Tag: bollywood actor

  • سلمان خان نے شاہ رخ کو بہن کی شادی پر مدعو کر لیا

    سلمان خان نے شاہ رخ کو بہن کی شادی پر مدعو کر لیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی سحر انگیز دنیا میں بعض اداکار ایک دوسرے کو دیکھ کر بھی نہیں راضی‘ انھیں میں سے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ایک ہیں ۔

    سلمان خان اور شاہ رخ خان کی آپس میں سرد جنگ مشہور ہے مگر دوسری طرف بتایا جارہا ہے کہ پچھلے دنوں اداکار سلمان خان نے اپنی بہن کی شادی کے لیے اداکار شاہ رخ خان کو بھی دعوت نامہ دیا ہے‘ اب مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    دوسری طرف سلمان خان نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی ہے اور انھیں اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے دعوت نامہ دیا۔

    سلمان ان دنوں فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دہلی میں ہیں، ایک نیوز چینل کے مطابق وہ اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کا دعوت نامہ دینے کے لیے وزیرِاعظم کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران سلمان کے ساتھ ان کی بہن بھی تھیں۔

  • بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل میں بھی مشکلات کا سامنا

    بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو جیل میں بھی مشکلات کا سامنا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب ہدایتکارہ اکتا کپور نے بھی کھلنایک اداکار پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہ اکتا کپور نے عدالت میں اداکار سنجے دت کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار سنیل شیٹھی کے ساتھ مل کر 2008 میں ایک فلم بنانے کے لئے سنجے دت کو فلم کے لئے کاسٹ کیا اور اس کے لئے سنیل شیٹھی کے کہنے پر انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے پیشگی ادا کئے تاہم بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کچھ اختلافات کی بناء پر وہ معاہدہ ختم کر دیا لیکن تاحال سنجے دت کی جانب سے وہ رقم واپس نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سنیل شیٹھی نے اکتا کپور اور سنجے دت کے درمیان معاملات کو سلجھانے کے لئے بالی ووڈ اداکارہ کی اہلیہ منایتہ دت سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اکتا کپور کو رقم واپس کر کے معاملے کو ختم کیا جائے لیکن انہوں نے بھی اس معاملے کو سنا ان سنا کر دیا جس نے اکتا کپور کو عدالت جانے پر مجبور کر دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈیوسر شکیل نورانی نے بھی سنجے دت پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2002 میں فلم’’جان کی بازی‘’ کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم  لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ بالی ووڈ اداکار آج کل سپریم کورٹ کی جانب سے 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جو انہیں گزشتہ برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔

  • ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

    ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا، ریتک روشن

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن جنہیں بے شمار ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوچکی ہے لیکن انکا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں ابھی تک کوئی دلچسپ اسکرپٹ ہی نہیں ملا جس پر وہ کام کرسکیں۔

    ریتک روشن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہالی وڈ پراجیکٹ ہمیشہ ان کے پاس رہتے ہیں، اور بہت سی فلموں میں انہیں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا دلچسپ اسکرپٹ نہیں ملا جس پر وہ کام کریں۔

    اپنی نئی آنے والی بالی وڈ فلم ’بینگ بینگ‘ سے متعلق ریتک روشن کا کہنا تھا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے آسان فلم ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص زندگی میں نہایت مشکل اور کٹھن حالات سے گزرا ہوتو اسے زندگی آسان لگنے لگتی ہے اور وہ ہر چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کرتا ہے۔

  • بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، گووندا

    بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، گووندا

    ممبئی: معروف اداکار گووندا کی دو فلمیں’كِل دل‘ اور دوسری ’ہیپی اینڈنگ‘ ریلیز ہو رہی ہیں، جس کے وجہ سے آج کل گووندا بہت خوش اور پر جوش ہیں، ریلیز ہونے والی فلم ’کل دل‘ میں گوندا نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

    دوسری جانب گووندا کے بیٹے اور بیٹی انکے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں، گووندا کے بیٹے یش وردھن اداکاری سیکھ رہے ہیں اور بیٹی نرمدا نے  اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔

    گووندا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی نرمدا کے لئے بہت پوزیسیو ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں پوزیسیو نہیں کیونکہ لڑکیاں بہت ذہین ہوتی ہیں اور میں پوزیسیو ہو کر اسکی تخلیقی صلاحیتوں پر روک نہیں لگانا چاہتا۔‘

    انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا۔ اگر وہ بولڈ کردار میں بھی آئیں گی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ نئی نسل ہے ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہے۔‘‘

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان بہترین میزبان قرار

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان بہترین میزبان قرار

    ممبئی : بھارتی سروے کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو 61 فیصد عوام نے بہترین میزبان قرار دیا ہے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دبنگ خان جو کہ اپنی اداکاری کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں مگر سلمان خان نے ٹی وی شوز میں میزبانی کر کے بالی ووڈ فلم اسٹار عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    بھارت میں عوامی سروے  کیا گیا ، جس کے مطابق سلمان خان 61 فیصد،عامر خان 24 فیصد اورآمیتا باچان کی میزبانی کو 10 فیصد پسند کیا گیا ہے۔

  • کرینہ سے شادی کرنے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، سیف علی

    کرینہ سے شادی کرنے پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا ، سیف علی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جس طرح اس کے باپ کو شادی کرنے پر دھمکیاں دی گئی تھیں ، اس کو بھی کرینہ سے شادی کی کوششوں میں دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    سیف نے کہا ہے کہ اس کے والد منصور علی خان پٹوڈی اور والدہ شرمیلا ٹیگور نے شادی کا فیصلہ کیا تو مختلف مذہب رکھنے کی وجہ سے انہیں بہت جدوجہد کرنا پڑی ، اور مختلف عناصر کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔ پھر جب میں نے کرینہ سے شادی کا فیصلہ کیا تو مجھے بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    kareena-kapoor

    بھارتی میڈیا کے مطابق حالانکہ سیف کو اس کی سیکولر سوچ کی وجہ سے بھارت میں پسند کیا جاتا ہے، اس کے باوجود کرینہ کپور سے شادی میں مسائل کا سامنا ہے۔

  • بالی ووڈ کے کنگ خان رئیل اسٹیٹ میں قسمت آزمائی کریں گے

    بالی ووڈ کے کنگ خان رئیل اسٹیٹ میں قسمت آزمائی کریں گے

    دبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کامیاب فلمی کیریئر کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں بھی قسمت آزمائیں گے۔

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان رئیل اسٹیٹ کے میدان میں آگئے ہیں، کنگ خان نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بتادیا کہ جسے اپارٹمنٹ چاہیئے ، وہ رائل اسٹیٹ میں اپنے لیے اپارٹمنٹ بُک کراسکتا ہے۔

    کنگ خان نے بالی ووڈ میں شہرت اور دولت کمانے کے بعد دبئی میں رائل اسٹیٹ کے نام سے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ لانچ کردیا ہے، اس پروجیکٹ میں شاہ رخ خان کی پارٹنر اور کوئی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ گوری خان ہیں ۔