Tag: Bollywood actress

  • پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو اور فرانسیسی زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر براہ راست بات چیت میں اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’اردو‘جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنی فلموں کی شوٹنگ کے باعث مصروف ہیں، دو روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور اداکار ادیتیہ رائے کپور سے جا ملیں، پرینیتی چوپڑا ،ورون دھون اور اداکار ادیتیہ رائے کپور امریکا میں ایک ٹور کے سلسلے میں ہیں جبکہ نیویارک میں ہی پریانکا کے ڈرامہ سیریل کوانٹیکو کے اگلے سیزن کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پرینکا ان سے ملنے پہنچ گئیں اور خوب ہلا گلا کیا، انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی جس میں چاروں ایک ریستوران میں لنچ کرتے نظر آرہے ہیں۔

  • سوناکشی سنہا دبنگ3 میں بھی سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

    سوناکشی سنہا دبنگ3 میں بھی سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹرفلم ’’ دبنگ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی مرکزی کرداراداکریں گی۔

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے جن اداکارؤں کو بالی ووڈ میں متعارف کرایا ان میں اداکارہ سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دبنگ تیسرے سیکوئل ’’دبنگ 3‘‘ میں ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

    sona-3

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’دبنگ‘‘ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور فلم کے سیکوئل ’’ دبنگ 2‘‘ میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    sona-1

    فلم کے پروڈیوسر ارباز خان نے بھی سونا کشی سنہا کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوناکشی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہہوگی، انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سوناکشی سہنا کے درمیان ناراضی کے باعث انھیں فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر انہیں فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    sona-2

    خیال رہے کہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے گزشتہ دنوں فلم ’’دبنگ 3‘‘بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان آج کل ٹی وی شو بگ باس سیزن 10 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس کے بعد وہ کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کریں گے جبکہ سونا کشی سنہا کو اپنی فلم اقیرہ اور فورس 2 کے ریلیز ہونے کا انتظار ہیں۔

  • میں نے واقعی پاکستان آنے میں دیر کردی، بھارتی اداکارہ زینت امان

    میں نے واقعی پاکستان آنے میں دیر کردی، بھارتی اداکارہ زینت امان

    لاہور: بھارتی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ پہلے پاکستان کیوں نہیں آئی، ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ زینت امان نے کہا کہ لاہوری پلاؤ اور سرسوں کے ساگ سے محضوض ہوئی ہوں ، تقسیم پاکستان سے پہلے فلموں کے مرکز پرانے لاہور کو دکھانا چاہتی ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ زندگی مختصر ہے دونوں جانب اچھے لوگ ہیں جنہیں امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا چاہیے ، ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں، آج بھی میری عمر کے مطابق کام ملے تو کرونگی ، لیکن یہ زمانہ نئے لڑکوں اور لڑکیوں کے آگے آنے کا ہے۔

    بھارتی اداکارہ زینت امان لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے تعلقات کا سوال ٹال گئیں، انہوں نے کہا کہ اب ہمارے بچے بڑے ہوگئے، ماضی میں جو گزر گیا اسے رہنے دیں۔

    اُن کاکہنا تھاکہ کرکٹرز کے ساتھ میری دوستیاں اب ماضی کا حصہ ہو چکی ہے ، دیو آنند اور راج کپور سمیت تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا۔

    لاہور ميں جاری شان پاکستان فيسٹيول کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، بھارتی اداکارہ زينت امان نے ملبوسات کی نمائش ميں خود سے منسوب کليکشن پہن کر شرکت کی۔

  • میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں، سنی لیون

    میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں، سنی لیون

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ بھارت میں مجھے بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں،  میں ایک بیوقوف اداکارہ ہوں ۔

    ایک انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم مستی زادے میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کر رہی ہیں ۔ جن میں سے ایک کردار سمجھدارلیلیٰ اور دوسری بیوقوف لیلیٰ کا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں انہیں ایک بے باک اداکارہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک احمقانہ پن ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مستی زادے میں لیلیٰ کا کردار ان کی شخصیت سے ملتا جلتا اور دل کے بہت قریب ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بے بولڈ اداکارہ سنی لیون کی فلم مستی زادے کو رواں برس مئی میں ریلیز ہونا تھا تاہم سینسر بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے بعد اب یہ فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔

  • سلمان خان کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے بالی ووڈ میں متعارف کروایا، سوناکشی سنہا

    سلمان خان کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے بالی ووڈ میں متعارف کروایا، سوناکشی سنہا

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے فلم انڈسٹری میں اپنے پانچ سال مکمل کرلئے ہیں،سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ میں اپنے کیریر کی ابتداء سال 2010 میں فلم ’’دبنگ‘‘ سے کی تھی۔ ارباز خان کی ہدایت میں بنی فلم ’’دبنگ‘‘ میں سوناکشی نے سلمان خان کی ہیروئین کا کردار ادا کیا تھا۔

    سوناکشی ا ن دنوں ’فورس۔2‘ میں کام کررہی ہیں، سوناکشی نے بالی ووڈ میں اپنی انٹری کے لئے سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سوناکشی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’دبنگ سے فورس۔2 سلمان خان اور ارباز خان کی دین ہے، مجھے راستہ دکھانے کے لئے شکریہ۔سوناکشی نے اپنے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔‘‘۔

