Tag: bolly wood

  • سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سن فرانسسکو: بالی ووڈ اداکارہ اور دبنگ گرل سے شہرت حاصل کرنے والی سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی۔

    دبنگ گرل ان دنوں اداکار اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ فیشن ٹور کے سلسلہ میں سن فرانسسکو میں موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ادکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا تھا کہ ان کی بالی ووڈ ڈانسنگ کوئن مادھوری کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے ڈانسنگ کوئن مادھوری  کے ساتھ  ’ڈولہ رے ڈولہ‘ گانے پر پرفارم کیا۔

    یہ بات اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی اور ساتھ ہی ان کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی  جبکہ انہوں نے مادھوری ،اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ ڈانس کی تصویر بھی شیئر کی۔

     

  • راکھی ساونت کا سنی لیون کو ’دفع ہوجانے‘ کامشورہ

    راکھی ساونت کا سنی لیون کو ’دفع ہوجانے‘ کامشورہ

    ممبئی:بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے بالغ فلموں کے حوالے سے مشہور سنی لیون کو انڈیا چھوڑدینے کا کہہ کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذاول کرالی۔

    راکھی ساونت نے سنی لیون کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہیں لوٹ جائیں جہاں سے آئی ہیں۔

    اپننے ویڈیو پیغام میں جس میں وہ خود کی سنی لیون سے مطابقت کا جواب دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ’’ مجھے بھیل پوری کہا گیا ہے جبکہ سنی لیون کو پاستا۔ ہاں ٹھیک ہے! میں بھیل پوری ہوں۔ بھیل پوری مقامی ڈش ہے جبکہ پاستا غیر ملکی تو عوام خود فیصلہ کرلیں کہ انہیں کیا درکار ہے؟‘‘۔

     کچھ روز قبل ایک تقریب میں راکھی ساونت نے بالغ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے سنی لیون کو انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ناقابلِ بیان مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ واپس امریکہ لوٹ جائیں اور وہی کام کریں جوکہ وہ کررہی تھیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’سنی لیون کی وجہ سے لوگ دیگراداکاراؤں سے بھی فحش اور بے باک مناظر کا مطالبہ کرنے لگے ہیں‘۔

  • ماضی پر کوئی شرمندگی نہیں: سنی لیون

    ماضی پر کوئی شرمندگی نہیں: سنی لیون

    بالی وڈ کی خوبرو اورمتنازعہ اداکارہ سنی لیون نے بالغ فلموں کے حوالے سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اپنے ماضی ہر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

    جہاں بالی وڈ کے بیشتر بڑے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر سنی لیون کے ماضی کی وجہ سے ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں، وہاں سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں بالغ فلموں میں اداکاری کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’میں جو ہوں سو ہوں۔ میرا ماضی ہی مجھے یہاں لایا ہے جہاں آج میں ہوں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں کوئی شرمندگی نہیں ہے، وہ بھارت میں ایک نئی زندگی شروع کرنے ، زیادہ بہتر کام کرنے اوردنیا کا حصہ بننے آئی ہیں جو وہ پہلے کبھی نہیں بن سکیں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ جو وہ کر سکتی ہیں وہ یہ ہے کہ پہلے سے بہتر اداکاری کریں اور بہتر فلموں میں کام کریں جب لوگ انہیں مختلف کردار ادا کرتے دیکھیں گے تو ان کے بارے میں اپنا نظریہ خود تبدیل کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے بہت سے اے کلاس اداکار سنی لیون کے ماضی کی وجہ سے انکے ساتھ کام کرنے سے انکارکرچکے ہیں۔

  • کترینا کیف جیکی چن کی ہیروئن بننے گی

    کترینا کیف جیکی چن کی ہیروئن بننے گی

    ممبئی: بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ کترینا کیف جیکی چن کی نئی فلم میں ہیروئن بننے جارہی ہیں۔

    کنگ فو یوگا پروڈکشن کے تحت فلم بننے جارہی ہے جس کا مرکزی کردار جیکی چن ادا کریں گے، فلم میں کترینہ کیف یونیورسٹی پروفیسر بنیں گی۔

    بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے کیریئر کی پہلی بین الاقوامی فلم سائن کرلی،ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے فلمساز سٹینلے ٹانگ اس ایکشن ایڈونچر فلم کے ہدایتکار ہیں ،فلم کا نام ’’کنگ فویوگا‘‘اوراس کے ہیرو جیکی چن ہوں گے ۔

    کترینہ کیف اس فلم میں چینی یونیورسٹی میں پڑھانے والی بھارتی پروفیسر کاکرداراداکریں گی جبکہ جیکی چن ایک چینی ماہر آثار قدیمہ  آرکیالوجسٹ  کا کرداراداکررہے ہیں جو ماگادا دور کے زیر زمین خزانوں کا کھوج لگانے میں پروفیسر کی مدد کرتے ہیں ۔

    فلم میں مارشل آرٹ کے ماہر جیکی چن نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے،اس فلم میں دلچسپ بات یہی ہے کہ کترینہ کیف اس میں بہت سے ایکشن سین کریں گی۔

    فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کر دی جائے گی۔ یہ بالی ووڈ اداکارہ کی پہلی انٹرنیشنل یا ہالی ووڈ فلم ہے۔ ان سے قبل ایشوریا رائے اور ملیکہ شیراوت چند فلموں میں کردار نبھا چکی ہیں۔

  • بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان  کی نیندیں اڑا دیں

    بھارتی فلم کی عکس بندی نے مائرہ خان کی نیندیں اڑا دیں

    ممبئی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان جو آج کل بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم  رئیس  کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں، اور اس فلم کیلئے بے پناہ محنت بھی کررہی ہیں۔

    اس حوالے سے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف ہوں کہ سونے کا ٹائم بھی نہیں مل رہا۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم رئیس مائرہ خان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، صرف اس لئے نہیں کہ یہ ان کی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے بلکہ اس لئے کہ مذکورہ فلم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بہت بڑے نام بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں،جس میں شاہ رخ خان کانام سر فہرست ہے۔

    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے چند روز قبل ایک ایک انٹرویو میں مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ مائرہ خان ایک باصلاحیت اور سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں،اور مجھے خوشی ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم رئیس آئندہ سال 2016 میں عید کے موقع پرریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

  • سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ حسینہ سوناکشی سنہا فلموں کے بعد اب ٹی وی نظر آئیں گی، بالی ووڈ اداکارہ رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی ۔

    سوناکشی سنہا بچوں کی گلوکاری کے فن کو پیش کرنے والے ریئلٹی شو میں جج بن رہی ہیں، اداکارہ نے پروگرام میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دل سے بچی ہیں اور بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔

    سوناکشی ان دنوں اپنی نئی فلم اکیرا کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی ہے ۔

    بالی وڈ کی کئی حسیناؤں کے بعد اب دبنگ گرل بھی انٹری دینے چھوٹی اسکرین پر جارہی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ مست مست نینوں والی سوناکشی اس شو کا پارٹ بننے پر خاصی پرجوش ہیں۔

  • بریٹ لی نے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

    بریٹ لی نے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

    سڈنی: دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر بریٹ لی اب بالی ووڈ فلم ان انڈین میں بطور ہیرو جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    بریٹ لی گراؤنڈ میں آئے تو کھلاڑیوں کے ہوش اڑجائیں، فاسٹ بولنگ کے سامنے بیٹسمین بے بس ہوجائیں۔

     دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر بریٹ لی اب بولی ووڈ میں ہیروز کی وکٹیں اڑانے آرہے ہیں اپنی پہلی فلم ان انڈین میں محبت اور کامیڈی کی مکسچر اس فلم میں بریٹ لی بطور ہیرو دکھائی دینگے،جو آٹھ سالہ بچے کی ماں کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

