Tag: bollywood star amitabh bachan

  • بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کراچی: بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں، سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

     بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔

     بھارتی فلم انڈسٹری میں ابتک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔

    امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر اور انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔

    سپراسٹار امیتابھ بچن کی  73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان ایک مداح نے سمندر کی ریت پر ان کی تصویر بنا ڈالی۔

    Big B sand Sculpture

    بالی ووڈ لیجنڈ اور سپراسٹارامیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دینے مداحوں کا تانتا بن گیا ہے۔

    تاہم امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔  

  • کروڑوں کمانے والے بالی وڈ ستاروں کی پہلی تنخواہ آشکار

    کروڑوں کمانے والے بالی وڈ ستاروں کی پہلی تنخواہ آشکار

    بالی وڈ کے چند ستارے ایسے ہیں کہ جو زندگی وہ جیتے ہیں ہم سب کا خواب ہے کہ ویسی ہی زندگی جئیں ان کی فلمیں کروڑوں کا منافع کماتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور ہونے سے قبل یہ سب ہماری اور آپ کی طرح عام آدمی تھےاور انہیں بھی کسبِ معاش کی فکر ستاتی تھی۔
    ص
    یہاں ہم چند نامور بالی وڈ ستاروں کی پہلی کمائی آپ سے شیئر کررہے ہیں۔

    امیتابھ بچن

    بالی وڈ میں اینگری ینگ مین کا خطاب پانے سے پہلے امیتابھ ایک شپنگ کمپنی میں ملازم تھے اور ان کی ماہانہ تنخواہ  500 روپے تھی۔ جب امیتابھ بچن مشہور ہوئے اور اپنے وقت کی بڑی اداکاراوٗں جیسے جیابچن، ریکھا، ہیما مالنی وغیرہ کے ساتھ اسکرین پرجلوہ گر ہونے لگے تو انہیں ان کی محنت کازبردست معاوضہ ملنا شروع ہوا۔

    دھرمیندر

    بالی وڈ کے ناموراداکار دھرمیندرنے 1960 میں اپنی پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ میں کام کرنے کا معاوضہ 51 روپے وصول کیا تھا۔ بعد ازاں شعلے فلم کا ویرو فلمی افق کا درخشاں ستارہ بن گیا اور نا صرف خود بلکہ ان کے دونوں بیٹے سنی دیول اوربوبی دیول 90 کی دہائی میں بالہ وڈ کے مرکزی اداکاروں میں شامل تھے۔

    شاہ رخ خان

    کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان نے بالی وڈ پر حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجانے سے پہلئ شاہ رخ خان نے کانٹوں بھری راہ گزر پرسفرکیاہے۔ وہ سینما گھر میں ٹکٹ فروخ کیا کرتے تھے اور انکی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی۔ یہ ان کا ماضی تھا اوراب ان کی فلم اربوں روپے کا منافع کماتی ہے۔

    ریتک روشن

    امیرو کبیر راکیش روشن کے فرزند ریتیک روشن کو کبھی بھی پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے اداکاری کا معاوضہ نہیں لیا۔
    سن 1980 میں ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم ’آشا‘ کا معاوضہ انہیں 100 روپے ملا تھا۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ انہوں نے اس سوروپے کا کیا کیا؟ انہوں نے اسی دن اس سے اپنے لئے کھلونا کار خریدی تھی۔

  • ایشوریہ اورشاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

    ایشوریہ اورشاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹھی کی نئی فلم میں بطور ہیرو اورہیروئن دکھائی دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایشوریہ نے اپنے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے اب وہ فٹ ہیں۔ روہت شیٹھی اس فلم کی عکسبندی شاہ رخ خان کی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ” فین“ کی عکسبندی مکمل کرواتے ہی شروع کردیں گے۔

    اداکار شاہ رخ اور ایشوریہ ماضی میں فلم ” جوش“ محبتیں اور ” دیوداس “ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں‘ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔یاد رہے آخری مرتبہ سینما اسکرین پر 2002ءمیں بننے والی فلم ”دیوداس“ میں دونوں اداکاروں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جسے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے بنایا تھا مگر اس دھماکہ خیز فلم کے بعد دونوں سپر اسٹار کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے ہیں۔

    اب جب کہ سننے میں آیا ہے کہ ”چنائی ایکسپریس “ بنانے والے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے دونوں سپراسٹارز کو ایک ساتھ دکھانے کے لیے اپنی کوششیں ابھی سے شروع کردی ہیں اور شوبز اطلاعات کے مطابق اپنی اس نئی فلم کے لیے انھوں نے اداکارہ ایشوریا رائے سے باقاعدہ رابطہ بھی کیا ہے۔

    ایشوریا سے ان کے اس فلم میں کردار سے متعلق بات کی ہے جس پر ایشوریا رائے متفق ہوگئی ہیں۔ اس لحاظ سے اب مداح ان دونوں سپراسٹارز ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کو قریباً 12 برس کے طویل عرصہ کے بعد ایک ساتھ سلور اسکرین پر پھر سے دیکھ سکیں گے۔

    دوسری طرف بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ میں دھماکہ خیز واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔ سابق مس یونیورس بالی ووڈ فلم ”جذبہ “میں وکیل کا کردار نبھائیں گی۔ 2010ءسے فلموں سے دور رہنے کے باوجود بالی ووڈ حسینہ ایشیوریہ رائے آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ فلم ”جذبہ“ میں اداکار جان ابراہم، عرفان خان اورانوپم کھیر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

  • امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو طلب کر لیا

    امریکی عدالت نے امیتابھ بچن کو طلب کر لیا

    ممبئی: امریکی عدالت نے 1984 کے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت میں سکھوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک گروپ نے 1984 کے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر امیتابھ بچن کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکار نے اس وقت کے وزیراعظم اندھرا گاندھی کے قتل کے بعد خون کا بدلہ خون سے لینے کا نعرہ لگا کر عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی۔

    عدالت نے امیتابھ بچن کو 21 روز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ سکھ فار جسٹس گروپ گزشتہ چند برسوں میں میں 1984 میں ہونے والے ہندو سکھ فسادات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بیشتر بھارتی رہنماوٴں کے خلاف درخواستیں جمع کرا چکا ہے۔