     انہوں نے لکھا ہے کہ ’’دس ستمبر کو دبنگ کو پانچ سال پورے ہوگئے۔ اس کا مطلب سوناکشی کے پانچ سال۔ میں آپ کی وجہ سے یہاں ہوں، اس شاندار سفر کے لئے میرے ساتھ ہونے کے لئے شکریہ

  • سوناکشی سہنا کا ہندوستان کو بین ستان کہنے پر شدید تنقید کا سامنا

    سوناکشی سہنا کا ہندوستان کو بین ستان کہنے پر شدید تنقید کا سامنا

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے ہندوستان کو بین ستان کہہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ سوناکشی نے ہندوستان میں گوشت پر پابندی لگنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی، سوناکشی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بھارت ایک آزاد ملک ہے، بین ستان میں خوش آمدید، میرا مطلب ہندوستان میں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں گوشت پر پابندی لگانے کی بجائے جہالت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی۔  

    سوناکشی نے اپنی ٹویٹ میں آسام کے سیلاب متاثرین کا بھی ذکر کیا، اپنی ٹویٹس کے بعد سوناکشی سنہا کو لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

  • رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں ماں بن جائیں گی

    رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں ماں بن جائیں گی

    نئی دہلی: بالی ووڈ  اداکارہ رانی مکھرجی کی بہن جیوتی مکھرجی نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی ماں بننے والی ہیں اور جنوری میں نومولود کی پیدائش متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی کو ممبئی میں ایک اسٹور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیکھا گیا اور اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں درست ثابت ہوئیں، رانی مکھرجی  کی 21اپریل 2014ء کو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ادتیا چوپڑا کیساتھ شادی ہوئی تھی ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی کے ہاں جنوری میں بچے کی پیدائش متوقع ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی ملک سے باہر ہیں تاہم مزید کچھ بتانے سے انکار کردیا۔

    اس سے قبل جولائی میں لندن کے دورہ کے موقع پر ایک مداح نے رانی مکھرجی کے مساج کو دیکھتے ہوئے حاملہ ہونے کی اطلاع کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ لندن میں فور سیزنز میں دیکھی گئی تھیں، یہاں وہ ماں بننے والی خواتین کیلئے مخصوص مساج لیتی ہوئی پائی گئیں، جس کی وجہ سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔

    واضح رہے اداکارہ کی آخری فلم ’مردانی‘ تھی مذکورہ فلم کے بعد سے اداکارہ نے میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

  • کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

    کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کے راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے۔

    بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق کترینہ کیف نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مستقبل میں بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اس لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہناچاہتی ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    اس موقع پر انہوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔

    کترینہ کیف نے کہا کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لئے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔

  • جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے، کترینہ کیف

    جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے، کترینہ کیف

    دبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ جب بھی میری شادی ہوگی سلمان خان ضرور آئیں گے ۔

    کترینہ کیف اور سلمان خان بالی ووڈ میں سب سے زیادہ مشہور جوڑوں میں سے ایک ہے، کترینہ کیف کو بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا بھی سلمان خان کے سر ہے، رنبیر کپورسے قبل کترینہ کیف کی سلمان خان سے گہری دوستی کے چرچے کئی برسوں تک زبان زد عام رہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کو دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بجرنگی بھائی جان تاخیر سے دیکھی لیکن وہ اسے دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوئیں، انہیں سلمان خان کو بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر مبارک باد دینی چاہیئے تھی جو وہ نہیں دیکھ سکیں اور اس پر انہیں افسوس ہے۔

    فلم میں سلمان خان کی اداکاری لاجواب ہے اور اس میں انہوں نے ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘ کی یاد تازہ کردی  لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کا سہرا فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے بہت خوبصورت انداز میں حساس موضوع پر فلم بنائی۔

     انہوں نے کہا کہ فلمساز کبیر خان کی ایک تھا ٹائیگر کی مختلف تصویر کشی اور بجرنگی بھائی جان کبیر خان کی فلمسازی کے سٹائل کو منعکس کرتی ہے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ آسین کا اداکاری چھوڑ کر شادی کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکارہ آسین کا اداکاری چھوڑ کر شادی کا فیصلہ

    ممبئی: سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ آسین نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے اور عنقریب شادی کرنے والی ہے، جس کے لئے وہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ آسین بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کررہی ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جبکہ آسین اپنی فلموں کی شوٹنگ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

    آسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات سے جڑے لوگوں کو بھی وقت دینا چاہتی ہیں اسی لئے فلم پروڈیوسرز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے تحت اپنے حصے کا کام جلد از جلد مکمل کرارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ آسین نے گجنی ، ریڈی، ویلکم 2 اور بول بچن جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ کئی سپرہٹ ہیرو جیسے سلمان خان ، عامر خان اور اکشے کمار کے ساتھ بھی کام کر چکی ہے۔

    آسین کی آئندہ فلم’’آل از ویل‘‘ رواں ماہ ریلیز ہورہی ہے، اس فلم میں ابھیشیک بچن، رشی کپور اور سپریا پاٹک بھی انکے ساتھ نظر آئیں گی۔