Tag: Bollywood

  • ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی اداکارہ

    ڈائریکٹر کو خوش نہ کرنے پر فلم سے نکال دیا گیا، بھارتی اداکارہ

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سروین چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کام حاصل کرنے پر ہدایت کار کے ساتھ رات گزارنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم میں نے اسے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب چھوڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سروین چاؤلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بڑی فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی جس کے لیے میں نے ہامی بھر لی تھی‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہدایت کار کے قریبی دوست نے فلم میں کام دینے کے بدلے کچھ شرائط رکھیں جن میں رات ساتھ گزارنے اور فلم کی شوٹنگ تک ہدایت کار کے ساتھ سونے کی شرط رکھی گئی تھی‘‘۔

    اداکارہ نےمزید کہا کہ ’’میں نے ہدایت کار کی شرائط ماننے سے فوری طور پر انکار کرتے ہوئے شرائط مسترد کردیں تو مجھے فلم اور جہاں رہائش پذیر تھی اُس گھر سے آدھی رات کو بے دخل کردیا گیا‘‘۔

    پڑھیں:  بالی ووڈ اداکارہ ’’سروین چاولہ‘‘ ہندو مذہب چھوڑ دیا

     یاد رہے کہ فلم نگری میں قدم رکھنے کے لیے اداکاراؤں کے ساتھ اس قسم کے مسائل درپیش ہوتے ہیں، فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کرنے والی اداکار اور اداکاؤں کو بہت تلخ مصائب جھیلنے پڑتے ہیں جس کے بعد وہ کوئی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

    ماضی میں بھی بالی ووڈ اداکارؤں کی جانب سے اس قسم کے تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے ،ہندو مت چھوڑ نے والی اداکارہ نے فلم نگری میں کام ملنے کے لیے کی جانے والی پیش کش سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    واضح رہے کہ سروین چاؤلہ نے رواں سال جون میں ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت مذہب اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو اور فرانسیسی زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر براہ راست بات چیت میں اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’اردو‘جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنی فلموں کی شوٹنگ کے باعث مصروف ہیں، دو روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور اداکار ادیتیہ رائے کپور سے جا ملیں، پرینیتی چوپڑا ،ورون دھون اور اداکار ادیتیہ رائے کپور امریکا میں ایک ٹور کے سلسلے میں ہیں جبکہ نیویارک میں ہی پریانکا کے ڈرامہ سیریل کوانٹیکو کے اگلے سیزن کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پرینکا ان سے ملنے پہنچ گئیں اور خوب ہلا گلا کیا، انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی جس میں چاروں ایک ریستوران میں لنچ کرتے نظر آرہے ہیں۔

  • بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھی،زرین خان

    بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھی،زرین خان

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اور خوبرو اداکارہ زرین خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ماڈل و اداکارہ زرین کا کہنا تھا کہ بچپن سے ان کا خواب تھا کہ وہ گلوکارہ بنیں ، انہوں نے کہا کہ اُمید ہے مستقبل میں گلوکاری کروں۔

    بوس و کنار کے مناظر عکس بند کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنے والوں کی نظر میں کچھ اور ہوتا ہے لیکن جب آپ خود ایسے مناظر ریکارڈ کروارہے ہوتے ہیں تو بڑی مشکل درپیش ہوتی ہے کیونکہ بہت سارے لوگ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔

    afzal-khan

    زرین خان نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی میں مرد اداکار کے ساتھ رومانوی سین کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    حال ہی میں اداکار فضل خان کے ساتھ لانچ کی جانے والی میوزک ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران فضل خان بہت شرما رہے تھے۔ یاد رہے کہ اداکارہ زرین خان ہیٹ اسٹوری تھری جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔

  • لوگ مجھے  بنگالی سمجھتے ہیں، اداکارہ ودیابالن

    لوگ مجھے بنگالی سمجھتے ہیں، اداکارہ ودیابالن

    کولکتہ: بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ان بیشتر وقت چونکہ کولکتہ میں گزرا ہے اس لیے اکثر لوگ انھیں بنگالی سمجھتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2003میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز بھی ایک بنگالی فلم’بھالو ٹھیکو‘سے کیا تھا اور ایک مرتبہ پھر ان دنوں وہ اپنی نئی فلم ’کہانی 2‘کی شوٹنگ کے لیے کولکتہ آئی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی کولکتہ آتی ہیں یہاں کے لوگ ان سے بہت پیار کرتے ہیں، ودیا بالن نے کہا کہ یہاں بار بار آنے جانے کی وجہ سے وہ بنگالی بھی سیکھ گئی ہیں انھیں یہاں کے لوگوں سے بات چیت میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

