Tag: Bollywood Movies

  • کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبر سرگرم، بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبر سرگرم ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے اور اسی نئی ویڈیو نے حمل کی افواہوں کو ہوا دی۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے آن لائن منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا کہ بالی ووڈ کی یہ جوڑی اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    اب، بھارتی میڈیا زوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ واقعی حاملہ ہیں، اداکارہ کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی جبکہ انکے شوہر وکی کوشل بھی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

    لیکن ابھی تک کترینہ کیف اور اُن کے شوہر وکی کوشل نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہ کہ ’’ کترینہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے زیادہ حاملہ لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کو نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے تو میڈیا کو بھی چاہیے کہ اس بات کا خیال رکھے‘‘۔

    خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔

  • مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے: مہوش حیات

    مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے: مہوش حیات

    کراچی: تمغہ امتیاز یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔

    ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بہت عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزت نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی ہی فلموں کے پریمیئرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزت نفس نہ ہو، صرف پیسہ اور شہرت ہو تو میرے لیے یہ بالکل غیر اہم ہے۔

    چند روز قبل بھی مہوش حیات نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما سبرامنین سوامی کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندے کو اس طرح تبصرے کرنے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے۔