Tag: bollywood actor

  • مشہور بالی وڈ اداکار جو 26 سال سے لاپتہ ہے!

    مشہور بالی وڈ اداکار جو 26 سال سے لاپتہ ہے!

    ممبئی : بھارتی فلموں کا وہ نامور اداکار جس نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، جس نے اپنے دور کی ہر کامیاب ہیروئن کے ساتھ کام کیا، لیکن 26 سال قبل ایسا غائب ہوا کہ آج تک اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

    جی ہاں !! لاپتہ ہونے والے وہ اداکار راج کرن ہیں، جنہوں نے 100 سے زائد بھارتی فلموں میں بھی کام کیا، ان کی گمشدگی ایک حل نہ ہونے والا معمہ بنی ہوئی ہے، اور ان کے اہل خانہ بھی آج تک انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

    راج کرن ممبئی کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1975 میں بی آر اشارا کی فلم ‘کاغذ کی ناو’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ 1980 کی دہائی میں انہیں 100 سے زائد فلموں میں کام ملا، انہوں نے بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا۔

    راج کرن

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دن وہ اچانک غائب ہوگئے اور 26 سال سے آج تک لاپتہ ہیں۔اداکار ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کی خبر پہلی بار سال 1999میں سامنے آئی تھی۔

    داکار راج کرن اپنی سپر ہٹ فلموں "قرض” اور "ارتھ” کے لیے مشہور تھے، لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کے بارے میں کوئی مصدقہ خبر نہیں مل سکی ہے۔

    actor missing

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کرن نے سال 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارت چھوڑ کر امریکہ کا رخ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت ذہنی دباؤ اور ممکنہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔

    امریکہ منتقل ہونے کے بعد ان کا اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ اچانک منقطع ہوگیا تھا، ان کی بیٹی، اہلیہ اور بھائی سمیت کسی کو بھی ان کی کوئی خیر خیریت نہیں مل رہی تھی۔

    ان کے لاپتہ ہونے کے کچھ عرصے بعد مختلف ذرائع ابلاغ میں راج کرن کی موت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ تاہم، ان کے بھائی گووردھن ٹھاکر نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ راج کرن زندہ ہیں، لیکن ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایک نفسیاتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    بعد ازاں اس حوالے سے ایک اور خبر ملی جب کچھ سال قبل یہ افواہ پھیلی کہ راج کرن کو امریکی شہر اٹلانٹا کے ایک اسپتال میں پایا گیا ہے۔ تاہم، ان کی بیٹی رِشیکا نے یہ دعویٰ مکمل طور پر رد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف مفروضات ہیں، اور ان کے والد کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق شدہ اطلاعات نہیں ہیں۔

    کئی سال کی کوششوں کے باوجود اداکار راج کرن کے موجودہ مقام یا ان کی ذہنی حالت کا پتہ نہیں چل سکا، ان کی گمشدگی آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

  • ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ ’اب میں بدل گیا ہوں پہلے مجھے ڈر لگتا تھا کہ لوگ کیا بولیں گے‘، اداکارہ کہتی ہیں کہ’’ اب مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں ہی لوگوں کو کچھ نہ بول دوں۔

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    روینہ ٹنڈن نے 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ نے یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔

    تاہم اب وہ ایک ویب سریز ’کرما کالنگ‘ میں جلد ہی نظر آئیں گی۔

  • بالی ووڈ اداکار کا پورا خاندان کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

    بالی ووڈ اداکار کا پورا خاندان کورونا وائرس کا شکار ہوگیا

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار پورب کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان کورونا وائرس میں مبتلا تھا، گزشتہ دو ہفتوں سے گھر والوں کے ساتھ سیلف آئیسولیشن میں رہ رہا ہوں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے اہل خانہ میں عام فلو جیسی علامات تھیں لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ وہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

    بالی ووڈ اداکار پورب کوہلی لندن میں گزشتہ دو ہفتوں سے خاندان کے ساتھ سیلف آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں، انہوں نے ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ اب تقریبا دو ہفتوں کے بعد ان کے کنبہ کے افراد صحتیاب ہورہے ہیں۔

    اس سے قبل ایک ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان لوگوں کی طبیعت خراب تھی لیکن بعد میں ٹھیک ہوگئی تھی، اب تقریبا دو ہفتوں کے بعد انہوں نے لکھا کہ دوستو ! ہمیں عام فلو تھا۔

    ہم نے اپنی علامتیں جنرل فیزیشین کو بتائیں تو انہوں نے کہا کہ ہم کورونا سے متاثر تھے حالانکہ یہ بالکل عام فلو جیسا ہی تھا ، لیکن کافی نزلہ زکام اور بلغم تھا۔ سانس لینے میں بھی پریشانی ہوئی تھی۔

    پربو کوہلی نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کی بیٹی انایا کی طبیعت خراب ہوئی۔ اس کو دو دنوں کیلئے سردی زکام ہوا تھا۔ اس کے بعد اہلیہ لکی پایٹین کے سینے میں کچھ پریشانی محسوس ہوئی، انہیں بھی کھانسی کی پریشانی ہوئی، سبھی لوگ بلغم والی علامتوں کو لے کر بات چیت کررہے تھے۔

