Tag: Bollywood

  • سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

    ممبئی (22 اگست 2025): معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کیلیے درخواست دائر کر دی جس میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی کو بنیادی وجہ قرار دیا گیا۔

    سنیتا آہوجا نے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی۔

    واضح رہے کہ عدالت نے گووندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا اور جون سے دونوں کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اداکار کی اہلیہ وقت کی پابند اور عدالت میں پیش ہوتی رہیں لیکن وہ مسلسل غیر حاضر رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

    حالیہ وی لاگ میں سنیتا آہوجا کو شادی اور طلاق پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وی لاگ میں وہ ایک مندر میں گئین اور بتایا کہ وہ بچپن سے یہاں آ رہی ہیں۔

    اداکار کی اہلیہ مزید کہتی ہیں کہ جب میں گووندا سے ملی تو میں نے دیوی سے دعا کی کہ میری ان سے شادی ہو جائے اور اچھی زندگی گزاروں، دیوی نے میری دعا قبول کی اس نے مجھے دو بچوں کا تحفہ بھی دیا لیکن زندگی میں ہر سچائی آسان نہیں ہوتی ہمیشہ اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اچھے آدمی اور اچھی عورت کو تکلیف پہنچانا درست نہیں، میں دیوی کے تینوں روپوں سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتی ہوں، حالات جیسے بھی ہوں جو بھی میرے خاندان کو توڑنے کی کوشش کرے گا دیوی انہیں معاف نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے مستقل اختلاف اور مختلف طرز زندگی کی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ گووندا کی 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے بڑھتی قربت مبینہ طور پر ان کی علیحدگی کا ایک بڑا عنصر ہے۔

    بعد میں ان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ جوڑے نے چھ ماہ قبل طلاق کیلیے درخواست دائر کی تھی لیکن وہ دوبارہ اکٹھے ہو رہے تھے۔

  • نمیر خان بالی ووڈ کے کس ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    نمیر خان بالی ووڈ کے کس ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے بالی ووڈ کے دو عظیم ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    نمیر خان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں حال ہی میں وہ ایک ڈرامے میں عمار بختیار کے کردار سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    تاہم وہ اب ایک اور بڑے پروجیٹ ‘ میں منٹو نہیں ہوں میں نظر آنے والے ہیں، اس ڈرامے کا مرکزی کردار میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور سجل علی شامل ہیں جس کا شائقین بے صبری سے انتظار رہے ہیں۔

    نمیر خان نے ’میں‘ کے سیٹ سے تصویر شیئر کردی

    تاہم اداکار نمیر خان نے حال ہی میں انٹرویو دیا میں انہوں نے ایک نوجوان اداکار کے طور پر اپنے سفر اور شوبز میں آگے بڑھنے کی اپنی خواہشات کے بارے میں بتایا۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ میں مثبت یا منفی کرداروں میں خود کو قید نہیں کرتا ہوں اس لیے میں ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، ایسا کردار جو دل کو چھو لے اور یہی فن ہے۔

    اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ خود کو صرف ڈراموں تک محدود نہیں رکھنا چاہتے، میں فلموں میں بھی کام کرنا چاہتا ہوں، میں مستقبل میں کینیڈا میں بھی کام کا خواہشمند ہوں جہاں میرے لیے بہت سے مواقع بھی موجود ہیں۔

    نمیر خان کا مزید کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ کے فن کا بہت بڑا مداح ہوں اگر مجھے کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو میں بالی ووڈ کے امتیاز علی اور سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔

  • فواد خان نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    فواد خان نے اپنی نئی بالی ووڈ فلم کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

    پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً 9 برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم کا پہلا ٹیزر پچھلے ہفتے جاری کیا گیا، اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔

    جبکہ حال ہی میں فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کیا گیا تھا، اس فلم کے  رومانوی گانے کا ٹائٹل ‘خدایا عشق’ ہے جس میں  فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا گیا۔

    فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے کا ٹیزر جاری

    تاہم اب فواد کے بالی ووڈ میں واپسی پر معاوضے سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے، پاکستانی اداکار آخری بار 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے لیکن دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کہ وجہ سے وہ ہندوستانی فلم انڈسٹری سے غائب ہوگئے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنا معاوضہ بھی بڑھادیا ہے اور فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری کیلئے فواد خان نے 5 سے 10 کروڑ  بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔

