Tag: Bollywood Film

  • دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر : سابق وزیراعظم کی نقل اتارنے پر اداکار کے خلاف مقدمہ درج

    دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر : سابق وزیراعظم کی نقل اتارنے پر اداکار کے خلاف مقدمہ درج

    ممبئی: بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ پر بنائی جانے والی فلم ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم، کانگریس جماعت کی اہم شخصیات کو منفی انداز میں پیش کرنے پر  فلم ڈائریکٹر، اداکار انوپم کھیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی ریاست بہار کی عدالت میں وکیل سدھیر کمار اوجھا نے درخواست دائر کی جسے سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

    مقدمے کی سماعت 8 جنوری کو ہوگی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں من موہن سنگھ، سنجایا بارو، سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کی شخصیت کو بالکل غلط انداز سے پیش کیا گیا جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو تکلیف پہنچی۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر من موہن سنگھ، بھارت کے حادثاتی وزیراعظم۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار نے کانگریس جماعت کے کارکنان اور ووٹرز کی دل آزاری کی، عدالت سے گزارش ہے کہ فلم کی ریلیز کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے کہ ’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ رواں ماہ 11 جنوری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    قبل ازیں فلم کا ٹریلر 27 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا جس میں بھارت کے عالمی ممالک سے معاہدے اور کانگریس رہنماؤں کی من موہن سنگھ مخالفت کے بارے میں دکھایا گیا۔

    ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ من موہن سنگھ بین الاقوامی معاہدوں میں درمیانے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ملوث ہے۔

    فلم میں سونیا گاندھی کا کردار جرمن اداکارہ سوزانے بیرنیرت نے نبھایا جبکہ آہنہ کمار پریانکا گاندھی، ارجن مدتھور راہول گاندھی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر اور اسکی ریلیز اایسے وقت میں کی جارہی ہے کہ جب ملک میں لوک سبھا کے انتخابات عین سر پر ہیں، اس ضمن میں انوپم کھیر سے سوالات بھی کیے گئے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ ’ملک کی حب الوطنی سے متعلق بنائی جانے والی فلم آزادی کے روز دکھائی جاتی ہیں، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ الیکشن کے دنوں میں اس فلم کو ریلیز کیا جائے، میرا نہیں خیال ’حادثاتی وزیراعظم‘ سے کسی ووٹر کا رجحان تبدیل ہوگا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہر ووٹر اپنی سیاسی وابستگی اور ملک کی بہتری کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیتا ہے، اگر ہماری فلموں کی وجہ سے کسی کے وزیراعظم بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ہوتا ہے تو اسے مضحکہ خیز ہی قرار دیا جاسکتا ہے‘۔

     یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ قتل کا حکم دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مقدمہ درج

    انوپم کھیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر  بین الاقوامی فلم ہے کیونکہ اس میں بہت سارے ایسے موضوعات بھی دکھائے گئے جن کا تعلق عالمی ممالک سے ہے’۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیر اعظم رہے، بعد ازاں اُن کی زندگی پر ایک کتاب لکھی گئی جس پر یہ فلم بنائی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر من موہن سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر سنجایا بارو وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر تھے جنہوں نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد کتاب لکھی اور پھر اسے شائع کروایا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’میری کتاب میں چند ایسے انکشافات اور واقعات موجود ہیں جنہیں پڑھ کر سب دنگ رہ جائیں گے، یہ کتاب لکھ کر میں نے اپنا قومی حق ادا کیا‘۔

  • سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے شاہ رخ خان کی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا

    سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے شاہ رخ خان کی فلم کا ریکارڈ توڑ دیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 12نومبر کے روز ریلیز کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ بولی ووڈ فلم انڈسٹری کے گزشتہ تمام تر ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہو چکی ہے.


    دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے شاہ رخ خان کا ریکارڈ توڑ دیا.


    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نے پہلے دن 40.35 کروڑ کی کمائی کر کے نیا ریکارڈ قائم کرلیا اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے.

    اس فلم کی کہانی ہے یوپی کے ایودھیا میں رہنے والے ’پریم‘ (سلمان خان) کی ہے، جو بڑا دل والا ہے. پریم کو رام لیلا زبانی یاد ہے. وہ ہر وقت اپنی دھن میں رہتا ہے، سورج برجاتیا کی رومان سے بھرپور ڈرامہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔

    اس سے قبل شاہ رخ کی فلم ہیپی نیو ایئر نے گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر پہلے دن 37 کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا.

  • سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی انصار برنی سے متاثر ہو کر لکھی گئی

    سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی انصار برنی سے متاثر ہو کر لکھی گئی

    بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کی اسٹوری پاکستان سے چرائی گئی، فلم کی کہانی پاکستان کے سماجی رہنما انصار برنی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

    بالی وڈ دبنگ خان کی فلم بجرنگی بحائی جان نے جہاں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی وہیں ان کی فلم نے ریلیز سے پہلے اور ریلیز کے بعد بے شمار تنازعات کو جنم دیا،  سلو میاں کی کامیاب فلم کی کہانی دراصل حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جس کا تعلق پاکستان کے انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ انصار برنی سے ہے۔

    انصار برنی تین سال سے پاکستان میں مقیم ایسی بھارتی لڑکی گیتا کے والدین کی کھوج میں ہیں جو بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    انصار برنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ فلم میں منی اور اصل زندگی میں گیتا کی کہانی ایک ہی ہے ،بس فرق اتنا ہے کہ فلم میں بھارتی لڑکی کی کہانی کو پاکستانی لڑکی بنا کر پیش کیا ہے۔

  • امجد صابری نے بھارتی فلمساز پر مقدمہ دائر کردیا

    امجد صابری نے بھارتی فلمساز پر مقدمہ دائر کردیا

    کراچی: بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں مرحوم غلام فرید صابری کی قوالی بھر دو جھولی یا محمد بغیر اجازت لگانے پر امجد صابری نے کیس کردیا۔

    سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستانی قوال مرحوم غلام فرید صابری کی قوالی بھر دو جھولی یا محمد  فلم میں شامل کی گئی۔

    بھارتی’ فلم بجرنگی بھائی جان‘ غلام فرید صابری قوال کے بیٹے امجد صابری نے ’بھر دو جھولی یا محمد‘ بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر بھارت میں کیس دائر کردیاہے۔

     اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ یہ غیر قانونی عمل ہے، بھارت پاکستانی گانوں اور فلموں کے آئیڈیا چوری کرتا آرہا ہے لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کےخلاف اس عمل پر کوئی احتجاج نہیں کیا جاتا ہے۔

  • بجرنگی بھائی جان دیکھ کر اداکارعامرخان بھی رو پڑے

    بجرنگی بھائی جان دیکھ کر اداکارعامرخان بھی رو پڑے

    ممبئی: بالی اداکار عامرخان اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اور سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان ‘ میں اداکاری دیکھ کر آنکھوں میں آنسو بھرآئے ۔

    ؎ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں عامر خان نے لکھاکہ بجرنگی بھائی جان کو دیکھنے کیلئے انتظار نہیں کرسکتا، اب تک یہ سلمان کی سب سے بہترین فلم ہے جس میں انہوں نے سب سے عمدہ اداکاری کی۔

    عامر خان نے کہا کہ فلم کی کہانی حیرت انگیز، مکالمات دل گرمادینے والے اور تحریر بہت عمدہ ہے۔

     

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ساتھی اداکار عامر خان کو 18 جولائی کو اس فلم کی خاص اسکریننگ میں مدعو کیا تھا جب کہ ان کے ہمراہ فلم کے ہیرو سلمان خان کے ساتھ سنگیتا بجلانی، سوناکشی نے بھی شرکت کی۔

     

    عامر خان نے کہا کہ فلم کی کہانی حیرت انگیز، مکالمات دل گرمادینے والے اور تحریر بہت عمدہ ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عوام یہ فلم ضرور دیکھیں۔

    سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘  ریلیز کے پہلے ہی روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے جب کہ فلم نے مشرق وسطیٰ سے 2 کروڑ روپے، آسٹریلیا سے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر اور نیوزی لینڈ سے 55 ہزار ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

  • سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا انوکھا گانا سیلفی لے لے رے ریلیز

    سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا انوکھا گانا سیلفی لے لے رے ریلیز

    نئی دہلی : بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا نیا اور انوکھا گانا کے ریلیز کردیا گیا ہے، جس کا ٹائٹل سیلفی لے لے رے  رکھا گیا ہے۔

    فلم کے اس  گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اپنے ساتھی ڈانسرز اور بچوں کے ساتھ موبائل سے سیلفیاں لے رہے ہیں، سلمان خان فلم بجرنگی بھائی جان میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی نہ صرف ایکشن میں  دکھائی آئیں گے بلکہ ایک پاکستانی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دینگے۔