    اسی درمیان مجھے زبردست طریقے سے سردی ہوگئی ۔ ایک دن تو کافی ڈراؤنا تھا ۔ تقریبا تین دنوں تک مجھے اس سے گزرنا پڑا حالانکہ اس دوران بخار تیز نہیں تھا ہم تینوں لوگوں کے جسم کا درجہ حراست 100 سے 101 فارن ہائٹ تک ہی تھا۔

    خیال رہے کہ پربو کوہلی نے راک آن ، راک آن ٹو ، ٹائپ رائٹر ، آوارہ پن ، شادی کے سائیڈ افیکیٹ میں کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ شرارت ، سارے گاما پا سنگنگ سپراسٹار میں بھی نظر آچکے ہیں۔

  • معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    نئی دہلی : چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے معروف بالی ووڈ اداکار دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار اور معروف کامیڈین دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینار اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر بھارت میں 1941 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1966 میں 25 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    کامیڈی کے بادشاہ دینار کنٹریکٹر نے بالی ووڈ کی متعدد مزاحیہ و رومانوی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1992 میں بنائی گئی فلم’کھلاڑی‘ سے ملی جس میں دینار نے پرنسپل کا کردار ادا کیا۔

    دینار کی مشہور فلموں میں 1999 میں شارخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم بادشاہ، 1992 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم کھلاڑی اور کرینہ کپور کی مزاحیہ رومانوی فلم 36 چائینہ ٹاؤن شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دینار نے متعدد گجراتی و ہندی تھیڑ بھی کام کیا ہے کہ اور دینار نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی تھیڑ سے کیا تھا اس کے علاوہ متعدد مزاحیہ ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ، دو اور دو پانچ اور کبھی ادھر اور کبھی ادھر شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دینار کنٹریکٹر کو رواں برس جنوری میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دینار کنٹریکٹر کی موت پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دینار کی موت سے وہ سخت اداس ہیں۔

  • عمران خان کو بھارتی فلم اسٹار عامرخان کا ٹیلی فون ،  نیک تمناؤں کا اظہار

    عمران خان کو بھارتی فلم اسٹار عامرخان کا ٹیلی فون ، نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی عمران خان کے فین ہیں، عامر خان نے الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بالی ووڈ اسٹارعامر خان نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کھلاڑیوں کو ٹیلیفون کیا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا جبکہ سرحد پار سے کسی کھلاڑی یا شوبز شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب مختصر ہوگی، ایوان صدر میں تقریب تیرہ اگست کو سجائے جانے کا امکان ہےجس میں شرکت کرنے کے لیے سرحد پار کھلاڑیوں نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں : پاک بھارت تعلقات، رشی کپور نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی


    یاد رہے اس سے قبل کپل دیو، نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جبکہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اچھی تقریر کی ہے، پاک بھارت تعلقات پر عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہیں، وہ پاکستان کی نیا پار لگا دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے، عرفان خان کا مداحوں کے نام کھلا خط

    ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے، عرفان خان کا مداحوں کے نام کھلا خط

    لندن : بالی ووڈ ورسٹائل اداکارعرفان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ، عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا، جس میں کہا ایسا لگتا ہے زندگی کا سفر ختم ،منزل قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زندگی کی جنگ لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان‌ خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا ، خط میں عرفان‌ خان نے کھل کر بیماری اورخوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

    ورسٹائل اداکار نے اعتراف کیا کہ ان میں بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں تکلیف سے گزرنا پڑا، اب وہ خوف اوردرد ایک ساتھ محسوس کرتے ہیں۔

    عرفان‌ خان نے خط میں لکھا کہ کچھ وقت پہلے تک زندگی کو ایسا محسوس کرتے تھے کہ بس میں میں تیز رفتار ٹرین میں سفر کررہا تھا، تیزی سے خوابوں، خواہشات، خوشیوں اور منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کے سفر کے دوران کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا ،’بس اب آپ کا سفر ختم ہونے کو ہے، آپ کی منزل قریب ہے۔اب آپ اس ٹرین سے اتر کر نیچے آئیں‘۔

    بالی ووڈ اداکار نے خط میں اپنی بیماری کو کڑا امتحان اور کھیل میں آجانے والی خرابی یا رکاوٹ قرار دیا، جسے ٹھیک کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    گذشتہ ماہ طویل وقفے کے بعد عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی فلم ’کارروان‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا، جو رواں برس 10 اگست کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : عرفان خان کو کینسر کے مرض‌ کی تشخیص، اداکار کی تصدیق


    اس سے قبل بھی اداکار عرفان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کبھی کبھی آپ کے دن کا آغاز ایسے انوکھے واقعات کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو زندگی کو ہلا کر رکھ دیتا ہے، گزشتہ 15 دن سے میرے اوپر یہی کیفیت طاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش مجھے اچھوتی بیماری کی طرف لے جائے گی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا تاہم اب جب مرض لاحق ہونے کی تصدیق ہوچکی تب بھی میں نے شکست تسلیم نہیں کی۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو باخبر کیا تھا کہ ان میں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی ہے، وہ ان دنوں علاج کیلئےلندن میں موجود ہیں اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹوئٹرمحاذ پرکنگ خان نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

