Tag: Bollywood

  • ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، جیکولین فرنینڈس

    ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، جیکولین فرنینڈس

     ممبئی: بالی ووڈ حسینہ جیکولین فرنینڈس اپنی نئی آنیوالی فلم ڈیشوم کی عکس بندی کیلئے 20 روز کیلئے ابو ظہبی جائینگی جہاں وہ پر ورن دھون کیساتھ رومانوی گانے کی شوٹنگ کریں گی۔

    روہت دھون کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں ورون دھون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں فلم کی عکس بندی اگلے ماہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

     ایک انٹرویو میں جیکولین نے کہا کہ میں  ورون دھون اور جان ابراہم کیساتھ کام کرنے کیلئے بے چین ہوں، انہوں نے کہا کہ میں فلم میں ورن دھون کیساتھ ایک اچھوتے اور بولڈ کردار میں ہوں۔

     اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم  یں میرے اور ورون پرکچھ سین عکس بند ہوں گے جب کہ ریت کے ٹیلوں میں ایک گانا بھی فلمایا جائے گا۔

     انہوں نے کہا کہ ہندی لب و لہجے پر مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے محنت کر رہی ہوں اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو چکی ہوں۔

    واضح رہے کہ  2009میں فلم الہ دین سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی رواں برس کے دوران ایک فلم رائے ریلیز ہوچکی ہے جب کہ وہ اس وقت دو ہندی فلموں بنگستان اور ’’برادر‘‘ ایک  ہالی ووڈ کی فلم ’‘’ڈیفینیشن آف فیر‘‘ اور ایک انگریزی فلم اکارڈنگ ٹو میتھیو میں کام کررہی ہیں اور انھیں رواں برس کے دوران ہی ریلیز کے جانے کا امکان ہے۔

  • اداکارہ سنی لیون اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

    اداکارہ سنی لیون اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سنی لیون اب جلد ہی اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ساتھ نئی فلم ’ڈینجرس حُسن‘میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

    دونوں میاں بیوی کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ڈینجرس حْسن ‘کے فلم سازوں نے گزشتہ دنوں اس فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کی ہے جس میں یہ جوڑا ایک گرما دینے والے سین میں ہے، ڈینئیل اور سنی اس فلم میں عشقیہ جذبات سے بھرپور انداز میں دیکھے جائیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی سنی کے شوہر ڈینیئل ویبر بھی ہدایتکار دینش تیواری کی ہارر تھرل فلم ڈنجرس حسن کے ذریعے اپنا ڈبیو کرنے جا رہے ہیں۔

    ڈینیل ویبر کااس بارے میں کہنا ہے کہ بالی وڈ میں کام کرنا انکے لئے بہت ٹف ہے لیکن ان سب میں انکی بیوی سنی نے انکی بہت مدد کی ہے، وہ ہر چیز کے بارے میں انہیں گائیڈ کرتی ہیں۔

    ڈینیل کا کہنا ہے کہ انکا خواب تھا کہ وہ اداکاری کریں جو اس فلم کے ذریعے پورا ہو رہا ہے، فلم ڈنجرس حسن کی عکس بندی جاری ہے جیسے اسی سال منظر عام پر لانے کا امکان ہے۔

    بالی ووڈ میں  فلم جسم 2  میں کامیابی پانے والی بےبی ڈول نے فلم راگنی ایم ایم ایس میں  بھی اپنے جوہر خوب دیکھائے، جبکہ فلم راگنی ایم ایم ایس کے گانے بے بی ڈول نے سنی لیون کی شہرت کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا تھا کہ کچھ فنکار اب بھی ایسے ہیں جو میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے، میرے پس منظر کی وجہ سے انہیں خوف آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میرے ساتھ سکرین شیئر کرنا ان کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

  • بڑے ستاروں نے سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    بڑے ستاروں نے سنی لیون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: سنی لیون کی نئی فلم اک پہیلی لیلا کے فلمسازنے دعویٰ کیا ہے کہ کئی اداکاروں نے فلم میں بالغ فلموں کی سابقہ اداکارہ کی موجودگی کے سبب فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

    بالی وڈ فلم نگری سے آنے والی اطلاعات میں فلم کے ڈائریکٹر بوبی خان کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ’’ کئی بڑے اورجانے مانے فلمی کرداروں سے فلم کے لئے رابطہ کیا گیا انہوں نے اسکرپٹ کو پسند بھی کیا لیکن فلم میں اس لئے کام کرنے سے انکار کردیا کہ فلم کا مرکزی کردار سنی لیون نبھارہی ہیں جن کا تعلق ماضی میں بالغ فلموں سے رہا ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان سب اطلاعات نے سنی لیون کو دکھی کیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سنی کا ماضی انہوں نے اپنی مرضی سے چناتھا اور اپنی مرضی سے ترک کیا لیکن بھارت میں آج بھی لوگ ان کے بارے میں ایسا ہی گمان رکھتے ہیں۔


    اداکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں


    بوبی نے یہ بھی بتایا کہ سنی لیون کے شوہر ڈینئیل ویبر کہتے ہیں کہ وہ اب جب بھی کسی فلمی ستارے سے ملیں گے تووہ اسے بتائیں گے کہ ان کی شریک ِ حیات بے حد پروفیشنل ہیں اور ان کے ساتھ کام سے انکار کے سبب ان دونوں کو دکھ ہوتا ہے۔

    اطلاعات یہ بھی ہیں کہ بوبی چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے ذریعے سنی کے بارے میں لوگوں کا نظریہ بہتر ہو کیونکہ وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

  • ادکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں

    ادکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں

    ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں۔

    سلمان خان کے پرستاروں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے اور وہ نام سنی لیون کا ہے، سنی لیون نے اپنی پسندیدگی کا اظہار نئی فلم ’’ایک پہیلی لیلہ‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

    صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا کہ بالی ووڈ کے خانز میں سے ان کا پسندیدہ خان کون ہے تو انہوں نے بغیر سوچے فوراً سے سلمان کا نام لیا اور کہا کہ وہ سلمان کو بے حد پسند کرتی ہیں، وہ عظیم انسان ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ کسی فلم میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں۔

     سنی لیونی کا کہنا ہے کہ کچھ اداکاروں کی بیویاں اب بھی ان سے ڈرتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ ان کے خاوند کسی فلم میں میرے ساتھ اداکاری کریں۔

     ماضی میں بالغوں کی فلموں سے شہرت پانے والی سنی لیونی نے کہا کہ کچھ فنکار اب بھی ایسے ہیں جو میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند نہیں ہوتے،میرے پس منظر کی وجہ سے انہیں خوف آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میرے ساتھ سکرین شیئر کرنا ان کے کیریئر کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے فلمساز ادارے بھی ابھی تک اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ مجھے اپنی فلم کا حصہ بنائیں یا نہیں اور یہ سب میرے لئے تکلیف دہ ہے۔

     انہوں نے کہا کہ میں اب سارا دھیان اچھی فلموں میں اداکاری پر لگا رہی ہوں تاہم میرے پس منظر کی وجہ سے بعض اوقات امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جو مجھے بہت پریشان کرتا ہے۔

  • پاکستان کو دشمن سمجھنے کیلئے بھارتیوں کا برین واش کیا جاتاہے، نصیرالدین شاہ

    پاکستان کو دشمن سمجھنے کیلئے بھارتیوں کا برین واش کیا جاتاہے، نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بالی ووڈ کے سینئراداکار نصیرالدین شاہ نے کہاہے کہ حکمرانوں نے برین واشنگ کرکے عوام کے دلوں میں نفرت کا زہربھر دیاہے ، پاکستان ایسانہیں جیساکہ بتایاجاتاہے۔

    بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کاکہناتھاکہ پاکستانی کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں اور ہمارے یہاں پاکستانی فنکاروں کو کام ہی نہیں کرنے دیا جاتا۔

     نصیرالدین شاہ نے کہا کہ  بھارت میں  پاکستانی فنکاروں کو کام کرنے سے روکا جاتا ہے جو شرمندگی کا باعث ہے، حال ہی میں احمد آباد میں پاکستانی فنکار کے کام کو متاثر کرنے کا مذموم واقعہ پیش آیا اس کے برعکس پاکستان میں ہمارا کھلے دل سے استقبال کیا جاتا ہے، انہوں نے فن اور سیاسی اختلافات کو الگ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ایک دوسرے کی پرفارمنس کو سراہا جاتا ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اختلافات کو فنکاروں کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنایا جانا چاہئے، بھارتی عوام برین واشنگ کی وجہ سے تاریخ جانے بغیر پاکستان کو اپنا دشمن ماننے لگتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی دوریاں اسی وقت ختم ہونگی جب ایک دوسرے سے میل جول بڑھایا جائے گا۔

    اُن کاکہناتھاکہ دلیپ کمار کو پاکستان میں جو عزت حاصل ہے ، وہ اُنہیں اپنے ملک میں بھی نہیں ملتی۔

  • ششی کپوربھارتی سینما کے سب سے بڑا ایوارڈ کے حقدار قرار

    ششی کپوربھارتی سینما کے سب سے بڑا ایوارڈ کے حقدار قرار

    ممبئی: بھارتی حکومت نے ناموراداکار اورپروڈیوسر ششی کپورکو بھارتی سینما کا سب سے بڑا’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ششی کپور سے پہلے ان کے والد پرتھوی راج کپوراوربڑے بھائی راج کپورکوبھی دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مل چکا ہے۔

    اداکار کے طور پر ششی کپورکی مشہور فلموں میں’ستیم شوم سندرم‘، روٹی، کپڑا اور مکان‘، ’شرمیلی‘، ’دیوار‘، ’کبھی کبھی‘اور’سلسلہ‘شامل ہیں۔

