Tag: bollywood actor salman khan

  • جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

    جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل سے باہر آتے ہی فلمی دنیا کا رخ کرلیا، اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان ایک ہفتہ قبل ہی نایاب کالے ہرن شکار کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، ممبئی اسٹوڈیو میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں انھیں ساتھی ادارکاراؤں جیکولین اور ڈیزی شاہ کے ساتھ دیکھا گیا۔

    ’ریس‘ بالی ووڈ کی سپر ہٹ ایکشن تھرلر سیریز ہے جس کی پہلی دو فلموں میں سیف علی خان اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جن کی ڈائریکشن عباس مستان نے دی تھی، ریس تھری کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

    ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ انڈیا سے باہر ہونی تھی لیکن سلمان کے کیس کی وجہ سے فلم سازوں نے اس کی شوٹنگ انڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، ریس تھری کی ریلیز  عید کے آس پاس متوقع ہے۔

    اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کردیا گیا

    واضح رہے کہ نایاب کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر اسٹار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ضمانت منظور ہونے کے بعد انھیں جودھ پور جیل سے رہا کردیا گیا تھا، سات مئی کو کیس کی اگلی سماعت کے سلسلے میں انھیں پھر جودھ پور میں حاضر ہونا ہے۔

    فلم کک سے مشہور ہونے والی سلمان اور جیکولین کی جوڑی نے ریس تھری کے لیے ممبئی میں پہلا شیڈول مکمل کرلیا ہے جس میں ٹائٹل ٹریک اللہ دہائی ہے کی شوٹنگ بھی شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہٹ اینڈ رن کیس، ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو بے قصور قرار دے دیا

    ہٹ اینڈ رن کیس، ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو بے قصور قرار دے دیا

    ممبئی : دبنگ خان کو تیرہ سال بعد ممبئ ہائیکورٹ سے کلین چٹ مل گئی، ہٹ اینڈ رن کیس میں ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو بے قصور قرار دے دیا.

    ہٹ اینڈ رن کیس میں ثبوت ناکافی ہونے کے باعث ممبئی ہائیکورٹ نے دبنگ خان با عزت بری کردیا، عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ سلمان خان نشے میں گاڑی چلا رہے تھے جبکہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ پر نہیں لائے گئے، ان ثبوتوں کی بنیاد پر سلمان خان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی.

    واضح رہے کہ سلمان خان پردو ہزار دو میں نشے کی حالت میں ایک شخص کو گاڑی سے کچل کرہلاک کرنے کا الزام تھا۔

    ممبئی کی سیشن عدالت نے رواں سال مئی میں بالی وڈ اسٹار خان کو کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید اور پچیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد سلمان خان ضمانت پر رہا تھے.

  • سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ لولیا سے خاموشی سے منگنی کر لی

    سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ لولیا سے خاموشی سے منگنی کر لی

    ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ رومانیہ کی ماڈل لولیا سے خاموشی سے منگنی کر لی ہے، لولیا کے ہاتھ میں انگوٹھی کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ سلمان اور لولیا نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے۔

    یاد رہے کہ لولیا وینتر فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے وقت سیٹ پر بھی دیکھی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال سلمان کی بہن ارپتا کی شادی میں بھی لولیا نے شرکت کی تھی،اور وہ سلمان کی پوری فیملی سے مل چکی ہیں۔

    اس سال کے شروع میں خبر آئی تھی کہ سلمان نے شادی کا ارادہ کرلیا ہے اور اس سال کے آخر تک وہ اپنی گرل فرینڈ سے سے شادی کر لیں گے.

    فی الحال سلمان خان اور لوليا نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

  • شادی زندگی بھر کیلئے نہیں  ہوتی، سلمان خان

    شادی زندگی بھر کیلئے نہیں ہوتی، سلمان خان

    ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شادی زندگی بھر کیلئے ‌نہیں ہوتی۔

    بگ باس 9 کیلئے کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہاں ساری زندگی کیلئے آپ کسی ایک کے ساتھ بندھ کر نہیں چل سکتے۔

    پریس کانفرس کے دوران صحافی کی جانب سے سلمان خان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کب تک ایک سے دو ہونے کا ادارہ رکھتے ہیں تو انکا کہنا تھا کہ میں ڈبل تو "میں نے پیار کیا” میں ہی ہو گیا تھا اور اب تو سلطان کیلئے ٹرپل ہو رہا ہوں۔

    سلمان خان نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ بتائیں مجھے شادی عارضی کرنی چاہیے یا مستقل؟ تو ایک صحافی کا کہنا تھا کہ وہ خان شادی نہیں کر رہے ہیں، جس پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوئی کہتا ہے کہ شادی کر لوں اور کوئی کہتا نہ کروں، انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کہ لوگ شادی کیلئے قائل کرتے ہیں یا میرے حوصلے پست کرنے کی کو شش کرتے ہیں.

    سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم “پریم رتن دھان پایو” میں مصروف ہیں تاہم ان کی ایک اور نئی فلم “سلطان” کے لیے بھی ٹریننگ کا آغازکر دیا ہے۔

    واضح رہے اس سال سلمان خان کے رئیلٹی شوبگ باس 9کا فارمیٹ بھی ’ڈبل ٹربل‘رکھا گیا ہے۔بگ باس 11اکتوبر سے بھارتی چینل کلرز پر نشر کیا جائے گا۔

  • دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والوں میں بالی ووڈ کے 3اداکار ٹاپ ٹین میں شامل

    دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والوں میں بالی ووڈ کے 3اداکار ٹاپ ٹین میں شامل

    نیویارک: دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والوں میں بالی ووڈ کے اداکار شامل ہوگئے ہیں، بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کے ان سب سے زیادہ کمانے والے 10 اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جنہیں سب سے زیادہ ادا کیا جاتا ہے اور جن کی کمائی ہالی وڈ اداکاروں سے زیادہ ہے۔

    فوربن میگزین نے دنیا کے 34 سب سے زیادہ ادا کیے جانے والے اداکاروں کی فہرست تیار کی ہے،جس میں ہالی ووڈ ایکشن سیریز آئرن مین کے سپر ہیرو رابرٹ ڈاؤ جونیئر سر فہرست ہیں، ان کی سالانہ آمدنی آٹھ کروڑ ڈالر رہی، دوسرے مقام پر چین کے جیکی چین ہیں، جن کمائی پانچ کروڑ ڈالر رہی۔

    فوربس نے بتایا کہ فہرست میں 12 نئے اداکار شامل ہیں، جن میں صرف ہندوستان سے پانچ ہیں، کل 34 اداکاروں کی فہرست میں امریکہ کے بعد ہندوستانی اسٹار زیادہ تعداد میں شامل ہیں۔

     ہالی وڈ اسٹار وین ڈیزل 4کروڑ 70لاکھ کما کر تیسرے نمبر پر رہے۔ بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار بھی سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ ٹین اداکاروں میں شامل ہیں۔ امیتابھ بچن اور سلمان خان 3کروڑ 45لاکھ ڈالر کما کر ساتویں، جبکہ اکشے کمار 3کروڑ 25لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

    کنگ خان شاہ رخ خان اور رنبیر کپور بالترتیب 2.6 کروڑ ڈالر اور 1.5 ملین ڈالر کے ساتھ 18 ویں اور 30 ​​ویں نمبر پر ہیں ۔

    فوربس کے مطابق امیتابھ اپنے 50 برسوں کے کیریئر میں 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں ، بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک سلمان خان سال 1989 سے لے کر اب تک تقریبا 80 فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں  جبکہ اکشے کمار سال 1992 سے لے کر اب تک تقریبا 150 فلموں میں کام کر چکے ہیں ۔

    فوربس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی اداکار رنبیر کپور بالی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک ہیں ، وہ پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔

    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سلمان خان، بگ بی جیسے اداکاروں کی بدولت لیونارڈو ڈی کیپریو ، جانی ڈیپ اور ڈیوائن جانسن جیسے اداکار ٹاپ ٹین کی فہرست سے خارج ہوگئے ہیں۔

  • سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

    سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے  ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی  کے کئی ریکارڈز بنالئے، فلم بجرنگی بھائی جان میں اداکار نوازالدین نے پاکستانی صحافی  چاند نواب کا کردار ادا کیا، شائقین نے فلم میں چاند نواب کے کردار کو بے حد پسند کیا۔

    فلم بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب کے کردار کی بدولت پاکستانی صحافی چاند نواب راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے فلم میں اداکار نوازالدین کے رپورٹر کے کردار سے متاثر ہو کر پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