  • پانامہ پیپرز: بھارتی اداکاراجے دیوگن اورکاجل کا نام بھی فہرست میں شامل

    پانامہ پیپرز: بھارتی اداکاراجے دیوگن اورکاجل کا نام بھی فہرست میں شامل

    کراچی: معروف اداکاراجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کا نام بھی پانامہ لیکس میں سامنے آگیا ہے، اجے دیوگن نے آف شور کمپبنیوں کی ملکیت تسلیم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اجےدیوگن نے 2013 میں ورجن آئی لینڈ ،میری لیبون انٹرٹینمنٹ نامی برطانوی کمپنی سے 2013 میں حصص خریدے تھے۔ یہ شئیرز انہوں نے اپنی بیوی کاجل کے نام پر جسٹرڈ کمپنی ناسا یوگ انٹرٹینمنٹ کے توسط سے خریدے گئےتھے۔

    اس موقع پر اداکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ان کے بیرون ملک میں اکاونٹس موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ 2014 سے پہلے اس کمپنی میں  ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے،مگردو سال قبل استعفیٰ دے چکے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وہ باقاعدہ ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں۔ بھارت میں بیرون ملک سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک طریقہ کار واضح کیا ہوا ہے اور یہ خریداری اسی قانون کے تحت کی گئی ہے، شئیرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ حصص کمپنی کے نام پر خریدے گئےہیں۔

    پانامہ لیکس کی شائع ہونے والی فہرست میں بھارتی اداکاروں کی فہرست میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اس سے قبل امتیابھ بچن اوران کی بہوایشوریا رائےکی آف شور کمپنیز کی تفصیلات شائع کی گئی تھی ، تاہم اب ایک اور فلم اسٹار اجے دیوگن کے نام کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    پانامہ لیکس : آئندہ ماہ مزید ناموں سےپردہ ہٹانے کا اعلان

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں دنیا بھر میں آف شور کمپنیز رکھنے والے مالکان کے نام شائع کئے تھے، بچن گھرانے کو آف شور کمپنیوں کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

  • فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایتکار کادوبارہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

    فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایتکار کادوبارہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

    کراچی ایئرپورٹ پر ناقدین کا سامنہ کرنے والے بھارتی فلم سازاور ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ دوبارہ پاکستان نہیں جاسکتا ہوں۔

    بھارتی ہدایتکارکبیرخان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پران کے ساتھ ہونے والے مظاہرے کو اس اندازمیں لینا چاہیئے کہ دونوں ممالک کے عام افراد اس طرح کی کسی بھی صورتحال پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی بھی قسم کا تشدد چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرعوام فلم “فینٹم” میں پاکستان کو برے اندازمیں دکھنے پر ناراض تھے اور اس حوالے سے کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے۔

    دوبارہ پاکستان جانے کے حوالے سے کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب پاکستان نہیں جائیں گے لہذا اب شاید ہی پاکستان جا سکوں۔

    kabir 1

    kabir 2

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان مخالف فلم بنانے پرشہریوں کی جانب سے مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا تھا، عوام نے ان کے خلاف شیم شیم کے نعرے بھی لگائے تھے۔

  • میں اور ادے چوپڑا اچھے دوست ہیں: نرگس فخری

    میں اور ادے چوپڑا اچھے دوست ہیں: نرگس فخری

    ممبئی : بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری نے ادے چوپڑا کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر ببانگ دہل تبصرہ کرتے ہوئے ادے کو اچھا دوست قراردے دیا۔

    بھارتی میڈیا میں گردش کرتی اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا آج کل ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہوگئے ہیں۔

    uday-2

    تفصیلات کے مطابق نرگس فخری سے ان کی ادے چوپڑا سے خفیہ ملاقاتوں کی خبروں سے متعلق سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھاکہ نئے لوگوں سے میری ملاقاتوں کا سلسلہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں ہے۔

    uday

    اسی حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اودے چوپڑا بہت دلچسپ آدمی اور میرے اچھے دوست ہیں۔ ہر شخص کو اچھے دوست کی تلاش ہمیشہ رکھنی چاہیے۔

