Tag: Bollywood actress

  • ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، جیکولین فرنینڈس

    ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، جیکولین فرنینڈس

     ممبئی: بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس اپنی نئی آنیوالی فلم ڈیشوم کی عکس بندی کیلئے 20 روز کیلئے ابو ظہبی جائینگی جہاں وہ پر ورن دھون کیساتھ رومانوی گانے کی شوٹنگ کریں گی۔

    روہت دھون کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں ورون دھون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں فلم کی عکس بندی اگلے ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

     ایک انٹرویو میں جیکولین نے کہا کہ میں  ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، انہوں نے کہا کہ میں فلم میں ورن دھون کیساتھ ایک اچھوتے اور بولڈ کردار میں ہوں۔

     اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم  یں میرے اور ورون پرکچھ سین عکس بند ہوں گے جب کہ ریت کے ٹیلوں میں ایک گانا بھی فلمایا جائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ ہندی لب و لہجے پر مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے محنت کر رہی ہوں اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکی ہوں۔

    واضح رہے کہ  2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے ریلیز ہوچکی ہے جب کہ وہ اس وقت دو ہندی فلموں بنگستان اور ’’برادر‘‘ ایک  ہالی ووڈ کی فلم ’‘’ڈیفینیشن آف فیر‘‘ اور ایک انگریزی فلم اکارڈنگ ٹو میتھیو میں کام کررہی ہیں اور انھیں رواں برس کے دوران ہی ریلیز کے جانے کا امکان ہے۔

  • اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص

    اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص

    نئی دہلی: ہندوستانی اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کی تشخیص کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران سونم کپور کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جا یا گیا مگر جہاں ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سونم کے خون کے ٹیسٹ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ان کی ٹرینر میں بھی یہ بیماری پائی گئی۔

    جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے ان میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی۔

    سوائن فلو کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں بیماری ٹھیک نہ ہونے تک کام کرنے سے روک دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپورکو ہداتیکار سورج برجاتیا کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ کے دوران سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سونم کپور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

  • بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپیکا اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

    بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپیکا اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

    کراچی : (ویب ڈیسک)ماضی میں متعدد اداکاروں نے اپنی فلموں میں گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا جیسے عالیہ بھٹ، سلمان خان اور شردھا کپور، اور اب ان میں دیپکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہونے والا ہے جو اپنی زیرتکمیل فلم تماشا میں ایک گانے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کریں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ہدایات معروف ڈائریکٹر امتیاز علی دے رہے ہیں جو اس سے پہلے ہائی وے، راک اسٹار اور جب وی میٹ جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

    اس حوالے سے دپیکا کی موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ تصویر بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ باہمی اشتراک پرستاروں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ثابت ہوگا۔

    فلم تماشا میں رنبیر کپور اور دپیکا اس فلم کے مرکزی کردار نبھارہے ہیں جس کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے۔

    یہ رنبیر اور دپیکا کی اکھٹی چوتھی فلم ہے اس سے پہلے یہ دونوں بچنا اے حسینو، بمبئے ٹاکیز اور یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔

  • سونم کپور سانس کی تکلیف کا شکار

    سونم کپور سانس کی تکلیف کا شکار

    ممبئی: شوگر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور کو ایک اور خطرناک بیماری کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ سونم کپور نے اسپتال سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں بیمار ہونے سے نفرت ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپورکو ہداتیکار سورج برجاتیا کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی شوٹنگ کے دوران سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سونم کپور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

  • کرینہ کپوراب پنجابی زبان بولنا سیکھیں گی

    کرینہ کپوراب پنجابی زبان بولنا سیکھیں گی

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان پر آج کل پنجابی زبان بولنے کی دھن سوار ہے، اور وہ  پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پروفیسر سے رجوع کرلیا ہے۔

    کرینہ کے والد پنجاب سے ہیں مگر دو خود اس زبان سے زیادہ واقف نہیں لیکن اس کو سیکھنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، جس کے لیے کرینہ دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سے مدد لے رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ پنجابی زبان پر اچھی گرفت چاہتی ہیں تاکہ وہ اپنی فلم میں کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرسکیں۔

    کرینہ آج کل بجرنگی بھائی جان کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ سلمان کے ساتھ نظر آئیں گی، جس کے بعد وہ ابھشیک چوبے کی فلم کا حصہ بنیں گی۔

