Tag: bollywood-stars

  • بالی ووڈ اسٹارز بے وقوف، دماغ سے خالی اور خود پسند ہیں: کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اسٹارز بے وقوف، دماغ سے خالی اور خود پسند ہیں: کنگنا رناوت

    ممبئی: بھارت کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کے تمام فنکاروں کو ’بیوقوف، دماغ سے خالی اور خود پسند قرار دے دیا۔

    بالی ووڈ کی معروف متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ اسٹارز کی لائف اسٹائل پر کھل کر تنقید کی ہے۔

    کنگنا رناوت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بالی ووڈ میں میرا کوئی دوست نہیں کیونکہ بالی ووڈ سے وابستہ ہر شخص خود غرض، بیوقوف، خالی دماغ اور خود پسند ہے۔

    کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ فنکاروں کے پاس بات کرنے کے لیے کوئی موضوع تک نہیں ہوتا، انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ دُنیا میں چل کیا رہا ہے، تو ایسے لوگوں سے دوستی کرنے کا کیا فائدہ؟۔

    کنگنا کی یہ بات سن کر میزبان نے کہا کہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری ایک جیسی نہیں ہوسکتی، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں نے بالی ووڈ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، مجھے معلوم ہے کہ یہاں سب ایک جیسے ہیں۔

    اداکارہ نے بالی ووڈ پارٹیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ پارٹیز بہت شاندار ہوتی ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ان پارٹیز میں کوئی بھی اپنی شخصیت، ذہانت، یا فن کے بارے میں بات نہیں کرتا، میرے لیے تو بالی ووڈ پارٹیز ایک صدمے جیسی ہوتی ہیں۔

    کنگنا نے مزید کہا کہ بالی ووڈ فنکاروں کی گفتگو صرف برانڈڈ بیگز یا گاڑیوں تک محدود ہوتی ہے، مجھے آج تک بالی ووڈ میں کوئی ایسا فنکار نہیں ملا جو برانڈڈ چیزوں کے بارے میں بات نہ کرتا ہو۔

  • نریندر مودی نے اپنی تعریفیں کرانے کے لیے  بولی ووڈ اسٹارز کو کرائے پر لے لیا، بھارتی میڈیا

    نریندر مودی نے اپنی تعریفیں کرانے کے لیے بولی ووڈ اسٹارز کو کرائے پر لے لیا، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے اور بالی ووڈاسٹارز کو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کرواتے ہیں، وویک اوبرائے ،میکاسنگھ،شکتی کپور، ماہیما چوہدری اور کیلاش کھیر پیسے لینے والوں میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےاسٹنگ آپریشن کرکے اپنے وزیر اعظم کے کالے کرتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست کے خوف سے بالی ووڈاسٹارزکو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کروانے لگے ہیں ، فلمی ساتروں کوادائیگی بھی بلیک منی سےکی گئی‌‌۔

    پیسےلینےوالوں بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے ، میکاسنگھ، شکتی کپور، ماہیماچوہدری اورکیلاش کھیر شامل ہیں۔

    وویک اوبرائے نے اقرار کیا جتنامواد ہوگا اتنا ہی پیسے لیں گے اور وہ بھی بلیک میں جبکہ گلوکارکیلاش کھیر بھی کھیر کھانے میں پیش پیش، پیسے ٹیم لے گی۔

    ماہیما چوہدری نے ایک کروڑ اور جیکی شروف نے ڈھائی کروڑ مطالبہ کردیا ہے۔

    سونوسود نے بیس کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے بتایا اس گنگا میں صرف بی جے پی ہی نہیں، کانگریس بھی ڈوبی ہوئی ہے، جو سیلیبریٹیز کو الیکشن مہم کیلئے ہائر کررہی ہے۔

    خیال رہے دسمبر 2018 میں بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں اپریل یا مئی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے اور نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو بڑے تناسب سے شکست کا امکان ہے۔