    ملاقاتوں کے حوالےسے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رہنے والے مرد بہت سادہ ہیں، خواتین کو متاثر کرنے کے لئے عام طور پر وہی پرانے طریقے اور الفاظ کا استعمال کرتے ہیں ۔

    نرگس فخری آنے والے دنوں میں بھارتی کرکٹراظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں’اظہر‘ میں ماضی کی معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی جو کہ معروف بھارتی کرکٹر کی دوسری بیوی تھیں،  کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

  • کراچی لٹریچرفیسٹول:  پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کیا، انوپم کھیر

    کراچی لٹریچرفیسٹول: پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کیا، انوپم کھیر

    کراچی : بھارتی ادا کار انوپم کھیر کو پاکستانی سفارت خانے نے ویزا دینے سے انکار کردیا۔

    پاکستانی ہائی کمشن کا کہنا ہے انوپم کھیرکا ویزا پروسسس میں ہے،انہیں ویزے کے طریقہ کار کا علم نہیں تھا۔جس کی وجہ سے ویزا کا اجرا نہیں کیا گیا،انوپم کھیر کو کراچی لٹریچرفیسٹول میں شرکت کیلئے پاکستان آنا تھا۔

    انو پم کھیر کا کہنا ہے ویزا جاری نہ ہونا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان نہ آنے کا بہت افسوس ہے میری خواہش تھی کہ میں پاکستان جاکر اپنے ملک کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچاوں گا اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا لیکن نہ جانے کیوں حکومت پاکستان نے مجھے ویزا دینے سے انکار کردیا بلکہ اب تک مجھے میرا پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیا۔

  • بالی ووڈ اداکار عامر خان آواز کا جادو دیکھانے کیلئے تیار

    بالی ووڈ اداکار عامر خان آواز کا جادو دیکھانے کیلئے تیار

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان سٹار سپورٹس پرو کبڈی مقابلے شروع ہونے سے قبل اپنی آواز میں ہندوستان کا قومی کا ترانہ سنائیں گے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پرو کبڈی مقابلے آج سے راجیو گاندھی اندور سٹیڈیم میں شروع ہو رہے ہیں، واضح رہے سٹار سپورٹس پرو کبڈی مقابلے بھارتی اور بین الا قوامی کھلاڑیوں کے درمیان کرائے جاتے ہیں ۔

    عامر خان نے میڈیا کو بتایا کہ کبڈی خالصتاً ہندوستانی کھیل ہے اور انھیں اس کی مقبولیت میں اضافے سے بے حد خو شی ہے، انھوں نے بتایا کہ سٹار سپورٹس کی جانب سے مقابلے شروع ہونے سے قبل کئی مرتبہ ان سے قومی ترانہ سنانے کی درخواست کی گئی تھی، جو انھوں نے بخوشی قبول کر لی۔

    مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سپر اسٹار کے علاوہ آندرا پردیش کے چیف منسٹر این چندر بابو نیدوکی شرکت کا بھی امکان ہے۔پہلے روز ہونے والے مقابلے میں تیلگو ٹائیٹنزاور چیمپئنز ممبا آمنے سامنے ہوں گے ۔

  • بھارتی اداکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں، پاکستانی اداکارہ نور

    بھارتی اداکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں، پاکستانی اداکارہ نور

    لاہور: فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ بھارتی اداکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ پا ک بھارت قیام کے بعد سے بھارت نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے پاکستان کو دبانے کی کوشش کی مگر خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں ایٹم بم کی چھتر ی سے امن کی چھاؤں فراہم کردی جس کے بعد بھارت کا رویہ تبدیل ہوگیا اوراب مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد بھارتی جنونی ہندؤں کو بدمعاشی کالائسنس مل گیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند جس کی چاہتے ہیں عزت اچھالتے ہیں اور خاص طور پر مسلمان فنکاروں کو ٹارگٹ کرنے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

    اداکارہ نور نے کہا کہ فنکار امن محبت کے سفیر ہوتے ہیں ان کو بلاوجہ متنازعہ نہ بنایا جائے ۔انھوں نے کہاکہ بھارتی انتہاء پسندوں شیوسینا کے ہاتھوں تنگ آکر عامر خان کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا چلے گئے اور یہ درحقیقت بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