    دوسری جانب فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ  وانی کپور کا معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ 15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔

  • بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سلیم خان نے سلمان سے کیا پوچھا تھا؟

    بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سلیم خان نے سلمان سے کیا پوچھا تھا؟

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل والد سلیم خان نے مجھ سے کئی اہم سوال ہوچھے تھے۔

    سلمان خان آج ایک سپر سٹار ہیں لیکن بالی ووڈ میں جن انہوں نے قدم رکھا تو ان کے بارے میں شکوک تھے، جس پر ان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بھی ان کی رہنمائی کی تھی۔

    حال ہی میں اداکار سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈ کاسٹ ’دم بریانی ‘ میں پہلی بار شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملنے والا مشورہ اپنے بھتیجے تک پہنچایا۔

    سلمان خان کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پرومو میں سلمان خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق بتایا کہ والد نے میری رہنمائی کی، لیکن انہوں نے اس دوران مجھ سے کچھ قیمتی سوالات پوچھے۔

    اداکار نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا، تو میرے والد نے مجھ سے پوچھا تھا کہ ’کیا تم ایکشن کر سکتے ہو؟’ میں نے کہا ہاں، پھر انہوں نے پوچھا، کیا تم 10 لوگوں کو مار سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں۔’

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)

    سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ’پھر سلیم خان نے  پوچھا کہ کیا تم وکیل بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں، کیا تم پولیس والا بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں، محلے کا دادا بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں تو انہوں نے کہا تو اس انڈسٹری مین زیادہ سے زیادہ تمہیں کوئی لو اسٹوری ملے گی‘۔

    سلمان خان نے کہا کہ والد کی یہ باتیں میرے ذہن میں بیٹھ گئیں جس کے بعد میں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی۔

    ساتھ ہی سلمان خان نے ارہان کو ہر لمحے کیلئے تیار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ’تمہیں بھی انڈسٹری میں ان لوگوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، وہاں ٹائیگر شروف ہوگا، شاہد کپور ہوگا، ورون دھون ہوگا، سدھارتھ ملہوترا ہوگا کیا تم ابھی خود کو ان سے بہتر سمجھتے ہو؟

    سلمان خان کے اس سوال نے ارہان خان کو لاجواب کردیا تو ارہان نے کہا کہ ’بالکل نہیں ‘جس پر سلمان خان نے اپنے بھتیجے کو نصیحت کی کہ تمھیں کامیاب ہونے کے لیے اداکاروں کی اچھی خصوصیات سیکھنی چاہئیں اور خود کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

  • ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ہانیہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بن گئیں ہیں، اداکارہ نے اےآر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کے کردار سے نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے دل بھی جیت لیے، اداکارہ کو اس کردار سے سرحد پار سے کافی پذیرائی ملی ہے۔

    راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز میں ردعمل

    اداکارہ ہانیہ نے حال ہی میں لندن میں فنڈ رائیزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمانِ شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ہانیہ عامر نے کہا کہ اگر انہیں کبھی کسی اچھے پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ بالی ووڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی دیکھنا چاہتی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور ان کے ڈرامے بہت پسند ہیں، وہ اچھی اور چلبلی ہیں، میں نے سلمان خان کو فون اور ای میل کی ہے کہ اس پاکستانی لڑکی کو دیکھیں آپ کیا ان تھکی ہوئی بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں آپ ان کے ساتھ کام کریں آپ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگے گی۔۔

  • ’یہ گینگسٹرز سانپ سے زیادہ خطرناک ہیں: پرینکا کا بالی ووڈ چھوڑے کا فیصلہ درست تھا‘

    ’یہ گینگسٹرز سانپ سے زیادہ خطرناک ہیں: پرینکا کا بالی ووڈ چھوڑے کا فیصلہ درست تھا‘

    2023 کے اوائل میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا نے بالی ووڈ کے ایک پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ میں سائیڈ لائن کرنے سے متعلق انکشاف کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔

    بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ 2023 کے آغاز میں انہیں محسوس ہوا کہ فلم انڈسٹری میں انہیں سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، اس وجہ سے انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پرینکا چوپڑا کے اس انکشاف نے بالی ووڈ کے کئی شخصیات کو حیرت میں ڈال دیا تھا تاہم اب بالی ووڈ کے ایک اور اداکار و ہدایتکار نے پرینکا چوپڑا کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار و ہدایتکار شیکھر سمن نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کو سراہاتے ہوئے اپنے تلخ تجربات سے متعلق گفتگو کی۔

    شیکھر سمن نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی مثال دی کہ کیسے ان کی موت کے بعد بالی ووڈ کا اصل چہرہ سامنے آیا۔

    شیکھر سمن نے پوسٹ میں لکھا کہ ’پرینکا چوپڑا کے سنسنی خیز انکشافات کوئی حیرت کی بات نہیں تھی، یہ بات مشہور ہے کہ فلم انڈسٹری کے اندر موجود گینگ کس طرح کام کرتے ہیں، وہ آپ کو دباتے، کچلتے اور ستاتے رہتے ہیں جب تک کہ آپ ختم نہ ہو جائیں، اور یہی سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی ہوا تھا۔‘

    شیکھر سمن نے لکھا کہ ’یہ گینگسٹرز سانپ سے زیادہ خطرناک ہیں، ایسا ہی دوسروں کے ساتھ بھی ہوگا، بالی ووڈ انڈسٹری کا یہی طریقہ ہے، چیزیں اسی طرح خراب ہوتی ہیں، یا اسے قبول کریں یا چھوڑ دیں اور پرینکا نے چھوڑنے کا فیصلہ کیا، شکر ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا، اب ہمارے پاس ایک حقیقی عالمی آئیکون ہے جو ہالی ووڈ میں انڈیا کی نمائندگی کر رہی ہے۔

    کسی کا نام لیے بغیر شیکھر سمن نے کہا کہ ’چار لوگ میرے ارد گرد بھی ایسے تھے جنہوں نے مجھے اور پھر میرے بیٹے کو سائیڈ لائن کرنے کی پوری کوشش کی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ ’ انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے مجھے سائیڈ لائن کیا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں۔‘

    یاد رہے کہ دوسری جانب اداکارہ پرینکا چوپڑا ایک لمبے عرصے بعد بھارتی سینما میں ’ایس ایس ایم بی 29‘ سے کم بیک کرنے جا رہی ہیں۔

  • سال 2024 بالی وڈ کیلیے کیسا رہا؟ – آڈیو

    سال 2024 بالی وڈ کیلیے کیسا رہا؟ – آڈیو

    2024 کے دوران بالی وڈ میں کئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس سال ہمیں کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملے۔ مختلف اصناف کی بات کی جائے تو ایکشن تھرلر اور ہارر کامیڈی فلمیں سب سے زیادہ پسند کی گئی۔

    ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی ’پشپا 2‘ انتہائی قلیل وقت میں سب سے زیادہ بزنس کر کے سال کی سپُر ہٹ ثابت ہوئی۔

    2024 کی دیگر کامیاب فلموں، بھارتی انڈسٹری میں پروان چڑھنے والے نئے ٹرینڈ اور سال 2025 میں کس طرح کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی، اس بارے میں جاننے کیلیے سنیے یاسین صدیق کے اس آڈیو پوڈکاسٹ میں۔۔۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں اور پوڈکاسٹ – ARY Radio

     

  • سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    سنجے دت نے ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ میں نہ آنے کا مشورہ کیوں دیا تھا؟

    بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ماضی میں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ مقبول اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے کو فلم انڈسٹری میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔

    1993 میں فلم انڈسٹری میں ڈیبیو سے قبل اداکارہ ایشوریا رائے پہلے ہی بھارت میں ایک معروف ماڈل تھیں، اس عرصے کے دوران اداکارہ نے پہلی بار ایک میگزین فوٹو شوٹ میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کیا۔ سنجے دت اداکارہ کی خوبصورتی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے ایشوریا کو اداکاری میں کیریئر بنانے کے بجائے ماڈلنگ پر قائم رہنے کا مشورہ دیا۔

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے بھارتی انٹرٹنمنٹ سے گفتگو میں ماضی کی یاد تازی کی اور بتایا کہ پہلی بار ایشوریا کو پیپسی کے اشتہار میں دیکھا، تو میں نے کہا وہ خوبصورت عورت کون ہے!

