Tag: bollywood king

  • پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان  کا ہم شکل

    پاکستان میں بالی ووڈ کنگ خان کا ہم شکل

    کراچی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو کون نہیں پسند کرتا وہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، دل تھام کر بیٹھے کیونکہ پاکستانی لڑکے کی مشابہت کا یہ عالم ہے کہ جیسے دیکھ کر آپ کو پہچان مشکل ہوجائیں گا کہ شاہ رخ خان ہے یا کوئی اور۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ، انوشکا شرما کے بعد شاہ رخ خان کا ہم شکل بھی منظر عام پر آگیا ، پاکستانی نوجوان حیدر مقبول نے فیس بک پر اپنی تصاوہر شیئر کی، جیسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ حیدر مقبول نہیں بلکہ شاہ رخ خان ان تصاویر میں موجود ہیں۔

     

    شاہ رخ خان کا پاکستانی ہم شکل 22 سالہ نوجوان ہے اور یہ وادی کشمیر کے دارالحکومت سرینگرکے رہائشی ہیں ۔

     

    سوشل میڈیا پر آتے ہی ان تصاویر نے دھوم مچا دی، سب کا یہی کہنا ہے کہ حیدر مقبول شاہ رخ خان سے بے حد مشابہت رکھتا ہیں، وہی چہرہ، بال، داڑھی اور پہناوا ہوبہو شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

     


    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پاکستانی ہم شکل منظر عام پر


    یاد رہے کہ کراچی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کو ایک ریستوران میں کام کرتے دیکھا گیا تھا، ایک صارف نے اُن کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بہت تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ انوشکا شرما کا پاکستانی ہم شکل منظر عام پر آیا تھا، جس نے بے حد شہرت حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے، شاہ رخ خان

    مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے، شاہ رخ خان

    ممبئی: شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے تینوں بچوں پر فخر ہے اور اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتا ہوں۔

    بالی وڈ کے کنگ خان کا ڈی سی کو انٹرویو میں اپنے تینوں بچوں کے بارے میں کہنا تھا کہ مجھے اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابراہم پر فخر ہے اور دوسرے والدین کی طرح میں بھی اپنے بچوں سے یکساں طور پر محبت کرتا ہوں،میرے تینوں بچے میرے لئے خاص ہیں، میں خوش قسمت ہوں میرے پاس دو بیٹے اور ایک خوبصورت سی بیٹی ہے، جو بالکل گینگسٹر کی طرح ہے۔

    shah-777

    شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ ابرام کے آنے سے آپ کی زندگی میں کیا فرق آیا تو شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ابرام کے آنے کے بعد میں زیادہ کھلونے سے کھیلنے لگا اور زیادہ سائیکل ، کاریں ، جانوروں کو خریدنے اور اس کے ساتھ کھیلنے کا ایک بہانا مل گیا۔

    shah3

    انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر میں اپنے والدین کو کھودیا تھا، میری دادی مجھے گیارہ روپے عیدی دیتی تھی، ہم عید پر سفید کپڑے پہنتے تھے اور خوب مزہ کرتے تھے۔

    shah6

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں پہلے میرے بچے اپنی تعلیم مکمل کریں ، مجھے نہیں پتہ آریان اداکار بننا چاہتا ہے، تعلیم حاصل کرکے وہ میرے نقشِ قدم پر چل رہا ہے اور اگر وہ ایکٹنگ کے میدان میں بھی میری پیروی کرنا چاہے تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا اور ہم سب اس کے فیصلے پر خوش ہونگے۔

    بالی ووڈ کنگ کا سلمان اور عامر خان سے تعلق کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم تینوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ دونوں مجھ سے بڑے فنکار ہیں اوریہ بات ہم تینوں میں سے کسی سے بھی پوچھی جائے تو جواب تینوں سے ہی یہی ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں ایک دوسرے کو اتنا پسند کرتے ہیں جو احترام سے بھی بڑھ کرہے۔

    shah-rukbbb

    یاد رہے کہ عید کے موقعے پر کنگ خان کے مداح ان کے گھر’ منت ‘کے باہر اپنے پسندیدہ اسٹار کو ‘عید مبارک’ کہنے پہنچے تو شاہ رخ اور ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم نے بالکنی میں آکر نہایت گرمجوشی کے ساتھ اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی، جیسے انکی فلم فین کا کوئی سین ہو۔

    shah rukh 1

    شاہ رخ اور ابراہم سفید کرتے میں بالکل ایک جیسے لگ رہے ہیں، ابراہم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کو سلیوٹ کر رہے ہیں۔

     

  • شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد

    شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا، شاہ رخ خان کو انڈین پریمیئر لیگ میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کا سامنا رہا، جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے کلکتہ نائٹ رائڈر کے مالک شاہ رخ خان کو تفتیش کے لئے طلب کیا اور 3 گھنٹے تک ان سے مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

    تفتیش کے دوران شاہ رخ خان نے خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے اس سے قبل شاہ رخ خان کو 2 مرتبہ طلب کیا جاچکا ہے.

  • شاہ رخ خان پر انتہا پسندوں کے حملے کا خطرہ، سکیورٹی سخت

    شاہ رخ خان پر انتہا پسندوں کے حملے کا خطرہ، سکیورٹی سخت

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر انتہا پسندوں کے حملے کے خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ چند روز قبل شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف بیانات دیے تھے اور اپنے قومی ایوارڈز احتجاجاََ واپس کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، جس کے بعد بھارتی انتہا پسند تنظیموں کے رہنماﺅں کیلاش وجے ورگیا، سادھوی پراچی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے شاہ رخ خان کو ملک دشمن کہا گیا جبکہ پاکستانی ایجنٹ ہونے کا بھی الزام عائد کیا گیا.

    رپورٹ کے مطابق کنگ خان پر انتہا پسندوں کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور شاہ رخ خاں کی رہائش گاہ کے باہر درجنوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    اداکار شاہ رخ خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ مکمل کرانے میں مصروف ہیں، روہت شیٹی کی ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی، انکشاف

    شاہ رخ خان کی پہلی تنخواہ صرف 50 روپے تھی، انکشاف

    آگرہ :  شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا بادشاہ کہا جاتا ہے ، شاہ رخ خان کی فلمیں بالی ووڈ میں چند روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیتی ہے، تاہم شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ پر صرف 50 روپے تھی۔

    شارخ خان اپنے ایک گیم شو "انڈیا پوچھے گا سب سے شانا (سیانا) کون” کے اختتام تقریب کی شوٹنگ کر رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی تنخواہ تھی صرف 50 روپے جو کہ وہ سینما کے باہر ٹکٹ بیچ کر کماتے تھے۔

    لیکن آج  شاہ رخ خان کی فلمیں ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں اور باکس آفس پر سپر ڈوپر ہٹ ہوتی ہیں اور تقریبا ایک ارب روپے سے زیادہ کماتی ہیں۔

    بولی ووڈ کے کنگ نے یہ بھی بتایا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ کبھی تاج محل دیکھیں اور آج وہ اپنا ہر خواب پورا کر سکتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کا یہ پروگرام 27 مارچ کو نشر کیا جائے گا، اس میں کرن ، عالیہ بھٹ ، کرن جوہر اور انوشکا شرما سمیت مشہور شخصیات  نظر آئیں گی۔