Tag: bollywood star

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت پر جرمانہ عائد

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت پر جرمانہ عائد

    ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مشکل میں پھنس گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت شوہر کا ساتھ دینے اوراپنے بیانات کے باعث میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن انھیں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا ، جب وہ ممبئی کے ریسٹورنٹ میں دعوت پر گئی اور ان کے ڈرائیور نے گاڑی کو نو پارکنگ زون میں کھڑا کردیا، جس پر ٹریفک پولیس اہلکار  خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

    میرا راجپوت نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور جرمانہ بھر دیا، جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے حیرت کا اظہار کیا۔

    جرمانہ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر فنکار یا ان کی اہلیہ اتنی آسانی سے اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتی اور رعوب دیکھاتے ہیں لیکن میرا راجپوت کے رویے نے حیران کردیا ، انھوں نے معاملے کو بڑے ہی آرام اور سکون سے دیکھا اورجرمانہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی میرا راجپوت کو ڈرائیور کو سگنل توڑنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے بیٹی ہونے کے بعد اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت اکثر و بیشتر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

    اداکار شاہد اور میرا راجپوت 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


    خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ میں معاوضے کی دوڑ ، دپیکا نے امیتابھ کو پیچھے چھوڑ دیا

    بمبئی: معروف بالی ووڈ لیجنڈ اداکار نے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ دیپیکار پڈوکون نےفلم ’’پیکو‘‘ میں اُن سے زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ’’اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’’پیکو ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مجھ سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ شہنشاہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران کیا۔

    Peeku

    امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’’فلم ’’پیکو‘‘ بااختیار بنانے والی فلم تھی مگر اداکارہ کو مجھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا جس کا علم بعد میں ہونے پر مجھے بے حد افسوس ہے‘‘۔ اُن کا کہنا تھاکہ ’’کئی سال سے انڈسٹری میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد میرے ساتھ ناانصافی کی گئی شاید فلم نگری میں میری اہمیت ختم ہوگئی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:      دپیکا پڈکون نئی فلم پیکو کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی

    یاد رہے بالی ووڈ اسٹار امتیابھ بچن کو فلم نگری کا شہنشاہ مانا جاتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کئی فلموں میں اپنے کردار کے ذریعے مداحوں کو متاثر کرنے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

    Peeku-1

    لیجنڈ بھارتی اداکار نے فلم ’’راستے کا پتھر، رنجیر، نمک، دوستانہ، نصیب شہنشاہ اور کبھی خوشی کبھی غم‘‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر انہیں سپر ہٹ بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔ بھارتی فلم ’’حرام، دیوار، شعلے، خون پسینہ، ڈان میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکار ڈمپل گرل کو ایک فلم میں زیادہ معاوضہ ملنے پر اداس نظر آئے اور انہوں نے اپنی اہمیت برقرار نہ رہنے کا بھی شکوہ بھی کر دیا۔

    مزید پڑھیں:     امیتابھ ،سلمان خان اور اکشے کمار دنیا کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیات میں شامل

    واضح رہے کہ گزشتہ سال گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’’پیکو‘‘ میں دپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا اور اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس قائم کیا تھا۔

  • بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان فلم ’سلطان ‘ کی تشہیر میں مصروف

    بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان فلم ’سلطان ‘ کی تشہیر میں مصروف

    ممبئی : بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

    یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں سال عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ فلم سلطان کے پروڈیوسر فلم کی پروموشن اور تشہیری مہم میں بہت مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ تشہیری مہم سینیما کے عوام کے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

    دبنگ خان نے کہا کہ ہم لوگ بے پناہ وقت تشہیری مہم میں صرف کرتے ہیں لیکن اس کی ضرورت نہیں ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جس نے فلم دیکھنے ہے وہ دیکھے گا ۔

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم تشہیری مہم اداکاروں کے لئے نہیں بلکہ میڈیا کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

    سلمان خان ’سلطان ‘میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ،جبکہ انوشکا شرما بھی لیڈی ریسلر دکھائی دیں گی۔

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم میں ایک گانا جگ گھومیا ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس گانے کو پہلے ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ گانے والے تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ اختلافات کے باعث یہ گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

    سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم سلطان ایک پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے جو ہندوستان کو اولمپکس میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوتا ہے تاہم اس کے بعد اس کی زندگی میں کافی مسائل پیش آتے۔

    یاد رہے دبنگ خان کی سلطان رواں سال عیدالفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • سلمان خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کا نیا گانا ’’جگ گھومیا‘ ‘ریلیز

    سلمان خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کا نیا گانا ’’جگ گھومیا‘ ‘ریلیز

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کا نیا گانا ’’جگ گھومیا‘ ‘ریلیز کر دیا گیا ہے، گانے میں سلمان خان کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیاجا رہا ہے۔ گانے میں سلمان خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ بہت خوب لگ رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کا نیا گانا ’’جگ گھومیا‘ ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس گانے کو پہلے ہندوستانی گلوکار ارجیت سنگھ گانے والے تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ اختلافات کے باعث یہ گانا پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

    سلمان خان ’’سلطان ‘‘میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے ،جبکہ انوشکا شرما بھی لیڈی ریسلر دکھائی دیں گی۔

    سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے جو ہندوستان کو اولمپکس میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوتا ہے تاہم اس کے بعد اس کی زندگی میں کافی مسائل پیش آتے۔

    سلطان‘ کے اس نئے گانے کے حوالے سے سلمان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا

    یاد رہے دبنگ خان کی ’’سلطان‘‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں ،انیل کپور

    میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں ،انیل کپور

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ہندوستانی آپس میں بھائی بہن ہیں اور میں پاکستان آنے کا موقع ضائع نہیں کروں گا۔

    بالی ووڈ اسٹار انیل کپور نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دعوت دی گئی تو میں پاکستان ضرور آؤں گا اور شاید میں جلد آؤں، انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں اور یہ سچ بھی ہے کہ میں وہاں آنے کے لئے ترس رہا ہوں۔

    انیل کپور نے مزید کہا کہ میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں ، جب پاکستانی میری فلم دیکھتے اور پسند کرتے ہیں،ہم سب بھائی بہن ہیں، میں صرف ایک فنکار ہوں اور لوگوں کیلئے تفریح و طبع مہیا کرنا میرا کام ہے، چاہے وہ پاکستانی ہوں یا ہندوستانی ہوں ہمارے لئے تو سب ایک ہے۔

    پڑھیں: بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

    انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے جب پاکستانی اور ہندوستانی مشترکہ فلم پروڈکشن پر کام شروع کریں، اور ہندوستانی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو پڑوسی ملک میں فلمیں بنانے کی اجازت دی جائے۔

    انیل کپور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاکستان مخالف بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے، سینسر بورڈ کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے تھوڑا لبرل ہونے کی ضرورت ہے۔

    پڑھیں : رنبیر کپور اور دیپکا کے بعد رشی کپور بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

    اس سے قبل ہریتک روشن ، رنبیر کپور اور رشی کپور بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ممبئی : بھارتی اداکار رنبير کپور اور ديپکا پڈوکون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرديا ہے، انکا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام سے ہميشہ پيار ہی ملا ہے، جلد پاکستان آئيں گے.


    بھارتی فلم تماشہ کی اسٹار کاسٹ رنبير کپور اور ديپکا پڈوکون نے ويڈيو لنک کے زريعے پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلم ميں خاندانی تعلقات اور دوستی کو موضوع بنایا گیا ہے مگر ميرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے اور پاکستانی اداکار جاويد شيخ اور پروڈيوسر سجاد گل سے ميرے بابا اور چاچا کے گہرے دوستانہ تعلقات ہيں.


    رنبير کپور نے کہا کہ پاکستانی عوام سے ہميشہ پيار ہی ملا ہے، جلد پاکستان آکر سب سے ملوں گا.

    پاکستانی فلم ميں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرديپکا اور رنبير کپور کا کہنا تھا کہ جب کسی اچھے پراجيکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کيا جائے گا.