     فلم کےگانوں کے مناظر عکسبند کیے جاچکے ہیں، بریٹ لی بھارتی فلم وکٹری میں بھی کردار ادا کرچکے ہیں اور گلوکارہ آشا بھوسلے کے ایک گانے میں ماڈلنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

  • سوناکشی سہنا نے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن کیلا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    سوناکشی سہنا نے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن کیلا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کو مسلسل تیسری مرتبہ بالی ووڈ کی بدترین اداکارہ کا گولڈن کیلا ایوارڈ دے دیا گیا۔

    بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو 2014 میں بدترین اداکاری پر اس سال بھی تیسری مرتبہ بہترین بدترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ بدترین اداکار کا ایوارڈ ارجن کپور اور بدترین فلم کا ایوارڈ”ہم شکل ” کے نام رہا ۔

     اس کیٹیگری کیلئے 27 سالہ سوناکشی کے مقابلے میں کترینہ کیف، سونم کپور، تمنا بھاٹیا اور جیکولین فرنینڈس تھیں۔

     ”ساتویں گولڈن کیلا ایوارڈز” کی رنگا رنگ تقریب نئی دہلی میں ہوئی جہاں سال دو ہزار چودہ کیلئے بد ترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ایکشن جیکسن ، ہالی ڈے اور لینگا کیلئے سوناکشی سنہا کو دیا گیا ۔

    بدترین اداکار کا ایوارڈ ارجن کپور کے نام رہا،  انہیں یہ ایوارڈ فلم غنڈے اور ایوری تھنگ ایلس کیلئے دیا گیا ۔

     بدترین فلم کا ایوارڈ اداکار سیف علی خان کی فلم ”ہم شکل ”کے نام رہا، اس کے علاوہ بدترین فلم ڈائریکٹر پربھو دیوا نے حاصل کیا ۔

    جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف بدترین نئے اداکار، یویو ہنی سنگھ بدترین موسیقار اور ”یاریاں” بدترین گانا قرار پائے۔

  • عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں

    عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی معصوم اور بھولی بھالی شکل صورت والی عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں جس کے بعد تو انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز ان کے گھر کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہو گئے۔

     اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایا اور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔

    بھولی سی صورت ، شرارتی ادائیں اور آنکھوں میں مستی ، بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغازفلم ’’سنگھرش‘‘ میں چائلڈ سٹار سے کیا۔

     فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ بھٹ نے دو ہزار بارہ میں پہلا مرکزی کردار فلم ”سٹودنٹ آف دی ائیر” میں ادا کیا ۔

    دو ہزار چودہ میں عالیہ بھٹ نے ’’ہائی وے‘‘ میں شاندار اداکاری کیساتھ گلوکاری  کے بھی جوہر دیکھائے۔

    اسی سال عالیہ بھٹ نے ٹوسٹیٹ اور ہمٹی شرما کی دلہنیا جیسی کامیاب فلمیں اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ۔

  • میری شادی ہوچکی ہے ، اداکارہ میرا

    میری شادی ہوچکی ہے ، اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی ہسپتال سے ہو چکی ہے اور وہ ہی ان کا شوہر ہے۔

    شرمیلافاروقی کی دعوت ولیمہ پرمیرا نے اسپتال کیلئےعطیہ کی اپیل کترے ہوئے کہا کہ ان کی شادی ہسپتال سے ہو چکی ہے اور وہ ہسپتال بنانے کے بعد ہی اپنی اصل شادی کا سوچیں گی۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عوام پانچ پانچ روپے بھی دیں تواسپتال کیلئے کروڑوں روپے جمع ہوجائیں۔

    پاک افریقہ میچ پر بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ سرفراز نے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے ان کو اگلے میچز میں بھی موقع دینا چاہیے۔

    اداکارہ میرابھی سرفرازکی مداح نکلیں،شرمیلافاروقی کی شادی میں وہ وکٹ کیپربیٹسمین کےگن گاتی رہیں ان کا کہناتھا کہ سرفرازنےدھوکہ نہیں دیا، بہتریں بیٹنگ کی اور بہت اچھے کیچ پکڑے۔