    Selfie Le Le Re HD Video Song Bajrangi Bhaijaan… by bollywoodonlinemusic

    ہدایت کار کبیر خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کو ایروس نے پروڈیوس کیا ہے،  اس فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کی ہے، جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جانانا ممکن ہو جاتا ہے۔

    بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پاکستان پہنچانے کیلئے سرگرم ہو جاتے ہیں ۔

    اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کر ینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔

    فلم بجرنگی بھائی جان 16 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • فلم ہیپی نیو ایئر کا 6 روز میں 150 کروڑ  کا بزنس

    فلم ہیپی نیو ایئر کا 6 روز میں 150 کروڑ کا بزنس

    بالی ووڈ : فلم  ہیپی نیو ایئر نے ریلیز کے ابتدائی 6 دونوں میں صرف بھارت میں باکس آفس سے 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے، اس طرح فلم نے باکس آفس سے6 روز میں حاصل ہونے والی آمدنی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

    میوزک رائٹس اور بیرون ملک ٹکٹوں کی فروخت سے فلم مجموعی طور پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے، فلم پروڈیوسر شاہ رخ خان نے 500 کروڑ روپے کا اپنا ہدف قرار دیا ہے۔

      ہیپی نیو ایئر  کے پروڈیوسر شاہ رخ خان ہیں جبکہ انہوں نے ہی فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔

    فلم میں ان کے مقابل دیپیکا پڈوکون نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بومن ایرانی، ابھیشک بچن، سونو سود اور ویوین شاہ نے بھی فلم میں اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری ڈانس ڈائریکٹر فرح خان نے کی ہے۔

  • سنجے دت کو جیل میں فلم ’پی کے‘ دیکھانے کی کوشش

    سنجے دت کو جیل میں فلم ’پی کے‘ دیکھانے کی کوشش

    ممبئی: پروڈیوسر ودھ ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ سنجے دت کو فلم ‘پی کے’ دکھانے کی کوشش کی جائے گی اور وہیں فلم ‘پی کے’ کی اسکریننگ کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سنجے دت اور ان کے ساتھ اور قیدی بھی فلم دیکھ سکیں، سنجے دت فی الحال پونے کے يروڈا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    ‘پی کے’ ٹریلر ریلیز کے موقع پر فلم کے پروڈیوسر ودھ ونود چوپڑا نے کہا کہ سنجے فلم کا حصہ ہیں، اس لیے ہماری خواہش ہے کہ ہم ان کو بھی فلم دکھائیں. ودھ نے کہا کہ سنجے دت کو فلم دکھانے کے لئے وہ جیل کے حکام سے بات کریں گے اور اجازت مانگنے کے لئے اپلیکیشنز لکھیں گے۔ اگر جیل کے افسر اجازت دیں گے تو وہ سنجے دت کے لیے ‘پی کے’ کی اسپیشل اسکریننگ گے. ودھ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    سنجے دت کی فلم ‘پی کے’ میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں، جیل جانے سے پہلے سنجے دت نے جلدی جلدی فلم کی شوٹنگ اور ڈبنگ مکمل کی تھی، اس لئے فلم کی ٹیم کی کوشش ہے کہ ان کی اس فلم کو انہیں بھی دیکھنے کا موقع مل سکے۔

  • دل والے دلہنیا لےجائیں گے کا انوکھا ریکارڈ،

    دل والے دلہنیا لےجائیں گے کا انوکھا ریکارڈ،

    ممبئی : بالی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے نے انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے، فلم ممبئی کے ایک سنیما میں انیس سال سے پردہ اسکرین کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    شادی ہو یا کوئی تہوار بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے گانوں کی دھن پر رقص ہوتا ہے، شرارتوں اور رومانس سے بھرپور فلم میں کاجول اوربالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جوڑی نے چارچاند لگائے، انیس سو پچانوے میں بننے والی اس فلم نےکامیابیوں کے کئی ریکارڈز  توڑے ہیں۔

    ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما اس کی نمائش انیس سال سے لگاتارمیں جاری ہے، رومانس کے ساتھ فلم میں ایکشن اور کامیڈی کا تڑکا لگا ہے، فلم کو سنیما پر لگے دسمبر میں ایک ہزار ہفتے ہوجائیں گے ، جس کے بعد فلم کی نمائش روک دی جائے گی۔

    فلم نے اب تک ایک سو بائیس کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