  • شاہ رخ کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کرگئی

    شاہ رخ کے ٹویٹر مداحوں کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کرگئی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جو آج کل بھارت میں عدم برداشت کے بارے میں بیان کے بعد تنقید کا شکار ہے، اس کے باوجود شارخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد نریندر مودی سے زیادہ ہو گئی۔

    کنگ خان کے ٹویٹر پر فین فالونگ کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے بعد وہ اس مائیکرو بلاک پر اتنی بڑی تعداد میں مقبولیت حاصل کرنے والی دوسری شخصیت بن گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 50سالہ اداکار نے3جنوری 2010ءکو ٹویٹر جوائن کیا تھا جب سے لیکر اب تک وہ تمام تر فلم اسٹارز سے ذیادہ ایکٹیو یوزر رہے ہیں، شارخ خان کی 50ویں سالگر کے موقع پر انکے پرستاروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں تھیں.

    اپنے ایک بیان میں شاہ رخ خان نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے اس سائیٹ پر انہیں جوائن کیا ہے۔

    شاہ رخ خان آجکل نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ”دل والے“ رواں سال 18دسمبر کو ریلیز کی جائے گی.

  • عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے فلم ’روبوٹ‘ کے دوسرے حصے کی فلم بندی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار رجنی کانت کی فلم روبوٹ کے دوسرے حصے میں ان کا کردار کسی اور ادا کار کو دینے کی اطلاعات ہیں، اس بار ہدایتکار بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو رجنی کانت کی جگہ روبوٹ کا کردار دینا چاہتے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ ایکشن سے بھر پور فلم روبوٹ کے سیکوئل میں عامر خان کی انٹری ہو سکتی ہے۔

    فلم کے پہلے حصے میں تو رجنی کانت نے اداکاری میں روبوٹ بن کر وہ غضب ڈھایا کہ لاکھوں متاثر ہوئے، یاد رہے کہ فلم کے سیکوئل میں رجنی کانت نے اداکاری سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد ہدایتکار نے تلاش مسٹر پرفیکٹ کو تلاش کیاہے، اور آفر دی ہے کہ عامر خان فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں، اب مسٹر پرفیکٹ روبوٹ بننا پسند کریں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • سلمان خان کا بہن کو شادی پر انتہائی مہنگے فلیٹ کا تحفہ

    سلمان خان کا بہن کو شادی پر انتہائی مہنگے فلیٹ کا تحفہ

    ممبئی :بھارتی اداکارسلمان خان نے اپنی بہن ارپیتاخان کی شادی کے موقع پر اُسے 16کروڑروپے کا انتہائی مہنگافلیٹ بطور تحفہ دیا ہے۔

    فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے کارٹرروڈپر واقع ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیرس فلیٹ کہلانے والے مکان سے ممبئی کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے اور ایک خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ سے صرف پانچ منٹ کی مسافت پر ہے ۔

    سلمان ارپتیا کو خود سے زیادہ دورنہیں کرنا چاہتے تھے اور اِسی لیے فلیٹ بھی قریبی علاقے میں خریدا ہے۔

  • امیتابھ  بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا۔

    کے بی سی 8 کے گرینڈ فنالے میں امیتابھ بچن نے چند سطریں بولیں، جنہیں سن کر لتا منگیشکر کی آنکھیں بھر آئیں، لتا منگیشکر نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہیلو، میں کون بنے گا کروڑ پتی کا آخری اقساط دیکھ رہی تھی ، پروگرام بہت اچھا ہوا۔ امت جی نے ہمیشہ کی طرح پروگرام کو شاندار بنایا۔ پروگرام کے سماروپ میں امت جی نے دو سطریں کہیں، وہ تھیں-محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے، تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے۔ امت جی کو یہ سطریں کہتے ہوئے سن کے میری آنکھیں بھر آئیں۔

     لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ امت جی میرے دل میں آپ کے لئے خاص جگہ ہے، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، لمبی عمر کرے اور صحت رکھے، یہی میری کامنا ہے۔

    دوسری جانب بگ بی نے بھی ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کی مبارکباد کا جواب دیا کہ ’لتا جی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح آپ کا شکریہ کرو ۔ آپ کی دعا ہمارے لئے بابرکت ہوگی۔