    سنجو بابا نے کہا کہ میری بہنیں پریا اور نمرتا دت ایشوریا کی خوبصورتی سے مسحور تھیں اور انہیں ان سے ملنے کا موقع بھی ملا، اسی لیے انہوں نے مجھے سختی سے تنبیہ کی تھی کہ میں اسے پھول نا بھیجوں، نا ہی اس کا فون نمبر لوں۔

    تاہم فلم انڈسٹری کے چیلنجز سے آگاہ سنجے نے ایشوریہ کو خبردار کیا اور کہا کہ میں ایشوریا کو اس انڈسٹری میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ اس سے ایش کے چہرے کی معصومیت ختم ہوجائے گی، یہاں بہت کام کرنا پڑتا ہے، یہ انڈسٹری اسے تبدیل کردے گی۔

    خیال رہے کہ اداکار سنجے دت اور ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم کسی سے کم نہیں اور 2005 میں شبد میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

  • بالی وڈ کے دوبارہ عروج کے پیچھے منفرد کہانیاں اور نئے چہرے نہیں؟  تو پھر وجہ کیا ہے؟

    بالی وڈ کے دوبارہ عروج کے پیچھے منفرد کہانیاں اور نئے چہرے نہیں؟ تو پھر وجہ کیا ہے؟

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ابتداء سال 2019ء کے اختتامی مہینوں سے ہوئی جو تقریباً 3 سال تک اپنے عروج پر رہی، اس وباء نے صحت کے مسائل سے لے کر معیشت تک تمام معاملات کو بگاڑ کر رکھ دیا تھا۔

    ان ہی بدترین معاشی حالات میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ اگر بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی بات کی جائے تو بھارت میں بھی بہت سے فنکار اپنا گزر بسر کرنے کیلئے متبادل روزگار کی تلاش میں سرگرداں رہے۔

    کورونا وائرس کے بعد کا دور :

    کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نے باکس آفس پر دھوم مچا دی اور فلموں کی پے در پے کامیابیوں نے بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے جس کی بڑی وجہ بہترین ہدایت کاری قرار دی جا رہی ہے۔

    ‘فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان 

    اور پھر وقت بدلا جس سے بالی وڈ کی جان میں جان آئی اور بھارتی فلموں کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے لیکن اس کے بعد فلم ’جوان‘ باکس آفس پر اس سے بھی بڑی بلاک بسٹر فلم بن کر سامنے آئی۔

    Pathan Movie

    دیپیکا پڈوکون اور شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے54 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

    دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے بھی ریلیز کے پہلے ہی دن دنیا بھر سے 150 کروڑ روپے کی کمائی کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    Jawan film

    کنگ خان کی پٹھان کو جہاں سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا، وہیں ’جوان‘ کے ہدایت کار مشہور تامل فلم ساز ایٹلی تھے۔

    ساؤتھ انڈین ہدایت کاروں کی بڑھتی ہوئی طلب :

    فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی اور اس کے بعد سندیپ ریڈی وانگا کی اینمل کے سپر ہٹ ہونے کے بعد ہندی سینما میں ساؤتھ انڈین ہدایت کاروں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    بالی وڈ فلموں کے ہدایت کاروں کی نسبت ساؤتھ انڈین فلموں کے ہدایت کاروں کے بارے میں عام طور پر تاثر یہ ہے کہ یہ اپنے ہیروز کو اسکرین پر زیادہ بہتر طریقے سے پیش کرتے ہیں اور فلم بینوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکشن فلمیں تخلیق کرتے ہیں۔

    بالی وڈ کے فلم ساز عام طور پر ہالی وڈ طرز کے صاف ستھرے اور جدید انداز کے ایکشن کی طرف مائل ہوتے ہیں جبکہ ساؤتھ انڈین فلموں کے ہدایت کار دیسی ایکشن کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کرتے ہیں۔

    اب ایک نظر ان آنے والی چند بڑی اور نئی فلموں پر ڈالتے ہیں جن کے ہدایت کار جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔

    باغی4 :

    Baaghi 4 india

    ان میں پہلی فلم ہے باغی 4 جس کے ہیرو ٹائیگر شروف اور ہدایتکار کنڑ فلم ساز اے ہرشا ہیں، یہ فلم 5 ستمبر 2025 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

    جٹ :