    ٹوئٹرمحاذ پرکنگ خان نے سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

    ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ خان ٹوئٹر میں بھی بازی لے گئے، مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 31 ملین تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر بھی بادشاہ بن گئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد سلمان خان اور عامر خان کے مداحوں سے کہیں زیادہ ہے۔

    ٹوئٹر پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمی شخصیات میں سلمان خان 22 اعشاریہ ایک ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ چار ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے دیگر دس نمایاں فلمی ستاروں میں بالترتیب امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، عامر خان اور دپیکا پڈوکون جبکہ ہریتک روشن نویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت31.6 ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے جبکہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد 31 ملین یعنی امیتابھ بچن سے کم ہے۔

    سال1992میں اپنی فلم ’’دیوانہ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شاہ رخ خان رواں سال سب سے زیادہ دولت کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ، مانوشی چھلر

    کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ، مانوشی چھلر

    ممبئی : نئی حسینہ عالم بھی مسٹرپرفیکشنسٹ کی دیوانی نکلی ، مانوشی چھلر کا کہنا ہے کہ کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ہی کروں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حسینہ عالم 2017 کا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ مانوشی چھلر مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی دیوانی نکلی۔

    مانوشی چھلر کا کہنا ہے کہ فی الحال بالی ووڈ میں کام کرنے کا ارادہ نہیں لیکن جب کام کروں گی تو عامر خان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔

    عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مانوشی نے کہا کہ عامر صرف خود ہی چیلنجنگ کردار نہیں نبھاتے بلکہ دوسروں کو بھی چیلنجنگ کردار کرنے کو دیتے ہیں اسی لئے انکی فلموں میں کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عامر کی ہر فلم حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے کیونکہ ہمیشہ انکی فلموں میں معاشرے سے جڑے مسائل سے متعلق پیغام ہوتا ہے۔


    مزید پڑھیں  : حسن کا تعلق پاکستان یا بھارت سے نہیں: مس ورلڈ


    واضح رہے کہ چند روز مس ورلڈ مقابلے میں بھارت کی مانوشی چلر نے حسینہ عالم کا تاج اپنے نام کیا تھا۔

    مانوشی چھلر مس ورلڈ کا اعزاز جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں کئی تقریبات اور پریس کانفرنسز میں بھی مدعو کیا گیا۔

    یاد رہے کہ مانوشی چھلر کلاسیکی رقاصہ اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ یہ اعزاز جیتنے والی چھٹی بھارتی خاتون ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں نیویارک میں لی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی سگریٹ نوشی میں مصروف ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار کی تصاویر نیویارک کے ہوٹل کے باہر سے لی گئی ہیں، تصاویر میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماہرہ خان کے مداحوں کی جانب سے تصاویر پر سخت تنقید کی جارہی ہے جبکہ پاکستانی شوبز اسٹارز ماہرہ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی دبئی میں دونوں اداکاروں کی تقریب میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، تصاویر کے بعد سے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے دوستی کے چرچے کیے جارہے ہیں، رنبیربھی ماہرہ کی تعریف میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

    ماہرہ رنبیر کو ایک اچھا دوست مانتی ہیں، ایسا بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ تصاویر نئی نہیں بلکہ جولائی کی ہیں، نیویارک میں رنبیر کپور جب اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی کنگ خان کے ساتھ بالی وڈ کی پہلی فلم رئیس باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

    یہ پڑھیں: رنبیر کپوراورماہرہ خان کی نئی ویڈیوزنےانٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بی جے پی رہنما اوراداکارپریش راول کا ارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنے کا مشورہ

    بی جے پی رہنما اوراداکارپریش راول کا ارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنے کا مشورہ

    نئی دہلی : مقبوضہ کشمیرکے عوام پربھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھانا بھارت میں جرم بن گیا، بی جے پی رہنما اور اداکارپریش راول نے عالمی شہرت یافتہ رائٹرارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنے کا مشورہ دے دیا۔

    کشمیریوں کے حق میں بولنا بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ادیبہ، فلم ساز اور کالم نگار ارون دھتی رائے کو مہنگا پڑ گیا، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اداکار پریش روال نے انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کرلیں اور ارون دھتی پر برس پڑے۔

    پریش راول کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو نہیں بلکہ ارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنا چاہئیے تھا۔

    یاد رہے کہ سری نگر کے دورے کے دوران ارون دھتی رائے نے کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردییتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج سات لاکھ سے بڑھاکر70 لاکھ کردی جائے لیکن بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد دبائی نہیں جاسکتی۔

    انہوں نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایسی حکومت رحم کے قابل ہے جو اپنے مصنفین کو دل کی بات کہنے سے روکتی ہے، مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالتی ہے لیکن قتل عام کرنے والے، کرپٹ، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اور دوسرے مجرم آزاد گھوم رہے ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر گھنٹوں سڑکوں پر گھمایا تھا اور یہ اعلان کیا تھا کہ پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا۔

    جس کے بعد دنیا بھر میں ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نے دوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