Tag: bollywood start salman khan

  • سلمان خان کی نئی فلم  کا ٹریلر ریلیز

    سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا جس میں وہ مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی جبکہ تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گرور اور جیکی شرف بھی کردار ادا کررہے ہیں۔

    فلم کی ٹیگ لائن ’ایک شخص کی زندگی اور قوم کا اتحاد‘ رکھی گئی۔

    فلم کا ٹریلر بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے ریلیز کیا گیا۔ سلمان خان اس ٹریلر میں نیوی افسر، کان کن، سرکس میں بائیک چلانے والے  شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    ایک منٹ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان نے اپنے ساتھ کوئی اور سر نیم نہیں بلکہ بھارت جوڑا، ویڈیو میں سلمان خان کے علاوہ کسی اور کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے سیٹ پر سلمان خان اور کترینہ نے کرکٹ کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مداحوں نے دونوں اداکاروں کے نئے روپ کو دیکھ کر انہیں سراہا تھا۔

    دبنگ خان اور کترینہ کیف کو فلم ’بھارت‘ کا ایک سین واہگہ بارڈر کے مقام پر عکس بند کروانا تھا مگر سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے کاسٹ کو شوٹنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    فلم ڈائریکٹر  نے سین کو عکس بند کرنے کے لیے بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں ’واہگہ بارڈر‘ کا سیٹ تیار کیا مگر وہاں کی مقامی پنجائیت نے اس پر اعتراض اٹھایا۔ علی عباس ظفر نے مقامی کسانوں اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا اور شوٹنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے پیسے بھی ادا کیے مگر وہ  سیٹ پر پاکستانی پرچم لگانے پر کسی صورت رضا مند نہیں تھے۔

    شوٹنگ مکمل کے بعد سلمان خان اور فلم ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں پنجائیت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کے علاقے میں علی عباس ظفر اور کاسٹ نے پاکستانی پرچم لہرایا۔

  • سلمان خان کو5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    سلمان خان کو5 سال قید کی سزا سنا دی گئی

    ممبئی: سپر اسٹار سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔


    ممبئی پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا


     ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے 12 سال پرانے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو غیرارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ سلمان خان کے ڈرائیور کو بھی غلط بیانی پر سزا ہوسکتی ہے۔


    بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا


    عدالت کا کہنا تھا کہ سلمان خان پر عائد الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت سے زیادہ سے زیادہ سزا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سزا ایسی ہونی چاہیئے جو سب کیلئے سبق آموز ہو۔

    ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

     اس سے قبل 27 مارچ کو عدالت میں بیان دیتے ہوئے  سلمان خاں کا کہنا تھا کہ میں نشے میں نہیں تھا اور نہ ہی گاڑی چلا رہا تھا. ڈرائیونگ سیٹ پر میرا ڈرائیور اشوک تھا جب یہ حادثہ ہوا۔


    جیل کی ہوا کھانے والے بالی وڈ کے مشہورفلمی ستارے


    بعدازاں 31 مارچ کو سلمان کے ڈرائیور اشوک سنگھ نے خود ڈرائیونگ سیٹ پر ہونے کا اعتراف کیا، سلمان کے ڈرائیور نے عدالت میں کہا کہ پولیس میرا یقین نہیں کر رہی تھی اس لیے میں اتنے سال خاموش رہا لیکن اس دن گاڑی میں ہی چلا رہا تھا۔

    اس کے علاوہ سلمان کے وکیل نے یہ بھی کہا تھا کہ جس آدمی کی موت ہوئی وہ گاڑی کی ٹکر سے نہیں مرا بلکہ کرین سے گاڑی اٹھاتے وقت زخمیوں پر گاڑی گر جانے سے ہلاک ہوا۔

    تاہم بہت سے عینی شاہدین سلمان خان اور ان کے ڈرائیور کے بیانات سے متفق نہیں تھے۔

    سلمان خان نے اب تک 80 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے، ان کی متعدد فلمیں جن میں ’دبنگ‘، ’ریڈی‘، ’باڈی گارڈ‘، ’ایک تھا ٹائيگر‘، ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آّپ کے ہیں کون‘ وغیرہ زبردست ہٹ رہیں۔

    خیال رہے کہ سلمان خان پر راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران غیر قانونی طور پر ہرن کا شکار کرنےکے الزام میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