Tag: bollywood star

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات دور ہونے لگے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان اختلافات سے بھلا کون واقف نہیں  لیکن شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ دونوں سخت ترین حریفوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کرنے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سلمان خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری فلم کی پروموشن کی اور یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی ہمیں موقع ملتا ہے تو ہم اپنے کام اور اپنی فلموں کی پروموشن کے حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکارہ فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے ہمارا دوست رہا ہے، وہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے والا اور ہماری فلموں کے جنون کو پسند کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے ریئلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ خان کی ہلکی پھلکی اداکاری کے ذریعے ان کی فلم ہیپی نیو ایئر کی پروموشن کی تھی۔

  • مادھوری ڈکشٹ ہرتیک اور انوشکا کے ڈانس سے متاثر

    مادھوری ڈکشٹ ہرتیک اور انوشکا کے ڈانس سے متاثر

    ممبئی: بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ جو خود بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اداکار ہرتیک روشن اور انوشکا شرما کے ڈانس سے متاثر ہیں۔

    ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مادھوری نے کہا ہر شخص کا رقص کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن انہیں ہریتک اور انوشکا کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے بینڈ باجا بارات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس میں انوشکا کے رقص نے انہیں متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا انہیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بہت پسند ہیں۔

     مادھوری آنے والے ایک ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی اور کتھک استاد برجو مہاراج کے ساتھ پر فارم کریں گی۔

  • گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا، سلمان خان گاڈ فادر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور جو اداکار ان کے ساتھ کام کرلے تو اس کے لئے فلم نگری کے دروازے کھل جاتے ہیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان مراٹھی سپر ہٹ فلم ’’سکشاناچیا آئیچا گو‘‘ کا ہندی ری میک بنانا چاہتے تھے، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ گووندا کو کام کرنے کی پیشکش کی، اس سلسلے میں وہ خود گووندا کے پاس گئے اور انہیں فلم کا اسکرپٹ پیش کیا جسے دیکھ کر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کردی، سلو میاں نے گووندا کو فلم میں کردار ادا کرنے کے لئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی بھی آفر کرڈالی لیکن گووندا تھے کہ ٹس سے مس نہ ہوئے۔

    گووندا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اوران کے پاس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئے تھے لیکن وہ انہیں پسند نہیں آیا کیونکہ وہ کم از کم سلمان خان کے ساتھ اس قسم کے کردار نبھانا نہیں چاہتے جو انہیں پیش کیا جارہا تھا۔

  • عامر خان مہنگی ترین گاڑی والے بالی ووڈ اسٹار

    عامر خان مہنگی ترین گاڑی والے بالی ووڈ اسٹار

    ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ مہنگی ترین گاڑی کے معاملے میں بالی ووڈ کے تمام ستاروں سے بازی لے گئے، وزیرِاعظم من موہن سنگھ اور بزنس مین مکیش امبانی کے بعد عامر خان نے بھی دس کروڑ مالیت کی بم پروف کار خرید لی۔

    بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی مہنگی گاڑیوں کے شوقین نکلے، اداکار نے حال ہی میں مہنگی ترین کار خرید کر بالی ووڈ کے تمام ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اداکار نے دس کروڑ روپے کی بم پروف کار (مرسڈیز بینز ایس 600) خریدی ہے۔

    اس ماڈل کی کار بھارت میں صرف وزیرِاعظم من موہن سنگھ اور مکیش امبانی کے پاس ہے۔

    عامر خان ان دنوں فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں لوک سبھا میں ہونے والی بد عنوانی عوام کے سامنے لائی جائے گی، عامر کے گاڑی خریدنے کی ایک وجہ انہیں ملنے والی دھمکیاں بھی بتائی جا رہی ہیں کیونکہ وہ اپنی سیکورٹی کو لے کر کوئی چانس نہیں لینا چاہتے۔