Tag: bolly wood actors

  • ریچا چڈھا اور علی فضل بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

    ریچا چڈھا اور علی فضل بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی دو معروف اور پرکشش شخصیات اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل اس ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار اسی ماہ ستمبر کے آخری ایام میں شادی کرنے جارہے ہیں، شادی کی تقریبات دہلی سے شروع ہوں گی اور اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران ممبئی میں ختم ہوجائیں گی۔

    فلم فکرے سے مشہور ہوئی جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ یہ جوڑی جلد شادی کرنے والی ہے۔

    ذرائع سے ملنے والی تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ شادی کی رسم ساؤتھ ممبئی ہوٹل میں ہوگی، تاحال ریچا اور علی نے اس حوالے سے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ان دونوں کی  محبت کی کہانی فلم فکرے (2013) کے سیٹ سے شروع ہوئی تھی ۔

    ان دونوں کو سال 2020ء میں شادی کی تقریب منعقد کرنا تھی تاہم کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث ان تقریبات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

    پریمئیر میں ریچا اور علی ریڈ کارپیٹ پر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تھے۔

    پچھلے مہینے ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا نے کہا تھا کہ شادی ہوجائے اس سال ہوجائے گی، کسی طرح سے کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا 2015ء سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے تعلق کے متعلق 2017میں تصدیق کی تھی۔

  • بھارتی فلمی اداکاروں کے بچے تنقید کی زد میں

    بھارتی فلمی اداکاروں کے بچے تنقید کی زد میں

    ممبئی : بالی ووڈ معروف اداکاروں کے بچوں سوہانا خان، خوشی کپور اور اگستیہ نندا نے اپنے بڑے پردے کے ڈیبیو کی شوٹنگ شروع کردی ہے، سیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین اسٹارز کے تین بچوں کا اگلا گروپ سلور اسکرین پر ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم مشہور آرچی کامک ورلڈ کا "دیسی” ری میک ہے اور اسٹار کاسٹ میں نئی ​​آنے والی سوہانا خان، خوشی کپور اور اگستیہ نندا شامل ہیں۔

    اس سلسلے میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان اور خوشی کپور جو کہ مقبول "کپور خاندان” میں سب سے چھوٹی اور جھانوی کپور کی بہن جبکہ اگستیہ نندا جو ابھیشیک بچن کے بھتیجے اور بگ بی کے پوتی ہیں، بالی ووڈ کے سینیئر اور تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن نے اپنے پہلے پروجیکٹ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ڈائریکٹر بالی ووڈ کی مشہور ہدایت کارہ زویا اختر ہیں جو "زندگی نہ ملے گی دوبارہ” اور”گلی بوائے”جیسے پروجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسٹار بچوں، سوہانا، خوشی، اور آگستیہ کو آرچی اینڈریوز، ویرونیکا لاج اور بٹی کوپر کے بہت پسند کیے جانے والے مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور تینوں نے باقاعدہ اس سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    سیٹ سے پہلی ہی لیک ہونے والی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں تاہم صارفین فلم کی کاسٹ سے زیادہ مطمئن نظر نہیں آتے، بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ کاسٹ میں اقرباء پروری کو فروغ دیا گیا ہے۔

    کاسٹ کے علاوہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ڈائریکٹر زویا اختر پر بھی تنقید کی، انہوں نے ان کا موازنہ ہدایت کار کرن جوہر سے کیا جو اقرباء پروری کیلئے انڈسٹری کی مشہور شخصیات کے خاندانوں میں سے نئے اداکاروں کو متعارف کرانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