    فلم دیوار میں ششی کپور کا ڈائیلاگ ’میرے پاس ماں ہے‘  آج بھی مقبول ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امتیابھ بچن نے اداکاری کی تھی اور دونوں کی جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔

    اداکاری کے ساتھ ساتھ ششی کپور نے کئی فلموں بھی بنائی جن میں ’جذبہ‘، ’كليگ‘، ’جشن‘اور’فاتح‘سرفہرست ہیں۔

    جذبہ کو سال 1978 کی بہترین ہندی فلم کا قومی ایوارڈ ملا تھا۔

  • شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    معتبر ذرائع کے مطابق اجے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’دل والے‘ میں خصوصی کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن بہت قریبی دوست ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں اجے کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم میں بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ذرائع کے مطابق فلم میں اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی فلم میں چند کردار نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    روہت شیٹھی کی نئی فلم ‘دل والے’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں، اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ رُخ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ 20 مارچ سے ہوگا۔فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں ‘چنائے ایکسپریس’ اور ‘سنھگم ریٹرنز’ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اہم کردار ادا کیا۔

    سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنيا لے جائیں گے’ ، گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

  • بھارتی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے خلاف بول پڑے

    بھارتی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے خلاف بول پڑے

    ممبئی: پاکستانی اداکاروں ، فنکاروں اور گلوکاروں کی بالی ووڈ میں مقبولیت اور شہرت  کوئی نئی بات نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے زرائع کے مطابق بھارتی گلوکار کونال گنجوالا نے حال ہی میں بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں کا تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

    انہوں نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں میں کوئی خاص بات نہیں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں کی ہندی فلم انڈسٹری میں کوئی اہم کردار نہیں ہے۔

    گلوکاری کے فن میں مہارت رکھنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسے بہت سے گلوکار ہیں جو راحت فتح علی خان سے بھی اچھا گا سکتے ہیں۔

    انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مشہور گلوکار عاطف اسلم  کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عاطف اسلم کے پاس تکبر کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔

  • سنی لیون ڈرامہ سیریل آہٹ کی نئی قسطوں میں جلوہ گر ہونگی

    سنی لیون ڈرامہ سیریل آہٹ کی نئی قسطوں میں جلوہ گر ہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اور پُرکشش اداکارہ  سنی لیون فلموں کے بعد اب مشہور ڈراونے ڈرامہ سیرل آہٹ میں جلوہ گر ہونگی۔

    سنی لیون جو کہ فلموں میں اپنی بے باک  اداکاری سے مشہور ہیں اب مشہور انڈین ہارر ڈرامہ ’آہٹ‘ میں  کردار نبھائیں گی۔

    سنی لیون کو اس ڈرامے کے لئے کئی مرتبہ آفر ہوئی لیکن انہوں نے اپنی فلمی مصروفیات کی باعث حامی نہیں بھری تاہم اب وہ ڈرامے میں اداکاری کے لئے راضی ہوگئی ہیں۔

    پروڈکشن ہاوس کے ذرائع کے مطابق یہ ڈرامہ ہر ہفتے پیر سے لیکر جمرات تک نشر ہوگا۔

    بالی ووڈ میں  فلم جسم 2  میں کامیابی پانے والی بےبی ڈول نے فلم راگنی ایم ایم ایس میں  بھی اپنے جوہر خوب دیکھائے۔ جبکہ فلم راگنی ایم ایم ایس کے گانے بے بی ڈول نے سنی لیون کی شہرت کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    واضح رہے کہ سنی لیون وہ پہلی بالی ووڈ اداکارہ ہیں جو کسی ہارر شو میں اداکاری کریں گی۔

  • بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپیکا اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

    بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپیکا اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

    کراچی : (ویب ڈیسک)ماضی میں متعدد اداکاروں نے اپنی فلموں میں گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا جیسے عالیہ بھٹ، سلمان خان اور شردھا کپور، اور اب ان میں دیپکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہونے والا ہے جو اپنی زیرتکمیل فلم تماشا میں ایک گانے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کریں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ہدایات معروف ڈائریکٹر امتیاز علی دے رہے ہیں جو اس سے پہلے ہائی وے، راک اسٹار اور جب وی میٹ جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

    اس حوالے سے دپیکا کی موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ تصویر بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ باہمی اشتراک پرستاروں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ثابت ہوگا۔

    فلم تماشا میں رنبیر کپور اور دپیکا اس فلم کے مرکزی کردار نبھارہے ہیں جس کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے۔

    یہ رنبیر اور دپیکا کی اکھٹی چوتھی فلم ہے اس سے پہلے یہ دونوں بچنا اے حسینو، بمبئے ٹاکیز اور یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