا۔

    فلم پیار کا موسم کا یہ گیت ’’تم بن جاؤں کہاں کہ دنیا میں آکے، کبھی نہ پھر چاہا کبھی تم کو چاہ کے‘‘۔
    یہ گیت محمد رفیع کی مسحور کن آواز میں جب بھی سنیں کانوں کو بھلا لگتا ہے۔

    فلم کنیادان کا یہ نغمہ ’’ لکھے جو خط تجھے وہ تیری یاد میں ہزاروں رنگ نظارے بن گئے‘‘۔
    محمد رفیع کا یہ گیت بھی آج بھی سننے والوں کو ماضی کی یادوں میں دھکیل دیتا ہے۔

    فلم دیوار میں گایا گیا پیار بھرا یہ نغمہ پیار کرنے والوں کے دلوں کے تاروں کو چھیڑ دیتا ہے۔
    کہہ دوں تمہیں یا چپ رہوں دل میں میرے آج کیا ہے ‘‘۔’’:
    کشور کمار کی مسحور کن آواز میں آپ بھی سنیئے۔

    فلم کالا پتھر کا یہ خوبصورت گیت ’’بانہوں میں تیری مستی کے گھیرے‘‘۔
    محمد رفیع اور لتا منگیشکر کی دلفریب آواز میں گایا ہوا یہ گانا جب بھی سنیں کانوں میں رس گھول دیتا ہے۔

    فلم سوائموار یہ گیت محمد رفیع اور بیگم اختر کی خوبصورت آوازوں میں ’’مجھے چھو رہی ہیں تیری گرم سانسیں میرے رات اور دن مہکنے لگے ہیں‘‘۔آج بھی ماضی کی طرح اتنا ہی مقبول ہے۔

    فلم چور مچائے شور کا یہ غمگین نغمہ ’’ گھنگرو کی طرح بجتا ہی رہا ہوں میں‘‘۔ کشور کمار کی آواز میں آج بھی ماضی کی طرح مقبول عام ہے۔

    فلم کرودھی کا مشہور گانا ’’ لڑکی تمہاری کنواری رہ جاتی کہ مانو ہمارا احسان کہ لڑکے نے ہاں کردی‘‘۔
    کشور کمار اور آشا بھوسلے کی آوازوں میں یہ گانا آج بھی شادی بیاہ کی تقاریب میں شوق سے سنا جاتا ہے۔

    فلم حسینہ مان جائے گی کا یہ بے حد خوبصورت اور سدا بہار گیت ’’ بے خودی میں صنم اٹھ گئے جو قدم، آگئے پاس ہم‘‘۔ گلوکارہ لتا منگیشکر اور محمد رفیع کی مسحور کن آوازوں میں سننے والوں پر اپنا سحر طاری کردیتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • شہرت پانے سے پہلے بالی ووڈ ستاروں کے تعلقات

    شہرت پانے سے پہلے بالی ووڈ ستاروں کے تعلقات

    ممبئی: بالی ووڈ ستاروں کا ہر کوئی دیوانہ ہے، بالی ووڈ ستاروں کی رومانس کے بارے میں جاننے کے لئے ہر کوئی بے چین رہتا ہے ، زیادہ تر ستاروں کی سابقہ محبت اور رومانوی زندگی کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن چند ایسے بھی قصے ہیں جن سے ان کے پرستار واقف نہیں ہیں۔
    آئیے کچھ بالی ووڈ ستاروں کے سابقہ معاشقوں کا احوال آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

    سوناکشی سہنا اور ادتیہ شرف

    بالی ووڈ انڈسٹری میں آمد سے قبل سوناکشی سہنا کا رومانس فیم سنیما کے ڈائریکٹر ادتیہ شرف کے ساتھ تھا۔

    رنویر سنگھ ، ادتیہ رائے کپور اور احانہ دیول

    بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ  کالج کے زمانے میں احانہ دیول کے ساتھ کچھ عرصہ عشق لڑاتے نظر آئے جبکہ بالی ووڈ میں آمد سے قبل ادتیہ رائے کپور اور احانہ دیول کے درمیان 4 سال تک قربتیں رہیں۔

    رنبیر کپور اور اونتیکا ملک


    بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور کا 5 سال تک اونتیکا ملک کے ساتھ قریبی تعلق رہا۔تاہم ان دونوں میں علیدگی ہوگئی۔

    پرینکا چوپڑا اور اسیم مرچنٹ

    بالی ووڈ کی حسینہ پرینکا چوپڑا اپنے ماڈلنگ کے زمانے میں اسیم مرچنٹ کے قریب تھیں لیکن بالی ووڈ میں آنے کے بعد ان دونوں میں علیدگی ہوگئی۔

    نیل نتن مکیش اور پرینکا بھٹیا


    نیل نتن مکیش  کا رومانس پرینکا بھٹیا سے رہا لیکن انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کے وہ ان سے الگ ہوگئے۔

     لارا دتہ اور کیلی دوڑجی

    بالی ووڈ میں مشہوری سے قبل بھارتی حسینہ لارا دتہ کے تعلقات کیلی دوڑجی سے 12 سال تک رہے، بعد ازاں سابقہ مس یونیورس مشہور بھارتی ٹینس اسٹار مہیش بھوپاٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    کنگنا رناوت اور ادھایان سمن

    بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے سے قبل گینگسنٹر حسینہ کنگنا رناوت کا رومانس ادھایان سمن کے ساتھ رہا ، دونوں کی علیدگی کے بعد ادھایان سمن الزام لگایا تھا کہ کنگنا نے بالی ووڈ میں آنے کے لئے ان کا استعمال کیا ہے۔

    جیکیولین فرنینڈینز اور حسن بن راشد

    جیکیولین فرنینڈینز کا بحرین کے شہزادے حسن بن راشد الخلیفہ  کے ساتھ قریبی تعلق  دو برس تک رہا، تاہم شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد دونوں میں دوریاں ہوگئیں۔

    جیکیولین فرنینڈینز اور ساجد خان


    بحرین کے شہزادے حسن بن راشد الخلیفہ سے علہدیگی کے بعد جیکیولین فرنینڈینز ساجد خان کے ساتھ قریب ہوگئیں

    فریدہ پنٹو اور روہن انتاو

    فریدہ پنٹو کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے شہرت سے قبل ان کا رومانس روہن انتاو کے تھا جبکہ بعد ازاں انہوں نے  دیو پٹیل کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے۔

    دیپیکا پاڈوکون اور نہار پنڈیا

    بالی ووڈ حسینہ دیپیکا پاڈوکون ماڈلنگ کے زمانے میں ماڈل نہار پنڈیا کے قریب رہیں لیکن بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ ان کے تعلقات قائم ہوگئے۔

    ارجن کپور اور ارپیتا

    سلمان کی بہن ارپیتا جب 18 برس کی تھیں تو ان کا افیئر ارجن کپور کے تھا تاہم یہ رشتہ زیادہ دن نہ چلا اور دونوں میں علیدگی ہوگئی۔

    انوشکا شرما اور زوہیب یوسف

    انوشکا شرما کا بھی زوہیب یوسف کے ساتھ ایک عرصہ قریبی تعلق رہا ، بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے کردار نبہانے کے بعد انہوں نے زوہیب یوسف کو چھوڑ دیا ، آج کل وہ بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے عشق لڑاتی نظر آرہی ہیں۔

    عالیہ بھٹ اور علی ددارکر


    عالیہ بھٹ کا افیئر بھی ان کے بچپن کے دوست علی ددارکر کے ساتھ تھا تاہم بالی ووڈ فلم ’ اسوڈینٹس آف ایئر میں اداکاری کے بعد انہوں نے علی سے اپنے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ورن دھون سے میل جول بڑھالیا۔ اور اگر افواہوں کو خاطر لایا جائے تو آج کل عالیہ بھٹ سدھارتھ ملہوترا کے قریب ہیں۔

    ایشوریہ رائے اور راجیو ملچندنی


    ایشوریہ رائے کے سلور اسکرین پر آنے سے قبل راجیو ملچندنی کے ساتھ تعلقات رہے ، تاہم فلموں میں آنے کے بعد انہوں ملچندنی کو چھوڑ کر سلمان خان کے ساتھ روابط بڑھالئے ، سابقہ مس ورلڈ حال میں ابیشیک بچن کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

    عامر خان اور رینا دت


    بالی ووڈ کے ٹرینڈ سیٹر عامر خان کی 1986 میں رینا دت سے شادی ہوئی لیکن 2002 میں دونوں علیدہ ہوگئےبعد ازاں عامر خان نے کرن راو سے شادی کرلی۔

  • عامر خان اب فلم پی کے پر لیکچر دیں گے

    عامر خان اب فلم پی کے پر لیکچر دیں گے

    ممبئی: فلم پی کے ہر طرف دھوم ہے، اس فلم کی بدولت عامر خان کو ایک اور اعزاز حاصل ہونے والا ہے، بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ‘پی کے’ ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بھی بھا گئی ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بالی وڈ اداکار عامر خان کو فلم پی کے پر لیکچر دینے کے لئے مدعوکرلیا ہے،  ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ عامر خان کے کردار سے انتہائی متاثر ہوئی ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان فلم میں اپنے کردار اور اس کی تیاری کے بارے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے باتیں شئیر کریں گے ، عامر خان نے یونیورسٹی انتظامیہ کو جلد وہاں آنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں ہوسکی ہے۔

    واضح رہے کہ 19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ٴٴپی کےٴٴ دنیا بھر میں 649 کروڑ کا بزنس حاصل کرچکی ہے۔

    خیال رہے کہ مذہبی توہم پرستی پر مبنی عقائد پر عامر خان کی فلم ‘پی کے’ اپنے پہلے پوسٹر کے بعد سے تنازعات کی زد میں رہی ہے تاہم اسے لوگوں کی جانب سے سراہا بھی بہت گیا ہے۔

  • شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح نکلے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول دھو لکیا نے ماہرہ خان کو پسند کیا اور وہ فلم کے لئے مکمل طور پر پورا اترتی ہے، میں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری دیکھ چکا ہوں اور ان سے مل چکا ہوں، ماہرہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