    Jaat india

    اداکار سنی دیول کی ایکشن فلم جٹ آئندہ سال 2025 میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، مذکورہ فلم تیلگو فلموں کے ہدایت کار گوپی چند مالینی کی ڈائریکشن میں بن رہی ہے اور ایک بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہے۔

    بے بی جان :

    Baby John india

    اداکار ورون دھون کی آنے والی فلم ”بے بی جان“ کی ہر جگہ دھوم مچی ہوئی ہے، جس میں ہیرو ورون دھون ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار تامل فلم ساز کلیس ہیں (جو ایٹلی کے اسسٹنٹ رہ چکے ہیں)۔ مذکورہ فلم رواں سال 25 دسمبر2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

    دیوا :

    Deva india

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘دیوا’ بھی ریلیز کیلیے جلد پیش کی جائے گی، جس میں وہ ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کرہے ہیں۔ مذکورہ فلم کے ہدایت کار ملیالم فلم ساز روسن اینڈریوز ہیں اور یہ فلم 14 فروری 2025 کو ویلینٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

    سوریا :

    Soorya india

    ملیالم فلم ’جوزف‘ کی آفیشل ریمیک فلم ’سوریا‘ میں سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اسے ملیالم ہدایت کار ایم پدما کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

    سکندر :

    Sikandar india

    اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کو گجنی، دربار، ہالیڈے فیم کے تامل فلم ساز اے آر مروگا داس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ پروڈیوسرز نے فلم کو ایک یادگار میوزک البم کے ذریعے خاص بنانے کا عزم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ فلمیں پروڈکشن کے مختلف مراحل میں ہیں، جبکہ دیگر فلمیں بھی ہیں جن کا یا تو اعلان ہوچکا ہے یا ان پر کام جاری ہے۔

    ماضی کے چند بڑے ہدایت کار :

    1980کی دہائی میں بھی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ہدایت کاروں نے بالی وڈ پر راج کیا تھا۔ جن کی بدولت ان فلموں نے باکس آفس پر نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔

    Himmatwala india

    ان انتہائی کامیاب اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکار جیتندر کی فلم ’ہمت والا‘ ’جسٹس چودھری‘ اور کے راگھویندر راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی شاندار فلم ’تحفہ‘ کے علاوہ کمل ہاسن کی فلم ’ایک دوجے کے لیے‘ کے ہدایت کار کے بال چندر تھے۔ اس کے علاوہ راجیش کھنہ اور جیتندر کی فلم ’مقصد‘ جس کے ہدایت کار کےباپیا تھے۔

    Tohfa india

    موجودہ صورتحال کے تناظر میں اگر یہ کہا جائے کہ (بالی وڈ) ہندی سینما میں ایک بار پھر ساؤتھ انڈین فلموں کے ہدایت کاروں کا دور واپس آگیا ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اگر یہ فلمیں عوام کو اسی طرح تفریح فراہم کرتی رہیں تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی۔

  • بالی ووڈ میں آفر کے بعد بھی معمر رانا نے کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار نے وجہ بتادی

    بالی ووڈ میں آفر کے بعد بھی معمر رانا نے کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار نے وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ڈائریکٹر معمر رانا نے بالی وڈ فلموں کی آفرز کے باوجود کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    معمر رانا ایک انتہائی مشہور اور بہترین پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار اور ہدایت کار ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا، اداکار نے محرم، روشن ستارہ اور دل، دیا، دہلیز جیسے چند قابل ذکر ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

    حال ہی میں معمر رانا نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ میں آفرز سے متعلق گفتگو کی۔

    معمر رانا نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھارت سے دو فلموں کیلئے آفرز آئیں لیکن پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات پیچیدہ ہوگئے، میں تب ہی بھارت جاؤں گا جب میری حکومت مجھے اجازت دے گی ورنہ کام نہیں کروں گا۔

    اداکار معمر رانا نے کہا کہ مجھے بھارتی فلم ’سنجو‘ بہت پسند آئی، میں اس کردار کو کرنا چاہوں گا کیونکہ اس فلم میں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے بہت شاندار کام کیا ہے۔

    معمر رانا کا کہنا تھاکہ میں نے ایک دن میں 12 شوٹنگز بھی کی ہیں لیکن شکر ہے کسی فلم کا ڈائیلاگ کسی دوسری فلم میں نہیں بولا ہے۔