Tag: bollywood star on twitter

  • پاکستانی ٹرینڈ سیٹر’فرحان ورک‘ کاٹویٹراکاؤنٹ بند

    پاکستانی ٹرینڈ سیٹر’فرحان ورک‘ کاٹویٹراکاؤنٹ بند

    پاکستانی ٹرینڈ میکر فرحان خان ورک کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ ایک نئے اکاؤنٹ سے ٹویٹر پر اپنی سرگرمیاں انجام دیتے نظر آرہے ہیں۔،

    فرحان خان ورک ٹویٹر پر ایک متنازعہ شخصیت ہیں اوران کے کئی فالوورز انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہور پاکستانی ٹرینڈ تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں۔

    فرحان خان ورک کئی افراد کے لیے ٹویٹر ٹرول بھی ہیں۔ ان کے اکاوئنٹ کی بندش سے ٹویٹر پر ’ہم فرحان خان ورک کی واپسی چاہتے ہیں‘ گردش کررہاہے۔

    تاحال ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی بندش کی باقاعدہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ذرائع کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ فرحان خان نے پاکستان میں ٹرینڈز بنانے کے لئے کئی جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں اور اسی بنا پر ٹویٹر نے انکا اکاؤنٹ معطل کیا ہے، فی الحال اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

    فرحان خان ورک کے اکاؤنٹ کی بندش پر ٹویٹر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے اور کچھ افراد کا مطالبہ ہے کہ ان کا اکاوٗنٹ بند ہی رکھا جائے اور چند کے خیال میں انہیں ٹویٹر پر واپسی کا راستہ ملنا چاہیے۔

  • سلمان خان کو سزا، بالی ووڈ اسٹاز کا سوشل میڈیا پر ردِعمل

    سلمان خان کو سزا، بالی ووڈ اسٹاز کا سوشل میڈیا پر ردِعمل

    نئی دہلی: سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا پر بالی ووڈ اسٹارز اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سلمان خان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    بالی وڈ اسٹارز نے اعلان کردیا کہ سلمان خان ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

    دبنگ خان کو پانچ سال جیل کی سزا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان سے ہمدردی اورنیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشکل کی اس گھڑی میں ہر ایک نے سلمان کو تسلی دینے کی بھرپور کوشش کی۔

    ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا تھا سلمان ہمیشہ کی طرح مضبوط رہیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں کہنا۔

    سوناکشی سنہا نے سلمان کے جیل جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان اچھے انسان ہیں۔  

    ارجن کپور نے کہا کہ سلمان خان اس کے حقدار نہیں تھے، وہ ان کے ساتھ ہیں۔

    دیامرزا نے کہا کہ سلمان خان نے میری ماں کی جان بچائی تھی، جو میں کبھی نہیں بھول سکتی۔

    سینئر اداکار رشی کپورکا کہنا تھا کپور خاندان، خان خاندان کے ساتھ ہے۔  

    گلوکارہ سونیدھی چوہان نے کہا کہ سلمان ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے آئے ہیں، سب ان کے لئے دعا کریں۔

    بھارتی میڈیا پربھی آج کی سب سے بڑی خبرسلمان خان کی سزا رہی۔ سلمان خان کے گھرسے نکلنے سے لے کرکورٹ پہنچنے تک اور پھرسزا کے اعلان تک تمام چینلز پر سلمان خان ہی چھائے نظر آئے۔