Tag: bolly wood diva

  • سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    سری دیوی کی زندگی کی آخری ویڈیو

    دبئی : بھارتی فلموں کی مشہور اداکارہ سری دیوی گزشتہ رات حرکت قلب بند ہوجانے سے دبئی میں انتقال کر گئی تھیں، یہاں ہم آپ کو دکھا رہے ہیں ان کی زندگی کی آخری ویڈیو جو کہ ان کی بے وقت موت سے چند گھنٹے قبل شادی کی تقریب میں بنائی گئی تھی۔

    بالی ووڈ کی یہ معروف اداکارہ گزشتہ رات ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 55 سال تھی۔

    سری دیوی 13اگست 1963کو پیدا ہوئیں، انہوں نے تامل، تیلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، وہ نوے کی دہائی میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں۔انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلی خاتون سپراسٹار تصور کیا جاتا ہے، جس نے انڈیا سنیما کو اپنی بے پناہ صلاحیت سے یکسر بدل ڈالا، انہیں دو ہزار تیرہ میں بھارت کے چوتھے بڑے شہری ایوارڈ پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

    یہ ویڈیو بھارتی ٹی وی جرنلسٹ اور اینکر ’مانک گپتا ‘ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی ہے۔ ویڈیو میں بھارتی شادیوں میں بجنے والا روایتی ڈھول پورے زور و شور سے بج رہا ہے اور سری دیوی اپنی زندگی سے بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ مہمانوں میں موجود تھیں۔

    سری دیوی اپنے بھتیجے موہت مارواہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی گئی تھیں جہاں تقریب کے اختتام پر انہیں دل کا دورہ پڑا ‘ انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکیں۔

     

  • کیا آپ سنی لیون کا اصل نام جانتے ہیں؟

    کیا آپ سنی لیون کا اصل نام جانتے ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ بالغ فلموں سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنی لیون کا اصلی نام بالکل دیسی ہے۔

    سنی لیون بھارتی سینما کی تاریخ کی متنازعہ ترین اداکارہ ہیں۔ بالغ فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ماضی داغدار ہے اور انہیں اب تک صرف بے باک مناظر پر مبنی فلموں میں ہی کام کی آفر ہوئی ہے لیکن اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر آہستہ آہستہ سنی لیون بحیثیت اداکارہ اپنی جگہ بالی وڈ میں بناتی جارہی ہیں۔

    وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ سنی لیون ہی انکا حقیقی نام ہے ان کے لئے چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ ان کا اصل نام سنی لیون نہیں ’’کیرن جیت کور وہرا ‘‘ہے۔ عجیب لگا نہ سننے میں لیکن ہم سب کے لئے اب وہ ہمیشہ سنی لیون ہی رہیں گی۔

    کیرن جیت کور وہرہ المعروف سنی لیون کے پاس آج کل بے پناہ کام ہے اور جلد ہی ان کی فلم مستی زادے منظر عام پر آنے والی ہے اور اسکے بعد وہ اپنے شوہر ڈینئل ویبر کے ساتھ ڈینجرز حسن میں جلوہ گر ہوں گی۔