    کرینہ کپور کو پرستاروں نے 2007 میں فلم ‘جب وی میٹ’ میں پنجابی لڑکی کے یادگار کردار میں بھی دیکھا تھا تاہم ہدایتکار ابھیشیک چوبے کی نئی فلم میں روانی سے پنجابی زبان بولنے کے لیے وہ ٹیوشن لینے والی ہیں۔

  • شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور میڈیا کا سامنا کرنے میں اپنے سینئرز پر بھی سبقت لے گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا سامنا کرنے میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں اور وہ ایک ایسی لڑکی کے طور پر سامنے آئی ہیں جو بااعتماد انداز میں میڈیا کا سامنا کرتی ہیں۔

     رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے ادیتیہ رائے کے ساتھ رومانوی تعلق کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نہایت پراعتماد انداز میں جواب دیا کہ فی الحال وہ صرف کیمرے سے محبت کرتی ہیں اور اس کے علاوہ ان کی زندگی میں کوئی نہیں ہے ۔

     واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔

  • دپیکا پڈوکون آج  انتیس برس کی ہو گئیں

    دپیکا پڈوکون آج انتیس برس کی ہو گئیں

    ممبئی: بالی وڈ کی چنائے گرل دپیکا پدوکون انتیس برس کی سال گرہ کا جشن منارہی ہیں۔

     چنائے گرل دپیکا پدوکون نے اوم شانتی اوم سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کامیابی قدم چومتی ہی چلی گئی۔ خوبصورت ، دراز قد اور پریوں جیسی مسکان چہرے پر رہی تو شروع ہوئی نینوں کی چور بازاری ، باکس آفس پر راج کیا اور فلم سازوں کی تجوریاں دولت کے انبار سے بھرتی ہی چلی گئیں ۔پرستاروں نے چاہا، دل سے ،فلموں کو کامیاب کراکے بے انتہا ،دل آیا تو رنبیر کپور پر ،جو ان کے لیے سب کچھ چھوڑنے کی لگانے لگے صدا ،لیکن پھر فاصلے بڑھتے ہی چلے گئے اور دل کے آنگن میں محبت کا پھول کھلا رنویر سنگھ کا، کشمیر کی یہ کنہیا کمہاری جب جب اسکرین پر کنگ خان کے ساتھ آئی تہلکہ مچا گئی، کئی ایوارڈز لیے، ہر فلم نے سو کروڑ روپے کی کمائی کی اور کئی فلم ساز کا تو ان کے بغیر مووی شروع کرنے کا من نہیں ہوتا ۔

  • ایشوریا نے گھڑیوں کے شو روم کا افتتاح کر دیا

    ایشوریا نے گھڑیوں کے شو روم کا افتتاح کر دیا

    ممبئی :بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پُرتعیش گھڑیوں کا شو روم  کا افتتاح کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے نے ممبئی میں نئے گھڑیوں کے اسٹور کا افتتاح کیا،  ایشوریا رائے گزشتہ 15 سال سے لونگنیز کے ساتھ منسلک ہیں، اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے سیاہ لباس اور لیدر کے جوتے زیب تن کئے ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایشیوریا رائے کی فلم جذبہ ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں عامر خان کے ساتھ  جلوہ گر ہوں گی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کے دوران  بے ہوش ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران  پریانکا نے سر میں درد کی شکایت کی اور پھر اچانک سیٹ پر گرکر بے ہوش ہو گئیں۔

      پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور پریانکا کے معائنے  کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  اداکارہ مسلسل شوٹنگ کے باعث ہونے والی تھکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں۔

  • سوناکشی نے آئٹم سونگ کرنے سے انکار کردیا

    سوناکشی نے آئٹم سونگ کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی وڈ فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ سونا کشی سنہا نے اپنی نئی فلم میں آئٹم سونگ کرنے سے انکار کر دیا  ہے۔

    سوناکشی سنہا جانتی ہیں ان کی فلم کی کامیابی کی وجہ بھی ایک آئٹم سانگ منی بدنام ہوئی تھا، سونا کشی ان دنوں چندی گڑھ میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں ہدایتکار نے سونا کشی سنہا کے انکار کے بعد آئٹم سانگ فلمانے کیلئے کسی دوسری اداکارہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